تعلیم میں NCHD کا کردار

تعلیم آج کی دنیامیں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ اوہرزمانے میں تعمیر،تہذیب اورترقی کی بنیاد کی ضامن رہی ہے اورآج بھی عالمی افق پردیکھاجائے تووہی قومیں دوسری قوموں آگے ہیں جوعلوم وفنون اورتحقیق وتعلیم میں دوسروں سے سبقت لیے ہوئے ہیں دنیامیں کامیابی کی منزل علم وہنرکی امتحان گاہ سے گزرکرہی حاصل کی کی جاسکتی ہے تعلیم برسرِاقتدارطبقہ کے نزدیک کبھی بھی پہلی کیاتیسری ترجیح بھی نہیں رہی تعلیم کے بغیرکوئی بھی معاشرہ امن کاگہوارہ نہیں بن سکتاتعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرپاتی ہیں قیام پاکستان کے بعدکئی عشروں تک تعلیم پرتوجہ نہ دی گئی مگرجب سے توجہ دی تواسے بہترسے بہتربنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اسی حوالے سے ایک سیمنیاراین سی ایچ ڈے کے زیراہتمام منعقدہواجس میں تعلیم کے شعبہ، سیاسی ومذہبی، صحافتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی پروگرام کا آغاز ہمیشہ کی طرح تلاوت قرآن پاک اورنعت رسول مقبول سے ہوااس کے بعد اجمل ملک ہیڈآفیسرتحصیل جتوئی نے پروگرام کاباقاعدہ آغاز کیااورمہمانوں کاتعارف کرایا جس میں انعام باری خان ڈپٹی ڈائریکٹر،اشفاق احمداسسٹنٹ ڈائریکٹر، ارشدجاوید ڈی ای او،نصراﷲ خان کورائی چیئرمین میرہزار،ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی سیاسی وسماجی رہنما،منیراکبرخان لغاری ہیڈماسٹرہائی سکول میرہزار،زاہدخان اے ای او،ارشادخان لغاری صحافی، ڈاکٹرکامران ظفرصحافی،بیدارفریدی کونسلرسٹیج پرپراجمان ہیں اجمل ملک نے مہمانوں اورشرکاء کا شکریہ ادا کرنے کے بعدارشادخان لغاری کوسٹیج پرخطاب کرنے کیلئے دعوت دی انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کے لحاظ سے آج بھی ہم بہت پیچھے ہیں مگراین سی ایچ ڈی جس طرح کام کررہی ہے امیدہے بہت جلد تحصیل جتوئی میں ناخواندگی کاخاتمہ ہوجائے گامختصرخطاب کے بعداجمل ملک نے بتایاکہ این سی ایچ ڈی میں نئے تعینات ہونے والے امیراﷲ خان مروت بہترین اصلاحات نافذکررہے ہیں اورپورے پاکستان میں ایجوکیشن اورلٹریسی کو بہتربنانے کاعزم رکھتے ہیں اسکے بعدانہوں نے ڈاکٹر کامران ظفرکوسٹیج پردعوت خطاب دیا۔ڈاکٹرکامران ظفرنے کہا کہ جس طرح NCHDضلع بھرمیں کام کررہی ہے شاید ہی کوئی ادارہ کررہاہواین سی ایچ ڈی کی بدولت ضلع مظفرگڑھ میں لٹریسی کوبہتربنایاجارہا ہے اوراین سی ایچ ڈی تمام نصابی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کی بات کریں تو اس میں این سی ایچ ڈی کے 38سکول چل رہے ہیں اجمل ملک جوتحصیل جتوئی کے ہیڈہیں ان کی محنت اورلگن سے آج رامپورجہاں بچیوں کی تعلیم کوگناہ سمجھاجاتا تھا وہاں پہلے فیڈرسکول بنایاگیاپھرملالہ فنڈسے شاندارعمارت بنائی گئی اورگزشتہ برس اس سکول کی بچی نے پنجم کے امتحان میں تحصیل جتوئی کے سرکاری وپرائیویٹ اداروں میں سب سے زیادہ نمبرلے کراجمل ملک کی محنت کوواضع کرکیااوراین سی ایچ ڈی کی ٹیم کاسرفخرسے اونچاکیا اس کے بعدرامپورمیں کئی پرائیوٹ سکول قائم ہوئے یقیناان کاکریڈٹ بھی اجمل ملک کوہی جائے گا۔ا س کے بعداجمل ملک نے سٹیج سنبھالا توانہوں نے بتایاکہ پنجاب کی باگ دوڑ ساجدعلی ڈائریکٹرپنجاب نے سنبھال رکھی ہے اورپاکستان میں صوبہ پنجاب کو تعلیم کے لحاظ سے پہلے نمبرپررکھاہواہے اوروہ تمام اضلاع کا وزٹ کرتے ہیں اوراپنے تمام اہداف بہتراندازمیں حاصل کرتے ہیں انہوں نے خطاب کیلئے منیراکبرخان کودعوت دی توانہوں نے بھی آتے ہوئے بتایا کہ یقینااین سی ایچ ڈی کی تعلیمی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتاہرفردکوچاہیے کہ وہ جس پوزیشن میں بھی ہے وہ تعلیم کوعام کرنے کی کوشش کریں جوبچے سکولوں میں نہیں جاتے ان کے والدین میں شعوراجاگرکریں اورانفرادی طورپرکسی سکول میں بنیادی سہولت موجود نہیں تواس سہولت کیلئے کوشش کریں ۔ان کے بعداجمل ملک سٹیج نے ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی کو خطاب کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی شرح خواندگی58فیصد ہے جوہمارے لیے یقینالمحہ فکریہ ہے مگراین سی ایچ ڈی جیسے اداروں کی وجہ سے صوبہ پنجاب کی شرح خواندگی باقی صوبوں سے بہترہے جیسے کہ صوبہ سندھ میں شرح خواندگی 69%کے پی کے میں 60%بلوچستان میں 50%جبکہ پنجاب میں شرح خواندگی 71%ہے جس کیلئے ہمیں محنت کرکے 100%تک لے جانا ہے ہمارے نظام تعلیم میں بہت سارے نقاص ہیں جن میں سب سے بڑامسئلہ ہمارانظام تعلیم جدیدخطوط پراستوارنہیں ہے جس کیلئے نظرثانی کی ضرورت ہے۔ان کے بعداجمل ملک نے پھرسے سٹیج سنبھالی اورکہاجس طرح بھٹی صاحب کہہ رہے تھے کہ ہمارانظام تعلیم جدیدخطوط پراستورنہیں میں بلکل اس بات کومانتے ہوئے یہ کہوں گاکہ جدت ہی ایسی چیز ہے جوبچوں کواپنی جانب راغب کرتی ہے اس کے بعددعوت خطاب نصراﷲ خان کورائی کودیاتوانہوں نے کہا کہ میں کیاکہوں’’ احباب کیا کارنمایاں کرگئے،بی اے کیانوکرہوئے پنشن ملی اورمرگئے’’ این سی ایچ ڈی کی تعریف جتنی کی جائے تعلیم کے حوالے سے کم ہوگی مگراجمل ملک فیلڈآفیسرکی خدمات کوبھی فراموش نہیں کیاجاسکتامجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہماری تحصیل میں ایسانوجوان ہے جوتعلیم کے شعبے کے ساتھ مخلص ہے ایسے لوگوں کو تحصیل کیساتھ ساتھ ضلع لیول تک خدمات لینی چاہیں ان کے خطاب کے بعد ارشدجاویدڈپٹی ایجوکیش آفیسرکودعوت خطاب ملاتوانہوں نے بتایاکہ 2006میں پنجاب کی شرح خواندگی 54فیصدتھی مگرمختصرعرصہ میں یہ شرح خواندگی 71%پرپہنچ گئی ہے جسے یقیناًسراہاجاناضروری ہے اوران میں این سی ایچ ڈی، سائیکوپ جیسے اداروں کااہم کرداررہا ہے جیساکہ عاشق ظفربھٹی صاحب اوراجمل ملک صاحب بتارہے تھے کہ تعلیم میں جدت ضروری ہے جیسے کہ صوبہ بلوچستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم دی جارہی ہے اسی طرح ملک کے تمام صوبوں میں ایسی جدت لانی ہوگی۔ان کے بعداشفاق احمدکودعوت خطاب دیاتوانہوں نے کہاڈپٹی ڈائریکٹرانعام خان باری کی ٹیم بہت اچھاکام کررہی ہے ضلع مظفرگڑھ میں 182فیڈرسکول دوردراز کے دیہی علاقوں میں قائم ہیں تحصیل جتوئی میں اجمل ملک نے اتنی محنت کی کہ سب سے پسماندہ تحصیل اورخواندگی میں پیچھے رہنے والی تحصیل نے آج کئی تحصیلوں کوپیچھے چھوڑکے تعلیم کی دوڑمیں آگے چلی گئی ہے پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جارہے ہمین ایسی سٹریٹیجی بنانی ہوگی جس کی وجہ سے بچوں کوسکول میں راغب کیا جائے۔آخرمیں چیف گیسٹ انعام باری خان ڈپٹی ڈائریکٹرکودعوت خطاب کیلئے بلانے سے پہلے اجمل ملک نے بتایاکہ ایسی ہستی جنہوں نے مظفرگڑھ تعلیم کے حوالے سے انقلاب برپاہواہے تواس کاکریڈٹ صرف باری صاحب کوجاتا ہے توایسے آدمی کیلئے کھڑے ہوکے تالیوں سے استقبال توبنتا ہے تمام مہمان اورشرکاء نے کھڑے ہوکرڈپٹی ڈائریکٹرکااستقبال کیاانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب جانتے ہیں تعلیم سب مسلمانوں پرفرض ہے ۔2006میں مظفرگڑھ کی شرح خوانگی 28%تھی جبکہ اب 50%سے کراس کرچکی ہے انشاء اﷲ اگلے دس سال میں 80%خواندگی کی شرح کوعبورکرلیں گے میں یہاں اساتذہ کرام سے ریکوسٹ کروں گاکہ آپ کا تعلیم دینے کااندازایساہوناچاہیے کہ بچے کاشوق پروان چڑھے نہ کہہ بچہ تعلیم سے پیچھاچھڑواتاپھرے اورجہاں جدت کی بات ہے توبلیک بورڈ کے بجائے انٹرایکٹووائٹ بورڈ کے ذریعے تعلیم کارواج قائم کررہے ہیں جس سے تعلیم یافتہ معاشرہ قائم ہوگااگرہم تاریخ کا مطالعہ کریں توہمیں پتہ چلتا ہے کہ علم کاپیوں کوکالا کرنے کانام نہیں تھاعلم توسوچ بچاراورادب کانام تھا ،ہے اوررہے گااس کے ساتھ انہوں نے شرکاء اجمل ملک اورتمام مہمانوں کاشکریہ اداکیااوراجمل ملک کی کاوشوں کوخوب سراہا۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 224293 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.