میں نے تقریبا دس سال کی عمر میں غیر نصابی کتابوں
کا مطالعہ شروع کر دیا تھا۔کتاب پڑھنے کا یہ شوق ایک جنون کی حد تک میرے
اندر موجود تھا۔اسی شوق کی تسکین نے مجھے گورئمنٹ ای لائبریری اوکاڑہ سے
متعارف کروایا۔یہ لائبریری پورے پنجاب میں قائم کر دہ بیس ای لائبریریوں
میں سے ایک ہے۔اس میں نہ صرف کتابیں روائتی شکل میں موجودہیں بلکہ عوام کی
سہولت کے لیئے فری لیپ ٹاپس،ٹیبلیٹس اورفری وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب
ہے۔ مرد اور خواتین کے لیئے الگ الگ کمپیوٹر لیب موجو د ہیں۔ایک الگ ریڈنگ
روم بھی دستیاب ہے۔ راقم الحروف کو اس لائبریری کی جو سب سے ذیادہ سہولت
پسند ہے وہ اس کا سیمینار ہال ہے۔ اس ہال میں ساٹھ سے ستر افراد باآسانی
بیٹھ سکتے ہیں۔مجھے خو د اس ہال میں پرسنلیٹی ڈیولپمنٹ پر متعدد لیکچر ز
دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اس لائبریری میں طلباء حکومت پنجاب کی طرف سے
بنائی گئی ایک ایپ جس کا نام E-Learn Punjabہے وہ بھی استعمال کرتے ہیں۔اس
میں کلاس تھری سے لے کر سیکنڈ ائیر تک کا تما م سلیبس Digitizeکیا گیا ہے۔
ہر ٹاپک کو Animationاور مثالوں سے سمجھایا گیا ہے۔زاہد احسن رانا نے بتا
یا کہ یہ اپنی نوعیت کی واحد ایپ ہے جو طالب علموں کے ساتھ ساتھ ٹیچرز کے
لیئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس کی مدد سے آپ کسی بھی ٹاپک کو باآسانی سمجھ
سکتے ہیں۔
ای لائبریری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 05مئی 2018کوہوئی ۔ اپنے قیام کے
پہلے سال میں اس لائبریری میں تقریبا تین سو سے زائد ایسے سیمینارز اور
پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جو اپنی مثال آپ ہیں۔ان پروگرامز میں مدرز
ڈے،ماہ رمضان میں تجوید القرآن کے لیکچرز،Let's Educate the Nation،ٹیلنٹ
ڈسکوری،Personality Developement،ہیپاٹائیٹس اور ڈینگی کے آگاہی
سیمینارز،Skin Health Seminars،کتاب سے ہے زندگی ، First Aid Day،ٹیچرز
ٹریننگ، بینکرز ٹریننگ،صاف اور سبز پاکستان،صحافت کا کردار،ٹیچرز کا بین
الاقوامی دن،نونہال ادیب کی کتاب کی تقریب رونمائی،گورئمنٹ ٹیچرز ٹریننگ،
ریڈی میڈ صحافی کتاب کی تقریب رونمائی،اقبال اکیڈمی لاہوراور ای لائبریری
اوکاڑہ کی مشترکہ اقبال کانفرنس،یوم دفاع،ووٹرز ڈے اور اس جیسے بہت سے
پروگرامز شامل ہیں جن میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء وطالبات اور عام
شہریوں نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ای لائبریری اوکاڑہ میں ایک عظیم الشان
کتا ب میلے کا انعقاد بھی کیاگیا۔ اس کتا ب میلے میں تمام مکتبہ فکر سے
ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تین دن جاری رہنے والے اس کتاب میلے
کی افتتاحی تقریب سے مس مریم خان نے کیا۔ اس افتاحی تقریب سے مس آفاق اکمل
،مظہر رشید چوہدری اور خورشید جیلانی نے بھی خطاب کیا۔ اس کتاب میلے میں
معروف موٹیوٹر جناب ڈاکٹر عارف صدیقی صاحب نے بھی لیکچرز دئیے۔اس کتاب میلے
کی اختتامی تقریب میں پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ای لائبریر یر اوکاڑہ میں معروف مزاحیہ شاعر جناب انور مسعود صاحب کے ساتھ
بھی ایک شام منائی گی۔ اس میں جناب انور مسعور صاحب نے اپنی شاعری سے
حاٖضرین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر اوکاڑہ شہر کے قابل اور معروف شخصیا ت کو
ٹیلنٹ ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ جناب انور مسعود صاحب نے اپنے خطاب میں ای
لائبریری اوکاڑہ کی کاوشوں کو سراہا۔
اس کتاب میلے کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں کی گئی شبانہ روز محنت کے صلے
میں محمد ابراہیم وڑائچ کو جناب محمد کاشف فاروق (ڈائریکٹرانفارمیشن
ٹیکنالوجی ۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ) نے ایک تعریفی خط سے بھی
نوازا۔جس کے حق دار وہ اور ان کی تمام ٹیم تھے۔
اس کے علاوہ ای لائبریری اوکاڑہ میں طالب علموں کو مفت کورسز بھی کروائے
جاتے ہیں۔ان کورسز میں کمپیوٹر شارٹ کورسز،سپوکن انگلش اور On line Earling
Courseشامل ہیں ۔ طلباء کو E-Rozgarکی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ ای لائبریری
اوکاڑہ کے انچارج جناب محمد ابراہیم وڑائچ صاحب نے بتایا کہ ان مفت کورسز
میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء اور طالبات نے شرکت کی اور ان تمام مہارتوں
کو مفت میں سیکھا اور اب وہی طلباء اور طالبات اس ہنر کی مدد سے گھر بیٹھے
لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔
ان تمام تقریبات کو سجانے اور کامیاب بنانے میں جناب محمد ابراہیم وڑائچ
،زاہد احسن رانا،عرفان حفیظ،رانا سجاد احمداورچوہدری راشد علی کی شبانہ روز
محنتوں کا بہت عمل دخل ہے۔
|