بھارت میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی
جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے آئین کی شق 370 کے خاتمے
کا اعلان کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین اسے عالمی قوانین اور بھارت کے پاکستان
کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
بین الاقوامی قانون کے ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت کے آئین کی شق 370 اور
پاکستان کے آئین کی شق 257 کے تحت یہ طے ہے کہ کشمیر منتازعہ علاقہ ہے جسے
کوئی ملک یک طرفہ طور پر ختم یا تبدیل نہیں کرسکتا۔
|