ہر داغ کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے

ٹی وی آن کیا ہی تھا تو دیکھا۔۔
ایک آنٹی اپنی رام کھتا سنا رہی کہ ہر داغ کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے ۔۔ جو کہ برائٹ صرف کا ایک اشتہار تھا کہ کیسے ان کے تاڑو بیٹے نے اپنی ماں کا غصہ ٹھنڈا کیا اور کیسے ایک مینجر لڑکی نے داغ کے ذریعے دل جیتا اور کیسے وہ ایک گھر کی بہو بن گئی۔۔۔
اب میرے دماغ کی بتی جلی اور سوچا کہ چلو ایک بار کوشش کرتے ہیں اور چلی سہیلی کی امی کے گھر نہاری کی پلیٹ لے کے۔۔۔ دل تھا خوشی سے پھولے نہیں سما رہا تھا دروازہ کھٹکایا ۔۔۔ حسب معمول سہیلی نے دروازہ کھولا بتایا کہ تمہارے بھائی کے لیے نہاری لائی مطلب آنٹی کے لیے۔۔۔ اور ضد کی کہ یہ میں خود دوں گی۔۔۔ اندر گئی تو آنٹی صوفے پہ براجمان اپنا پسندیدہ ڈرامہ ساس بہو کا بڑے ذوق سے دیکھ رہی تھیں ۔۔۔ اور میں نے بڑے شوق سے نہاری کی پلیٹ ان کے اوپر انڈیل دی ۔دل میں زور سے اچھل کر حلق میں آگیا۔۔جب آنٹی آگ بگولہ ہو کر میری جانب بڑھنے لگی کہ میں نے ان سے کہا آنٹی یہ داغ نکل جائے گا۔۔۔ برائٹ سے۔۔۔
کہنے لگے بیٹا مجھے پتہ ہے نکل جائے گا لیکن یہ تم نکال کے واپس گھر جاؤگی۔۔۔
داغ نکالتے ہوئے یہی سوچا کہ واقعی ہر داغ کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے
 

Aalima Rabia Fatima
About the Author: Aalima Rabia Fatima Read More Articles by Aalima Rabia Fatima: 48 Articles with 86673 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.