تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی
طلبا کیلئے خوشخبری آگئی، کینیڈا نے پاکستانی طلبا کے لیے اسٹڈی ویزا
آسان کردیا۔
نوائے وقت کے مطابق اب پاکستانی اسٹوڈنٹس کم مدت میں اسٹڈی پرمٹ حاصل
کرسکیں گے، ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت اب یہ اسٹڈی ویزہ حاصل کیا جا
سکے گا۔
کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر
کہا اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں ابتدا میں چین، بھارت ، فلپائن اور ویتنام سے
تعلق رکھنے والے طلبا کو شامل تھے، تاہم اب اس فہرست میں پاکستانی طلبا کو
بھی شامل کیا گیا ہے۔
|