| کاروباری حالات خراب ہونے کی صورت میں دفتر میں اخراجات 
		کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اور اس کا سب سے آسان طریقہ 
		ملازمین کی تعداد کو کم کرنا سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے ملازم ہر 
		وقت خوف کا شکار رہتے ہیں- اگر آپ کے دفتر میں بھی ایسی صورتحال ہو تو ذہنی 
		دباؤ کا شکار ہونے کے بجائے بتائی گئی ان باتوں کا خیال رکھیں جس کی وجہ سے 
		آپ ایسی صورتحآل سے نکل سکیں۔
 | 
	
		|  | 
	
		| Keep your resume up to date
 ایسی صورتحال میں اپنے Resume کو اپ ڈیٹ رکھیں اور آپ کا یہ عمل اس 
		کشیدگی کو آسان بنانے میں آپکی مدد کرے گا - موجودہ کام کو کھونے کے بارے 
		میں فکر کرنے کے بجائے تیار رہیں اور اس کے علاوہ خود کے لیے بہتر سے بہتر 
		مواقع تلاش کرتے رہیں۔
 
 Strengthen your network
 کسی بھی جگہ ملازمت کریں وہاں کے ماحول کو سمجھیں اور لوگوں سے اچھے تعلقات 
		قائم کریں تاکہ ان سے آپ کے رابطے مضبوط اور برقرار رہ سکیں- کسی معاشی 
		بحران کی صورتحال میں وہ آپ کے کام آسکیں-
 
 | 
	
		|  | 
	
		| Focus on your daily tasks
 ایسی صورتحال میں اپنے کام کی طرف توجہ دیں اور اسے جلد از جلد نمٹائیں- بے 
		شک یہ آپ کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ لیکن پھر بھی ایسی صورتحال کے دوران چیزوں 
		کو حاصل کرنے اور اپنے مقصد کو پورا کرنے کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ اپنے 
		پیشہ ورانہ امور کی جانب خاص توجہ دی جائے۔
 
 Volunteer to do more work
 ایسی صورتحال میں ملازم کے اوپر زیادہ کام کی ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے اور 
		اگر آپ اس بوجھ کو اٹھانے کے لیے تیار ہوں گے تو یہ آپ بھی کے لیے انتہائی 
		فائدہ مند ثابت ہوگا ۔
 
 Boost your income/savings
 نوکری کے دوران ہی اضافی آمدنی یا بچت کے طریقے تلاش کر کے کچھ رقم 
		محفوظ کرلیں تاکہ آپ ایسی صورتحال میں کسی ذہنی اور معاشی دباؤ کا شکار نہ 
		ہوں ۔
 
 | 
	
		|  | 
	
		| Go through your paperwork
 جب بھی کسی ملازمت کو اختیار کریں تو مکمل قانونی کاغذات اور معاہدوں کے 
		ساتھ کریں- اور ان کاغذات پر آپ کے دستخط موجود ہوں اس سے آپ کا ہی فائدہ 
		ہوگا کیونکہ اس سے آپ کو اپنی تمام مراعات کے بارے میں علم ہوگا۔
 
 Get details on your severance package
 بہت سی ملازمتوں میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ عام طور پر تنخواہ کے پیکچ کے 
		حوالے سے بڑے تنازعات جنم لے لیتے ہیں۔ اس لیے نوکری سے پہلے تمام تفصیلات 
		کو جانیں اور زیادہ سے زیادہ فوائد کے بارے میں بات چیت کریں۔
 
 |