موبائل جرنلزم

موبائل جرنلزم اس دور کی ایک نئی اصطلاح ہے جس میں صحافی کو اس طرح تربیت دی جاتی ہے کہ وہ موبائل کے ذریعے اپنی کہانی یا رپورٹ خود مختاری کےساتھ میڈیا تک پہنچا سکیں

موبائل جرنلزم

موبائل جرنلزم اس دور کی ایک نئی اصطلاح ہے جس میں صحافی کو اس طرح تربیت دی جاتی ہے کہ وہ موبائل کے ذریعے اپنی کہانی یا رپورٹ خود مختاری کے ساتھ میڈیا تک پہنچا سکیں-

موبائل جرنلزم یا (موجو) ایک فری لانس یا اسٹاف رپورٹر جو عام طور پر پورٹیبل ڈیوائس جیسے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ، ڈیجیٹل کیمرے یا لیپ ٹاپ کے ذریعے اپنی خبر کو جمع کرتا ہے اور بھر ان خبروں کو ترمیم یا اشتراک کرکے نیوز روم بھیجتا ہے یا پھر براہ راست سوشل میڈیا کے ذریعے شئیر کرتا ہے ۔

موبائل جرنلزم (موجو) کا پس منظر
تین کہانیوں کی مدد سے ہم موبائل جرنلزم کو سمجھنےکی کوشش کریں گے

1925 – پرنٹڈ پریس اور لییکا ( Leica)
موبائل جرنلزم کی تاریخ کی وضاحت 1925 میں لییکا 1کی اشاعت کے بغیر نہیں کی جا سکتی.جرمن کمپنی Leitz کے ورکشاپ میں اسکر برنیک کی طرف سے 1913 میں ڈیزائن کیا گیا چھوٹا 35 ملی میٹر کیمرا، نہ صرف ایک عظیم تکنیکی جدت تھا، بلکہ ایک مستند تصوراتی انقلاب کی نمائندگی کرتا تھا جس نے 20 ویں صدی کی تصویری صحافت کو تبدیل کردیا.لییکا 1 نے فوٹوگرافروں اورصحافیوں کو ہرکت کرنے کی آزادی دی، انہیں اسٹوڈیو میں اپنے بھاری سامان چھوڑنے اور باہر جانے کے قابل بنایا.تاکہ وہ لمحات کو محفوظ کر سکیں اور رونما ہونے والے واقعات کی سہی عکاسی کر سکیں۔

1953 - ٹی وی اور واکی-لوکی (Walkie-Lookie)
1930 کے آخر میں جب پہلی مرتبہ نشریاتی ٹیسٹ کیا تو یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ جو ٹی وی ہم آج دیکھتے ہیں اسے مکمل طور پر تبدیل کرسکیں گے۔ تاہم ریکارڈینگ کا سامان بہت بھاری تھا اور صرف اسٹوڈیو اور سیٹ پر استعمال کیا جاسکتا تھا۔ اور جب کوئی خاص واقعہ ہوتا جسے کہ 1953 میں کوئن الزبتھ دوئم کی تخت نشینی کی تقریب میں تو اسے بڑے ٹرکوں میں منتقل کر کے لے جایا گیا تھا۔ اور یہ کام بی بی سی کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن یہ اس پورٹیبل کیمرے واکی لوکی کی اصل شکل نہیں تھا جو کہ صحافی آسانی سے باہر لے جاسکتے تھے۔ اس کے بعد دنیا نے دیکھا کہ کس طرح پورٹیبل کیمرے نےتبدیلی پیدا کی اور وہ آگے بھی ہو رہی ہے۔

2007 – انٹرنیٹ اور آئی فون
1990کے دوران انٹرنیٹ نے پوری دینا میں دھوم مچادی ایسی معلومات شئیر کی گئیں جس کی وجہ سے لوگوں نے اس میں دلچسپی لینا شروع کر دی کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔ گھر بیٹھے انہیں پوری دنیا کی معلومات مل جاتی تھیں۔ جبکہ مواد کو اپ ڈیٹ کرنا آسان کام نہیں تھا جو سب کو میسر آسکے۔ یہ دہائی اس ضمن میں بہت ا ہم رہی۔ جب ویب 2.0 کو متعارف کرایاگیا۔ بلاکس اور سوشل میڈیا نیٹ ورک مارکیٹ میں آئے۔ لیکن یہ سب کام آپ اپنے کمپیوٹر سے گھر یا آفس سے کر سکتے تھے۔ 2007 میں آئی فون معارف کرایا گیا جس نے ہماری زندگیوں کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا۔ ایک جھوٹا سا فون اور اس میں اتنے فیچرز کے آپ ایک وقت میں میوزک بھی سن سکیں فون پر بات چیت بھی کر سکیں تمام معلومات تک رسائی آپ کو صرف ایک چھوٹے سے فون سے مل سکتی تھی لیکن اس نے انسانیت کی شکل ہی تبدیل کر دی۔ اس کے ذریعے اپ کہیں بھی بیٹھ کر مواد پوری دنیا تک بہت آسانی کے ساتھ پہنچا سکتے ہیں۔ جیسے کہ پہلے لییکا نے کہا تھا۔ کوئی بھی صحافی کبھی بھی کسی بھی وقت کوئی موقع دیکھ کر اپنے اسمارٹ فون کی مدد سے کہانی بنا سکتا ہے اور اسے سوشل میڈیا میں شئیر بھی کر سکتا ہے بہت کم ٹائم میں۔

موبائل جرنلزم کے فوائد
سہولت : آپ شاید پہلے ہی اپنے اسمارٹ فون پر ویڈیو کیمرے کا استعمال سے اچھی طرح واقف ہونگے اور اگر آپ ایک صحافی ہیں، تو آپ شاید یہ بھی جانتے ہو کہ ایک زبردست کہانی کس طرح بنا تے ہیں. اسمارٹ فونز نے آپ کی کہانیاں اور آپ کے ناظرین کے درمیان وجود میں آنے والی زیادہ سے زیادہ تکنیکی رکاوٹوں کو کم کر دیا ہے اور ویڈیو پروڈکشن کو اتنا آسان بنا دیا ہے جو کوئی صرف چند گھنٹوں کی تربیت اور کچھ مشق کے ساتھ کرسکتا ہے.

تیز: بریکنگ نیوز یا ایونٹ کو نشر کرنے کے لیے یہ سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے۔ جس کے ذریعے آپ کوئی بھی خبر نشر کرنے میں سب سے آگے رہیں گے۔ دیگر ذرائع ابلاغ کو مکمل عملے کا بندوبست کرنا پڑے گا اور اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ تمام سامان دستیاب ہے، وہاں جانے، رہنے اور ہر چیز کو سیٹ کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔ جبکہ موجوکو صرف اس کا بیگ لینے اور وہاں پہنچنے اور نشر کرنے کی ضرورت ہو گی۔

بغیر کسی تشہیر کے: Mojo صحافی کہیں بھی کسی بھی جگہ جاسکتا ہے اپنے چھوٹے اسماٹ فون کے ساتھ۔ کیونکہ اسمارٹ فون کو پریس کیمرے کے طور پرسمجھا جاتا ہے لہذا آپ اس جگہ پر بھی اپنی کہانی بنا سکتے ہیں جہاں عام طور پر ویڈیو صحافی جانے سے گریز کرتے ہیں۔

قریب آجانا: جھوٹے سامان کی وجہ سے Mojo کسی بھی ایونٹ کو کور کرنے کے لیے زیادہ جلدی جا سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ بڑے بڑے کیمرے جن کے ساتھ لائٹ اور ساؤنڈ کے آلات اتنے بڑے ہوتے ہیں جن کو لانا لے جانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ Mojo کواس بات کا کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ایک کانفرنس ہال ہے، ایک جہاز یا غار، اپنے موبائل گیئر کو اٹھاؤ اور شروع ہو جاؤ.

جھجک دور کرنا: ایکبٹرے کیمرے کی نسبت اسمارٹ فون کے ساتھ انٹرویو دینے میں لوگ کم جھجک محسوس کرتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت زیادہ سمجھدار زیادہ واقف ہے ان چیزوں سے اس لیے لوگ زیادہ مخلص انداز سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہیں۔ ان چیزوں کی وجہ سے Mojo اپنے سامعین کے ساتھ زیادہ گھل مل سکتا ہے اور بلا جھجک ان سے معلومات لے سکتا ہے۔

آخراجات کو کم کرنا: موبائل جرنلزم سے آپ کو یا آپ کی تنظیم کو اخراجات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے. یہی وجہ ہے کے موبائل جرنلزم میں تیزی سے ا ضافہ ہو رہا ہے۔

موبائل جرنلزم کیسے شروع کر سکتے ہیں
موبائل جرنلزم (موجو)کے لیے آپ کو 12 چیزوں کو جانے کی ضرورت ہے

اپنے زہن کو تیا رکریں:
موبائل جرنلزم (موجو) ایک مکمل طور پر نیا طریقہ کار ہے. یقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کی تنظیم ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہیں.

اسمارٹ فون:
آئی او ایس یا انڈرو ئیڈ، دونوں سہی کام کرتے ہیں جہاں تکماڈل کا تعلق ہے توایک اچھے کیمرے والا موبائل ہونا چاہیے۔

ٹرائی پوڈ :
انٹرویوز، بی رول کلپس یا پیس ٹو کیمرا کے لئے مکمل سائز کی ٹرائی پوڈ حاصل کریں. یقینی بنائیں کہ یہ کمپیکٹ اور ہلکی ہو!

مائیکرو فونز:
انٹرویو کے لئے لیولئیر مائیک، پیس ٹو کیمرا کے لیے رپورٹر مائیک اور ارد گرد کی آوازں کے لیے شاٹگن مائیکز ہوں۔

ویڈیو لائٹ:
بالکل ضروری نہیں ہے لیکن کچھ خاص حالات جیسے انڈور یا رات کے شاٹس کے لیے آپ کی مدد کریں گی۔

پاور بینک (Power Bank):
شوٹنگ کی دوران ویڈیو آپ کے فون کی بیٹری زیادہ استعمال کرئے گی اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ایک اچھا پاور بینک موجود ہو.

رگ (Rig):
آپ بہترین رگ تلاش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے تمام ایکیوپمنٹ آسانی سے اس سے منسلک ہو سکیں.

کیبلز اور کنیکٹر (Cables & Connector):
چارجنگ کیبلز سے لے کر مائیک اڈاپٹر اور دیگر سامان کے لیے ایک چھوٹا بیگ تیار کریں اور اسے صاف رکھیں.

بیگ (Bag):
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ضرورت کی ہر چیز ہمیشہ موجود ہو ۔

ایپس (Apps) :فون میں زیادہ ایپس انسٹال نہ کریں لیکن کم سے کم ایک پروفیشنل فلم سازی کی ایپ اور ایک ویڈیو ایڈیٹر انسٹال کرلیں. اچھی ایپس ہمیشہ مفت نہیں ہوتیں!

ٹریننگ(Training):
اگر آپ درمیانی یا بڑی تنظیم ہیں، تو ایک اچھے موجو ٹرینر کی خدمات کو حاصل کرئیں. آپ وقت اور پیسہ بچائیں گے!

مشق(Practice) :
جب آپ کے پاس اوپر بیان کی ہوئی تمام چیزوں موجود ہوں تو آپ نے اس کی مشق بار بار کرنی ہے. یہ موجو ماسٹر بننے کا ایک واحد طریقہ ہے۔
 

Shahzaib
About the Author: Shahzaib Read More Articles by Shahzaib: 4 Articles with 3943 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.