یو سی غزن آباد میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم

حکومت کی طرف سے صحت انصاف کارڈز کی فراہمی بلاشبہ ایک نہایت ہی احسن اقدام ہے اس اقدام سے غریب عوام کو صحت کے حوالے سے درپیش بہت سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی ایک غریب مریض جو کو کوئی ایسا مرض لگ جاتا ہے جس کا علاج بہت مہنگا ہے اور وہ اس کی دسترس سے بہت باہر ہے اور اس کیلیئے پرائیویٹ طور پرعلاج کرانا نا ممکن ہے صحت کارڈ کی فراہمی سے وہ بہترین اور نہایت ہی اعلی معیار کے ہسپتالوں سے اپنا علاج کروا سکیں گئے کسی غریب کیلیئے علاج کی سہولت سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے روٹی پانی کا نظام تو چلتا رہتا ہے لیکن جب کوئی مرض لگ جائے تو اس کا علاج کروانا بہت مشکل کام ہوتا ہے حکومت نے صحت کارڈز جاری کر کے غریب عوام کا یہ مسئلہ بھی حل کر دیا ہے اب غریب بھی مہنگے ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکیں گئے حکومت کے اس اقدام کو عوامی سطح پر بہت سراہا جا رہا ہے اس پروگرام کو مزید شفاف بنانے کیلیئے حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ نئے سرے سے اس حوالے سے کوئی سروے وغیرہ کرواتی تو مزید بہتریاں لائی جا سکتی تھیں صحت کارڈز 2011 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بنائے گئے ہیں اگر نیا سروے کرا لیا جاتا تو اور بھی بہت سے غریب افراد اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے تھے 2011کے بعد بہت سے افراد اس دنیا میں نہیں رہے ہیں ان کے کارڈ بھی بن گئے ہیں اگر سروے نئے سرے سے کرا لیا جاتا تو کم از کم ان مرے ہوئے افراد کی جہگہ یہ کارڈز کچھ مزید حقداروں کو بھی مل سکتے تھے بہر حال اس کے باوجود بھی یہ پروگرام بہت اچھا ہے حکومت اگر اس پر مزید تھوڑی توجہ دے تو اس میں موجود چند خامیوں کو دور کیا جا سکتا ہے جس سے یہ پروگرام مزید اچھا ثابت ہو سکتا ہے اب حکومت اس بات پر زور دے رہی ہے کہ تیار شدہ کارڈز جتنا بھی جلدی ممکن ہو سکے حقداروں میں تقسیم ہو جائیں اس حوالے سے ہر یو سی میں صحت کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر کارڈز فراہم کرنا ہے اس حوالے سے بروز منگل ایک تقریب یونین کونسل غزن آباد میں منعقد ہوئی جس میں یو سی غزن آباد کے عوام کو صحت کارڈ جاری کیئے گئے ہیں اس پروقار تقریب کے تمام تر انتظامات رہنما پاکستان تحریک انصاف یو سی غزن آباد راجہ فیصل زبیر کی طرف سے کیئے گئے ہیں جنہوں نے اپنے وسائل سے اس تقریب میں آنے والے عوام علاقہ کو ضروری سہولیات مہیا کی ہیں یو سی غزن آباد ایک ایسی یو سی ہے جس کے علاقے بہت دور تک پھیلے ہوئے ہیں سب کو ایک ہی جہگہ پر اکٹھے کر کے صحت کارڈز کی فراہمی کا مقصد ان کو تکلیف سے بچانا تھا تقریب کے مہمان خصوصی رہنما پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں ملک سہیل اشرف اور تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید تھے ان کے علاوہ یو سی غزن آباد سے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور عوام علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی اس تقریب میں یو سی غزن آباد کے تقریبا ایک ہزار کے لگ بھگ خواتین و حضرات کو صحت کارڈفراہم کیئے گئے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریبوں کیلیئے بہت سی پالیسیان لا رہی ہے جن میں سے صحت کارڈ کی فراہمی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم عمران خان صحت کے شعبے میں بہت سی اصطلاھات لے کر آئے ہیں غریبوں کو صحت کارڈ کی فراہمی سے ان کو بہترین علاج کی سہولیات مل جائیں گی تحصیل کلرسیداں کے ہر معزور شخص کو الگ سے صحت کارڈ دیا جائے گا اس مقصد کیلیئے بہت جلد معزور افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا یو سی غزن آباد میں ایک ہزار افراد کو صحت کارڈ جاری کیئے گئے ہیں تقریب کے آخر میں یو سی دفتر میں پودا بھی لگایا ہے
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 144834 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.