زہر قاتل

فرقہ واریت کا زہر قاتل ہمارے معاشرے میں اس قدر رچ بس چکاہے کہ اس سے جان چھڑانا مشکل ہے فرقہ لفظ "فرق" سے نکلا ہے جس کے معنی امتیاز کرنا ہے۔پس اس کے نام ہی سے اس کی کراہیت سامنے آجاتی ہے حالانکہ تمام اہل علم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ نص صریح میں فرقہ واریت کی شدید مذمت کرتا ہے "واعتصمو بحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا"(سورہ آل عمران :۰:۱۰۳) ترجمہ"اور اللہ کی رسی (قرآن )کو مظبوطی سے تھاموں اور فرقہ فرقہ نہ ہوں۔ قرآن کی رو سے فرقہ واریت حرام ہے مگر صد افسوس کہ آج اگر ہم قرآن پر عمل کریں اور اپنے آپکو اس کی لعنت سے محفوظ رکھنا چاہے بھی تو نہیں رکھ سکتے کیونکہ ہم جس معاشرے میں آنکھ کھولتے ہیں وہاں ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہم مسلمان ہیں بلکہ یہ سمجھایا جاتا ہے ہمارا فرقہ کونسا ہے اور یہ معاملہ صرف شناخت تک محدود نہیں بلکہ دوسرے فرقے والے سے نفرت بھی کرنا گھٹی میں ملایا جاتا ہے قرآن کریم نے جہاں فرقہ واریت کی مذمت فرمائ ہے وہاں اس مسئلے کا حل بھی بتایا ہے ہم "ولا تفرقوا " کی تقرار تو بہت کرتے ہیں پوری آیت کا ہم مطالعہ کریں تو اللہ سبحان و تعالی نے یہ رہنمائ فرمائ کہ اگر فرقہ واریت کی لعنت سے محفوظ رکھنا چاہے بھی تو نہیں رکھ سکتے کیونکہ ہم جس معاشرے میں آنکھ کھولتے ہیں وہاں ہمیں یہ نہیں بتایا جاتا کہ ہم مسلمان ہیں بلکہ یہ سمجھایا جاتا ہے ہمارا فرقہ کونسا ہے اور یہ معاملہ صرف شناخت تک محدود نہیں بلکہ دوسرے فرقے والے سے نفرت بھی کرنا گھٹی میں ملایا جاتا ہے قرآن کریم نے جہاں فرقہ واریت کی مذمت فرمائ ہے وہاں اس مسئلے کا حل بھی بتایا ہے ہم "ولا تفرقوا " کی تقرار تو بہت کرتے ہیں پوری آیت کا ہم مطالعہ کریں تو اللہ سبحان و تعالی نے یہ رہنمائ فرمائ کہ اگر فرقہ واریت کی لعنت سے بچنا ہے تو اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھامنا ہوگا اگر فریقین میں کوئ اختلاف ہے تو وہ اسے دلائل کے ثابت کریں یہی قرآن کا بھی فیصلہ ہے "قل ھاتو برھانکم ان کنتم صادقین" آپﷺکہ دیجیے کہ اگر تم سچے ہو تو دلیل پیش کرو" صیح حدیث کا مفہوم یہ ہےکہ بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں تقسیم ہوگئ تھی میری امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہوگی جس میں بہتر فرقے جہنمی جبکہ ایک فرقہ جنتی ہے آج اگر ہم مسلمان آپس میں ملتے ہیں تو ہم اپنا تعرف فرقہ وارانہ کراتے ہیں جبکہ قرآن کریم نے ہمیں تعرف کے لیے لفظ"مسل م" دیا ہے اور ہمیں مسلم ہی مرنے کی تاکید کی گئ ہے
اللہ مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد اور محبت ییدا کریں کیونکہ
شجرہے فرقہ آرائ تعصبہے ثمر اساسکا
یہ وہ پھل ہے جو نکلواتا ہےجنت سے آدم کو

Niaz Fatima
About the Author: Niaz Fatima Read More Articles by Niaz Fatima: 6 Articles with 5301 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.