عمران خان اور نیا پاکستان

کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ جس کا دعویٰ عمران خان اپنی حکومت میں آنے سے پہلے کرتے تھے۔ عمران خان نے کئی وعدے کیے جس کا ہم ذکر کرنے جائیں تو شاید فہرست بہت لمبی ہوجائے اور ہمارا اصل مقصد بیان رہ جائے۔ بہر حال عمران خان نے جو وعدہ کئے تھے جو اس کے لئے کافی مشکل ہے جس کے لئے 11 ماہ کا وقت بہت کم ہے پر ان 11 ماہ میں ایک سمت دی جاسکتی تھی جس میں وہ کافی حد تک ناکام ہوئے ہر ضرورت اشیاء مہنگی ہوگئی یہاں تک کہ روپے کی قدر پاکستان کی نچلی سطح تک پہنچ گئی۔ اپوزیشن حکومت پر تنقید کی نشتر برسانے میں مصروف ہے۔ حکومت کے ہر فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔ عوام میں بھی صبر ختم ہورہا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ابھی حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے آپ کو درست کرنا ہوگااور دیکھنا ہوگا ہم ملک کے لئے کیا کررہے ہیں کیا ہم اپنا حق ادا کررہے ہیں؟ اور ساتھ ہمیں یہ سوچنا ہوگا پچھلی حکومتوں نے کیا کیا جو آج شور مچارہی ہیں۔ جو آج پاکستان کی حالت ہے اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں ہم نے غلط لوگوں کو منتخب کیا اور انہوں نے حکومتوں میں آکر عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اب ہمیں اس حکومت کو ٹائم دینا ہوگا اور حکومت پر صرف اپنے وعدوں کا دباؤ ہے اگر حکومت کی نیت صاف ہوگی تو منزل آسان ہوگی۔ اللہ پاکستان کے لئے بہتری والا معاملہ فرمائے۔
 

Muhammad Shahzaib Masood
About the Author: Muhammad Shahzaib Masood Read More Articles by Muhammad Shahzaib Masood: 3 Articles with 1942 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.