جوصلہ رحمی کے تحت دوسروں کی انتھک خدمت سے انہیں
اپناگرویدہ بناتے ہیں وہ زندگی کے کسی میدان اورامتحان میں ناکام نہیں
ہوتے۔شہرقائدؒ اوراس کے شہریوں کیلئے سیّدمصطفی کمال کی قابل رشک خدمات کی
فہرست بہت طویل ہے۔کراچی کا تاریخی حسن بحال اورشہریوں کیلئے آسانیاں
پیداکرنے کے حوالے سے سیّد مصطفی کمال کی درست اوردوررس اصلاحات کے ثمرات
سے آج ہرطبقہ مستفیدہورہا ہے۔کراچی اپنی شاندارروایات کے مطابق پاکستان کی
خوشحالی کی دوڑ میں دوسرے شہروں سے بہت آگے ہے ۔آج کراچی سیاسی طورپر کروٹ
لے چکا ہے ،اب لوگ زراورزور سے مرعوب نہیں ہوتے بلکہ اپنے ضمیر کی آواز پر
محب وطن سیاسی قیادت کی پذیرائی اور مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کرداراداکرتے
ہیں۔سیّد مصطفی کمال نے شہرقائدؒ کے شہریوں کوجوسیاسی شعوراورسماجی وسیاسی
برائیوں کیخلاف ڈٹ جانے اورپرامن اندازسے مزاحمت کرنے کاحوصلہ دیا ہے اس کے
بعد کوئی انہیں دبانے یاڈرانے دھمکا نے کاتصور بھی نہیں کرسکتا۔2018ء کے
عام انتخابات میں شہرقائدؒ نے گرانقدر خدمات کی بنیاد پر سیّد مصطفی کمال
کومینڈیٹ دیا جوایک منظم سازش کے تحت چوری کیا گیا۔کراچی کے لوگ اپنا
مینڈیٹ چوری ہونے پرشدیدمشتعل ،مضطرب اور اپنے قائد سیّدمصطفی کمال کی طرف
سے کال کے منتظر ہیں۔سیّدمصطفی کمال نے ملک کودرپیش چیلنجز کودیکھتے ہوئے
صبروتحمل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑنے کافیصلہ کیامگر اپنے ووٹر کے ساتھ ان
کارابطہ استوار ہے ۔سیّد مصطفی کمال کی نظامت کادورختم ہوئے کئی برس بیت
گئے مگرآج بھی ان کاکام اورہرباشعور فردان کے حق میں کلمہ خیر بولتا ہے۔وہ
کرچی کرچی کراچی کے ہرایک زخم پراپنے ہاتھوں سے مرہم رکھتے اوراہلیان کراچی
کی اشک شوئی کرتے رہے۔ جواخلاص کے ساتھ خدمت کرے شہرقائدؒ اسے فراموش نہیں
کرتا ۔سیّد مصطفی کمال نے کراچی میں بدامنی کی آگ بجھانے کیلئے اپناخون
پسینہ بہایا ۔
کراچی جس کی آوازپرلبیک کہتا اورجس کی پشت پرکھڑاہوجاتا ہے اسے قومی افق
پرابھرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ سیّد مصطفی کمال مادروطن میں
نظریاتی سیاست کااستعارہ بن کرابھرے ہیں۔پاک سرزمین کے محب اور
نڈرفرزندسیّد مصطفی کمال نے اصولی سیاست کے بل پرماضی میں ہونیوالی وصولی
سیاست کاباب بندکردیا۔آج شہرقائدؒ میں امن وامان کاکریڈٹ سیّد مصطفی کمال
کوجاتا ہے ۔ شہرقائدؒ کے درودیوارسیّدکمال مصطفی کے کمالات کی شہادت دے رہے
ہیں۔سیّدکمال مصطفی کے دورمیں شہرقائدؒ میں ہونیوالی تعمیرات کی ماضی میں
مثال نہیں ملتی ۔پاکستان کی سیاست ،صحافت ،تجارت ،ثقافت اورتہذیب میں
شہرقائدؒ انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔سیّدمصطفی کمال نے پاک سرزمین پارٹی کی
بنیادرکھی تواس منفرد اورنظریاتی سیاسی جماعت کواسٹیبلشمنٹ نوازقراردیا
گیالیکن سیّدمصطفی کمال نے اپنے قول وفعل سے اس منفی تاثر کوزائل
کردیا۔اگرپاک سرزمین پارٹی کے پیچھے نقاب پوش قوتیں ہوتیں تو2018ء کے عام
انتخا بات میں اس جماعت کامینڈیٹ پرشب خون نہ مارا جاتا ۔انتخابی شکست کے
بعد کہا گیا کہ پی ایس پی کاسیاسی مستقبل تاریک ہوگیا لیکن پرعزم اورپرجوش
سیّد مصطفی کمال نے اس پروپیگنڈے کوبھی نابود کردیا اورکراچی میں عوامی
طاقت کابھرپورمظاہرہ کرکے پاک سرزمین پارٹی کو پھر سے تازہ دم اوراس کے
ووٹر کوپرعزم کردیا ۔مناسب تیاری اورقلیل وسائل کے باوجود پی ایس پی کے
شاندار اجتماع پر سیاسی پنڈت بھی حیران رہ گئے ۔ جہاں پی ایس پی کا اجتماع
انتہائی منظم تھا وہاں سیّد مصطفی کمال اوردوسرے مقررین کے خطابات بھی
سحرانگیز تھے۔سیّد مصطفی کمال کے خطاب کوآغاز سے انجام تک انتہائی محبت
اورذوق وشوق سے سنا اورسراہا گیا ۔ سیّد مصطفی کمال کی تقریر سے اجتماع کے
شرکاء میں جوتحریک پیداہوئی وہ پاک سرزمین پارٹی کے روشن مستقبل کی نویدبنے
گی ۔
سیّد مصطفی کمال کی سحرانگیز شخصیت اورنظریاتی سیاست ان کی جماعت پی ایس پی
کودوسری سیاسی پارٹیوں سے منفرداورممتازمقام پر لے آئی ہے ۔پی ایس پی یقینا
منظم اورموثر انداز سے آئندہ انتخابات کیلئے میدان میں اترے گی اوراس بار
اپنامینڈیٹ چوری نہیں ہونے دے گی ۔شہرقائدؒ پی ایس پی کابیس کیمپ ضرور ہے
مگر اس کی گہری روٹس چاروں صوبوں میں ہیں۔ہماری ریاست اورقومی سیاست کیلئے
پاک سرزمین پارٹی اورسیّد مصطفی کمال کادم غنیمت ہے۔ پی ایس پی کی صورت میں
نظریاتی سیاسی اداروں سے ریاست کی مضبوطی اورتعمیروترقی کاراستہ ہموار
ہوگا۔امید ہے پاک سرزمین پارٹی کے بانی اورمرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال
نہ صرف کراچی سمیت چاروں صوبوں میں انتہائی منظم اندازسے رابطہ عوام مہم
جاری رکھیں گے بلکہ اوورسیزپاکستانیوں کے بیحداصرارپران کی پرخلوص دعوت
قبول کرتے ہوئے برطانیہ سمیت یورپی ملکوں کے دورے بھی کر یں گے ۔ پاک
سرزمین پارٹی اوراس کی جوان قیادت مادروطن پاکستان کے نوجوان طبقات
کومایوسی کی بندگلی سے باہر لے آئے گی اوروہ ملک عزیز کی تعمیروترقی میں
اپناکلیدی کرداراداکریں گے۔ پی ایس پی کی سیاسی سرگرمیاں امیدافزاء ہیں
۔امید ہے مستقبل میں بھی پی ایس پی بڑے سیاسی اجتماعات اورپاکستانیوں کی
نظریاتی تربیت کااہتمام کرے گی ۔ سیّدمصطفی کمال نے اپنے ہاتھوں میں
فکارقائدؒ کاجوسبزہلالی پرچم تھاماہوا ہے و ہ دن بدن مزید سربلندہوگا۔
|