پاک بھارت تعلقات

پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ خراب ہی رہے ہیں بہت کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات اچھے ہو۔ پاک بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ مسئلہ کشمیر ہے۔ پاکستان کہتا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام کی رائے کے مطابق کرو جو اقوام متحدہ بھی کہتا ہے۔ لیکن بھارت اسے اپنی جاگیر سمجھتے ہوئے ان پر ظلم ڈہ رہا ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں مودی کی حکومت انڈیا میں تھی جو الیکشن میں پاکستان مخالف نعروں کے ساتھ آئی تھی اور اب دوبارہ ان کی حکومت آئی ہے پاکستان میں نواز شریف کی حکومت تھی جبکہ اب عمران خان اقتدار کے منصب پر ہیں۔ گذشتہ پانچ سالوں میں کلبھوشن کا واقعہ ہوا جو بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے اعتراف میں پاکستان میں قید ہے۔ انڈیا کی بلوچستان میں گھسنے کی کوشش کو پاک فوج نے ناکام بنایا۔ کنٹرول لائن پر خلاف ورزی روز کا معمول بنتی گئی۔ جس میں کچھ ٹائم پہلے جنگ جیسی کیفیت پیدا کی گئی جسے پاک فوج نے ناکام بنایا اور نہیں منہ توڑ جواب دیا۔ حملہ کی ناکام کوشش میں ایک پائلٹ کو جکڑ لیا گیا جس کو اگلے دن جزبہ خیر سگالی پر واپس کردیا گیا۔ پاکستان نے پھر امن اور دوستی کی دعوت دی۔ لیکن بھارت پھر بی باز نہ آیا اور اپنی زبان درازی سے پاکستان مخالف بولتا رہا۔

پاکستان نے ہمیشہ ایک ہی بات کہی کہ اس کی امن کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ پاکستان اب بھی امن کی بات کررہا ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کی شرط پر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے ابھی دونوں ملکوں میں حکوممتیں نئی منتخب ہوئی ہے۔
 

Muhammad Shahzaib Masood
About the Author: Muhammad Shahzaib Masood Read More Articles by Muhammad Shahzaib Masood: 3 Articles with 1954 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.