مریم نواز کی آواز کیسے دبائی جائے

نواز شریف کو جیل کی سلاخوں کو پیچھے ڈال کر مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روکا جا سکتا

موجود حکومت غربت ختم کرنے کی بجائے مریم نواز کی آواز دبانے پر پوری قوت لگا رہی ہے ،عمران خان نے ملک کو جنگل کے دور میں دھکیل دیا ہے مہنگائی دو گنا زیادہ ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کاخاتمہ نہیں چاہتی بلکہ اقتدار میں رہنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔معاشی صورت بدبدن بگڑتی جا رہی ہے مگر حکومت اس کو حل کرنے کی بجائے مریم نواز کی آواز دبانے کیلئے سرگرم ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو اتنی خبر نہیں کہ دورے کیسے کیے جاتے ہیں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے وزیر اعظم کے دورہ کے اعلان کے بعد روس کے اور امریکہ کے ترجمان نے کہا ہمیں کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں کہ عمران خاں دورہ کر رہے ہیں ۔نواز شریف کو جیل کی سلاخوں کو پیچھے ڈال کر مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روکا جا سکتا انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ہمیں کسی قسم کو کوئی خوف نہیں اگر کوئی الزام ہے تو وہ میڈیا کے سامنے لایا جائے جج کی ویڈیوکے بعد نواز شریف غیر قانونی طو پر جیل میں بند کئے ہوئے ہیں آج ورکر نواز شریف کی رہائی چاہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ س ملک میں انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے۔جج کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اب نواز شریف غیر قانونی حراست میں ہیں ۔ آج پرچوں اور جھوٹے مقدمات کے اندرج کی سیاست واپس آچکی ہے۔ورکر کنوشن سے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج نوا ز شریف کو پاکستان معیشت کو نا قابل تسخیر بنانے کی سزا دی جا رہی ہے آج پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے والے لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے دھرنے دیکر اقتصادی ترقی کو روکا ہی نہیں بلکہ بتاہ کر دیا تھا ، حکومت میں بیٹھے لوگوں کے بے نامی اکائونٹ ہیںبیرون ممالک سے ا ن اکائونٹس میں دھرنوں کے لئے فنڈز بھیجے جاتے رہے عمران خاں الیکشن کمیشن کو کیوں نہیں بتاتے کہ یہ فنڈز کہاں کہاں سے آئے اور کن لوگوں نے پاکستان کی ترقی کے خلاف فنڈنگ کی تھی ۔آج اگر دھرنوں کی ذریعے پاکستان کی ترقی نہ روکی ہوتی تو پاکستان ایشیا ء کا ٹائیگر ہوتا ،عمران خان نے حکومت میں آتے ہی کاسہ پکڑ دنیا میں پاکستا ن بھیگی بلی بنا کر رکھ دیا ہے ۔فیکٹریاں بند تاجر پریشان ہیں ، کسان رو رہا ہے اگر اس سال فصل کم ہوئی تو میں عمران خاں کا قصور ہے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ دشمنی کی گئی غریب سے علم کی سہولت کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ہم ملک میں یونیورسٹیاں ضلع سطح پر بنانے چاہتے تھے مگر ہمارے سارے پروگرامز کو بند کر دیا گیا ہے ۔جھوٹی تختیاں لگانے سے ترقی نہیں آئے گی ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیںجب کوٹ لکھپت جیل کا تالا ٹوٹے گا۔ نواز شریف نے موجودہ حکمرانوں کی طرح بھیک نہیں مانگی۔عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم بنکر بھی منشی جبکہ قید میں نواز شریف آج بھی وزیر اعظم ہیں، جھوٹ بولیں اور الزام لگائیں، عمران صاحب چھوڑنا نہیں ان کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا، عمران صاحب گھبرانا نہیں، آپ تو موت بھی برداشت کر لیتے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ(ن)کا کہنا تھا کہ یہ ہوتا ہے فرق سیلیکٹڈ اور منتخب میں، ہر جگہ سے چھٹی، شاباش گھر بیٹھ کر نوازشریف کے بین الااقوامی دوروں کے خرچوں کا حساب کریں، عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق بھیک مانگنے جانے میں اور سرمایہ کاری لانے میں، عمران صاحب کو اب غیر ملکی دوروں کے لئے بھی بھیک مانگنی پڑے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2.5 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے اور جب ملک 5.8 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے تاہم عمران صاحب پریشان نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہا ہے کہ آج ورکرز کا جوش جذبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ سائرہ افضل تارڑ کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے ،حافظ آباد کے ورکر ز کا فقید المثال استقبال ہمیشہ یا د رہے گا ۔ورکز کنونش سے سابق ایم این سائرہ افضل تارڑ ، سابق ایم این میاں شاہد حسین بھٹی ، ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ ،رائے قمر عباس کھرل ،چوہدری بابر شفیق آرائیں کے علاقہ دیگر مقامی رہنمائوں نے خطاب کیا ورکر کنونشن میں مقامی سیاستدانوں سمیت مرکزی قیادت کی خصوصی شرکت ورکرز سے خطابات، مرکزی قیادت کی آمد پر شہر بھر میں جگہ جگہ استقبال ر،یلی کی شکل میں مہمانوں کو جلسہ گاہ تک لایا گیا ۔مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کنونشن میں گو نیازی گو کے نعرے ،گونجتے رہے ضلع بھر کے ورکرز کی بھر پو ر شرکت ورکرز کا جم غفیر اسٹیج تک آپہنچا تھا ۔نشن کے دوران شہر بھر میں گیپکو کی جانب سے بجلی کی بار بار بندش جاری رہی جس پر لیگی راہنمائوں کا شدید احتجاج شیم شیم کی نعرے بازی

Saif Adeel
About the Author: Saif Adeel Read More Articles by Saif Adeel: 18 Articles with 23033 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.