کسی صدمہ سے باہر کیسے نکلیں؟

جو تکالیف اچانک ملتی یا جن کے ہونے کا تصور بھی نہیں ہوتا ، ان میں واقعی بہت درد ہوتا ہے ۔ عجیب سی بے یقینی کی کفیت ہوتی ، بار بار ٹوٹنا و تڑپنا پڑتا ہے۔ خود پر بس نہیں چل رہا ہوتا، دلی جذبات و احساسات پر قابو نہیں ہو رہا ہوتا ۔ تبھی پھر رونا، خاموشی ، اداسی، الگ تھلگ رہنا، دل نہ لگنا والی حالتیں ہمارے اندر بسیرا کر لیتی ہیں ۔

اس صورت میں بھرپور کوشش کریں کہ اپنے آپ کو شعوری طور پر تین بنیادی باتوں کا بار بار "احساس" دلوائیں۔

پہلی بات : کہ سنبھلنے میں اگرچہ تھوڑا وقت لگتا ہی ہے مگر" وقت گزر ہی جائے گا" اور آہستہ آہستہ دلی و ذہنی کیفیت میں مضبوطی آتی جائے گی ۔

دوسری بات: کہ " صرف آپ خود ہی اپنے آپ کو بہتر حالت میں دوبارہ لا سکتے ہیں نا کہ کوئی اور۔ آپ کے آس پاس کے لوگ آپ کو اپنی باتوں سے حوصلہ و سہارا تو دے سکتے ہیں مگر اس حالت سے خود آپ نے ہی نکلنا ہے۔

تیسری بات : کہ اس میں ضرور رب کی کوئی مصلحت ہے ۔ بحثیت مسلمان ہمارا یقین ہے کہ جو ہوتا رب کی طرف سے ہوتا ہے تو پھر موجودہ صدمہ کا اللّه تعالیٰ بہترین بدل بھی عطا فرماے گا ۔

حرفِ آخر یہ ہے دوستو، کہ آپ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے خود کو تیار رکھا کریں ۔ اپنے دل کی مضبوطی کو بڑھائیں۔ جیسے ہم روزانہ یا ماہانہ تھوڑی تھوڑی بچت کرتے کہ کہیں مستقبل میں کام آ جائے اسی طرح اپنے مضبوط جذبوں و احساسات کو بھی حوصلے کے گٙلے میں جمع کرتے رہیں۔ روزانہ رب سے ہمت و حوصلہ کی دعا مانگا کریں کہ بعض دکھ و حادثات ہمیں مضبوط بنانے اور ایسا سبق سکھانے آتے جو آگے زندگی میں کام آنے ہوتے ہیں.
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 182982 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More