پوزیشن ہولڈرز طالبات اسمارٹ فون سے متعلق کیا کہتی ہیں؟

گزشتہ روز بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی جانب سے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کیا گیا- اس موقع پر میٹرک بورڈ کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا- اس تقریب کے مہمانِ خصوصی کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی تھے- تقریب میں پوزیشن ہولڈرز شیلڈز سے نوازا گیا- ہماری ویب نے اس موقع پر ان پوزیشن ہولڈرز سے خصوصی بات چیت کی جو ہم یہاں اب آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں-
 

image


سب سے پہلے ہم بات کریں گے خوش نصیب طالبہ فضا قادری سے جنہوں نے کراچی کے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں پہلی پوزیشن حاصل کی-

ہماری ویب: اسکول کا نام؟
فضا قادری= سی اے اے ماڈل اسکول - کیمپس 2-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
فضا قادری= بہت خوشی ہورہی ہے اور اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے - میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پورے کراچی میں میں نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے-
 

image


ہماری ویب: آپ نے اس سے قبل کوئی پوزیشن حاصل کی ہے؟
فضا قادری= جی ہاں اسکول میں بھی ہمیشہ پوزیشن ہولڈر رہی-

ہماری ویب: آپ کتنا ٹائم پڑھائی کو دیتی ہیں؟
فضا قادری= کوئی وقت مختص نہیں تھا بس یہ کوشش ہوتی تھی کہ ہر مضمون کو کچھ نہ کچھ وقت ضرور دوں-

ہماری ویب: تعلیم میں کامیابی کے لیے والدین کے کردار کو کس طرح دیکھتی ہیں؟
فضا قادری= بہت اہم کردار ہے والدین کا کیونکہ انہوں نے ہی مجھے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی-

ہماری ویب: آج کل کے دور میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر عمر کے فرد کے پاس موجود ہے٬ لیکن کیا اسکول کے طلبا کو اس کے استعمال کی اجازت ہونی چاہیے؟
فضا قادری= اگر ان چیزوں کا استعمال پڑھائی کے لیے کیا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں- لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پھر صرف وقت کا ضیاع اور پڑھائی کے ساتھ ناانصافی ہے-

ہماری ویب: آئندہ کس مضمون کے انتخاب کا ارادہ رکھتی ہیں؟
فضا قادری= میں پری میڈیکل میں داخلہ لوں گی کیونکہ مجھے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے-

ہماری ویب: مستقبل میں خود کو کہاں دیکھتی ہیں؟
فضا قادری= ایسی ڈاکٹر جو انسانیت کی خدمت کرے اور مریضوں کو کم خرچ میں اعلیٰ علاج کی سہولیات مہیا کرے-

ہماری ویب: آپ دوسرے طالبعلموں کو تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کیا پیغام دیں گی؟
فضا قادری= محنت کریں صلہ ضرور ملے گا اور اپنی کوششیں جاری رکھیں ناامید نہ ہوں-

کراچی کے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کہ نام طوبیٰ باسط نے- طوبیٰ سینٹ جوزف اسکول کی طالبہ ہیں تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا- مندرجہ ذیل میں طوبیٰ کی شیلڈ وصول کرتے ہوئے تصویر موجود ہے-
 

image

میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں تھرڈ پوزیشن دو طالبات نے حاصل کی- پہلے ہم بات کریں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی طالبہ ولیہ نور سے-

ہماری ویب: اسکول کا نام؟
ولیہ نور= عثمان پبلک اسکول - کیمپس 1-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
ولیہ نور= میں اپنے احساسات لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی- بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے-
 
image

ہماری ویب: آپ نے اس سے قبل کوئی پوزیشن حاصل کی ہے؟
ولیہ نور= اسکول کی سطح پر بھی میں نے ہمیشہ پوزیشن ہی حاصل کی ہے البتہ بورڈ کے امتحانات میں پہلی بار پوزیشن آئی ہے-

ہماری ویب: آئندہ کس مضمون کے انتخاب کا ارادہ رکھتی ہیں؟
ولیہ نور= میں پری انجنئیرنگ میں داخلہ لوں گی-

ہماری ویب: میٹرک بورڈ کے اقدامات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
ولیہ نور= بورڈ کو اپنے سسٹم میں ہر سال کی بنیاد پر بہتری کرنی چاہیے- اس کے علاوہ کورس کو بھی جدید دور کے حساب سے ہونا چاہیے- ہر طالبعلم کا سوچنے کا انداز الگ ہوتا ہے اس لیے بورڈ کو بھی چاہیے ان سب چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرے-

ہماری ویب: آپ کے خیال میں نصاب میں کس طرح کی تبدیلیوں کی ضرورت ہے؟
ولیہ نور= نصاب میں بہت زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلیاں مؤثر بھی ہونی چاہیے- جیسے کہ اب کی بار اردو کی کتاب تبدیل تو کی گئی مگر اس سے بہتر پرانی کتاب تھی کیونکہ وہ صحیح معنوں میں میٹرک کے طلبا کے معیار کے مطابق تھی- اس لیے نصاب میں جو بھی تبدیلی ہو اسے انتہائی دیکھ بھال کر کرنے کی ضرورت ہے-

آخر میں ہم بات کریں گے میٹرک سائنس کے سالانہ امتحانات برائے 2019 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دوسری طالبہ بتول احمد سے-

ہماری ویب: اسکول کا نام؟
بتول احمد= کراچی پبلک اسکول-

ہماری ویب: پوزیشن حاصل کرنے پر کیا احساسات ہیں؟
بتول احمد= اﷲ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے اور پوزیشن حاصل کرنے پر بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے-
 
image


ہماری ویب: آپ نے اس سے قبل کوئی پوزیشن حاصل کی ہے؟
بتول احمد= اسکول میں ہمیشہ فرسٹ پوزیشن آتی تھی-

ہماری ویب: آج کل کے دور میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر عمر کے فرد کے پاس موجود ہے٬ لیکن کیا اسکول کے طلبا کو اس کے استعمال کی اجازت ہونی چاہیے؟
بتول احمد= ایک محدود حد تک استعمال ہونا چاہیے- میرے والدین نے مجھے اسمارٹ فون مہیا نہیں کیا اور میری رسائی صرف انٹرنیٹ تک ہے وہ بھی پڑھائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے صرف-

ہماری ویب: آئندہ کس مضمون کے انتخاب کا ارادہ رکھتی ہیں؟
بتول احمد= پری میڈیکل جوائن کروں گی اور اس کے لیے تیاری بھی شروع کردی ہے-

ہماری ویب: مستقبل میں خود کو کہاں دیکھتی ہیں؟
بتول احمد= بہت کچھ سوچا ہوا ہے- ہارٹ سرجن یا پلاسٹک سرجن یا پھر آرتھوپیڈک سرجن بننا چاہتی ہوں-

YOU MAY ALSO LIKE:

Announcement of result or Preparation of result is very easy but successfully passing the Examination is very hard. Those students can evaluate who gets leading position in the results and make their parents and teachers proud. These students should be encouraged at every stage. On this purpose Hamariweb has chit chat with position holders of the matric science.