جرمنی میں اکثر ’ٹیلنٹ ریکروٹرز‘ یا نوکریاں فراہم کرنے
والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہیں نوکریوں کے لیے بہت کم درست درخواستیں
موصول ہوتی ہیں۔ پڑھیے وہ اصول جو آپ کی درخواست کو جرمن کمپنیوں کے لیے
پرکشش بنا سکتے ہیں۔
نامکمل درخواستیں مت بھیجیے
اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو کچھ نوکری کے اشتہار میں مانگا گیا ہے آپ وہ
سب کچھ بھجوائیں۔ زیادہ تر نوکری کی درخواست میں آپ کو کور لیٹر، سی وی،
لیٹرز آف ریفرنس، اسکول اور یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کی پی ڈی ایف فائلز
بھیجنا ہوتی ہیں۔ |
|
جرمن اصولوں پر کار بند رہیں
تخیلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ اچھی عادت ہے لیکن کچھ جرمن اصولوں کو توڑنا
اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔ جیسے کہ سی وی میں اپنی تاریخ پیدائش، شادی شدہ یا
سنگل ہونا اور اپنی تصویر لگانا اچھا رہتا ہے۔ یہ سب قانونی طور پر ضروری
نہیں ہے لیکن بہت سی کمپنیوں میں ایسی سی ویز کو ترجیح دی جاتی ہے جن میں
تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔
|
|
درخواست ہمیشہ کسی مخصوص شخص کو بھیجیں
درخواست بھیجنے سے پہلے تحقیق کریں اور کم از کم کمپنی کے ہیومن ریسورس
ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا نام جاننے کی کوشش کریں اور ان کے پتے پر اپنی
درخواست بھیجیں۔ یہ معلومات اکثر لینکڈ ان یا زنگ نامی ویب سائٹس سے مل
سکتی ہیں۔
|
|
املا کی غلطیاں نہ کریں
کوشش کریں کہ درخواست میں املا کی غلطیاں نہ ہوں۔ آپ کی درخواست میں یہ
غلطیاں بہت برا تاثر پیدا کر سکتی ہیں اور آپ کی نوکری حاصل کرنے کے مواقع
بھی کم ہو سکتے ہیں۔
|
|
سارا کام اکیلے مت کریں
درخواست کی تیاری خاص طور پر کور لیٹر کی تیاری کے وقت کسی کا مشورہ مانگیں۔
ایسے افراد کی مدد لیں جن کی مادری زبان جرمن ہے۔ اگر آپ کا سی وی انگریزی
زبان میں ہے تو بھی کور لیٹر جرمن زبان میں ہونا چاہیے۔ اس سے اچھا تاثر
ملے گا۔
|
|
درست معلومات فراہم کریں
درخواست میں جھوٹ بولنا بہت برا اقدام تصور کیا جاتا ہے۔ اپنے بارے میں کھل
کر بتائیں مگر سچ۔ اس سے درخواست پڑھنے والے کو ایک اچھا تاثر ملے گا اور
وہ آپ کی سچائی سے متاثر ہو کر آپ کو نوکری کے لیے منتخب کر سکتا ہے۔
|
|
فارمیٹنگ
اپنی سی وی اور کور لیٹر کی فارمیٹنگ کا خیال رکھیں۔ ٹیکسٹ کا سائز،
اسپیسنگ، ہیڈنگز وغیرہ کی فارمیٹنگ ایک طرح کی ہونی چاہیے۔ |
|
آپ آن لائن کیسے مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ؟
بہت سے افراد اس اہم نقطے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگ نشے کی حالت میں
لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں گے، یہ بہت برا تاثر پیدا کر سکتا ہے۔ آپ
کی نیٹ ورکنگ پروفائلز جیسے کہ لینکڈ ان وغیرہ کو ایک پروفیشنل انداز میں ہونا
چاہیے تاکہ ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے یہ ظاہر ہو کہ آپ غیر سنجیدہ ہیں۔
|
|
Partner Content: DW
|