دنیا کے حیرت انگیز مقامات، ایک بار ضرور دیکھیں

دنیا بہت ہی خوبصورت اور حیرت انگیز مقامات سے بھری ہوئی ہے، دنیا میں پرکشش اور قدرتی اور پراسرار جگہوں کا ایک مجموعہ ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ پرکشش اور حیرت انگیز مقامات کے حوالے سے بتائیں گے جو آُپ کو اپنی پوری زندگی میں ایک بار تو ضرور دیکھنے چاہئیں- یقیناً آپ یہ مقامات دیکھنے کے بعد کبھی انہیں فراموش نہیں کرسکیں گے- -

Four Seasons Resort Bora Bora
یہ خوبصورت اور پرکشش ریزورٹ بورا بورا جزیرے پر واقع ہے- یہ ان خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے جہاں پرسکون اور بہترین وقت گزارا جاسکتا ہے- اس پرتعیش ریزورٹ پر شاندار ہوٹل بھی قائم کیے گئے ہیں- اگر آپ کو کبھی موقع ملے تو اس جگہ ضرور جائیں-

image


Pulpit Rock, Preikestolen, Norway
یہ سیاحتی مقام ناروے کے ان سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے- یہ ایک 604 میٹر سے بھی اونچی ٹھوس چٹان ہے ۔ اس اونچی ٹھوس چٹان کے اوپر کا حصہ بلکل ہموار بنا ہوا ہے اور یہاں دو اونچی پہاڑیوں کے درمیان سمندر کا پانی بہتا ہے جو نہایت خوبوصورت منظر پیش کرتا ہے اور سب کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔ ہر سال یہاں ڈیڑھ لاکھ سے دو لاکھ افراد آتے ہیں- اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے--

image


Crystalline Turquoise Lake, Jiuzhaigou National Park
چین میں پہاڑوں کے بیچ میں واقع یہ مقام دلکش آبشاروں، رنگا رنگ جھیلوں اور برف سے ڈھکی چوٹیوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ یہ کرسٹلل جھیل اس نیشنل پارک کے اہم اور پرکشش مقامات میں سے ایک ہے- نیلا اور سبز رنگ اس کرسٹل نما جھیل کو مزید خوبصورت بنادیتے ہیں۔ اس جھیل کی سیر کے لیے ہر سال 2 لاکھ افراد آتے ہیں-

image


Benteng Chittorgarh
یہ قلعہ مغربی بھارت کے راجستھان ریاست میں واقع ہے اور یہ بھارت کے سب سے بڑے قلعوں میں سے ایک ہے- یہ قلعہ دنیا بھر کے سیاحوں اور تاریخ دانوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے- یہ قلعہ جادوئی نظاروں اور حیرت انگیز خصوصیات کا مالک ہے- یہاں آنے والے سیاحوں کو بھارت کی ثقافت و تاریخ کے حوالے سے جاننے کا موقع ملتا ہے- اس قلعہ میں آپ بڑے محلات، تاریخی مندر اور خوبصورت ٹاورز دیکھ سکتے ہیں-

image


Capilano Suspension Bridge, Vancouver
کینڈا میں واقع یہ پل 140 میٹر لمبا اور 70 میٹر اونچا ہے- یہ پل سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ مشہور مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں جانے کی باقاعدہ ایک فیس ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس کے باوجود اس کی خوبصورتی ہر سال یہاں 800,000 لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ اس سب کی وجہ آپ کو اس پل کی خوبصورت تصویر سے بھی واضح ہورہی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world is beautiful. It is full of wonderful places that most of us not know really exist. From majestic waterfalls, and lost cities, to mysterious landmarks and natural wonders, here is a collection of some breathtaking places to visit and to fill your soul with something beautiful that will never be forgotten.