درخت کی اہمیت اور اس کی افادیت سے انکار تو نہیں کیا
جاسکتا۔ پر آج کل کراچی کے موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ھوۓ کراچی کے
لٸے درخت لازمی جزو ہوچکے ہیں۔روزبروز بڑھتی گرمی سے زمین ہم سے کہہ رہی ہے
کہ اسے درخت کی ضرورت ہے۔ جب ہم درختوں کے فواٸد پر نظر ڈالیں تو ایک طویل
فہرست تیار ہوجا تی ہے۔اول تو یہ کے درخت موسم کو اعتدال پر رکھتے ہیں جس
سے موسم خوشگوار ہوجاتا ہے اور موسم برداشت کے قابل ہو جاتا ہے۔آجکل جو یہ
گرمی میں اتنی شدت ہے یہ درختوں ہی کی تو کمی ہے۔ اوردوسری طرف ہمارا عالم
یہ ہے کہ ہم اپنی گاڑی تو درخت کے ساۓ تلے پارک کرنا چاہتے ہیں پر خود درخت
لگانا نہیں چاہتے۔۔ اور اس کا ذمہ دار ہم حکومت کو ٹھہراتے ہیں۔۔ قوم کے ہر
فرد کے لٸے کم ازکم ٣ درخت لگانا لازمی ہے۔۔ اور آپ اگر اپنے گھر میں
شجرکاری کریں گے تو اس سے آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور موسم
میں بھی فرق آۓگا۔۔۔۔۔
|