| حال ہی میں فوربز کی جانب سے سالانہ سب سے زیادہ معاوضہ 
		وصول کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے- اس فہرست کے مطابق ڈوین 
		جونسن سال 2019 میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے ہیں- 
		آئیے اس فہرست کی تفصیل دیکھتے ہیں کہ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے 
		دنیا کے 10 سرفہرست اداکاروں میں کون کس نمبر پر ہے؟
 Will Smith
 معروف اداکار وِل اسمتھ سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں کی اس 
		فہرست میں 10 ویں پوزیشن ہیں- انہوں نے ایک سال کے دوران 35 ملین ڈالر 
		کمائے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Paul Rudd
 امریکی اداکار پال نے 41 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ رواں سال اس فہرست میں 
		نویں پوزیشن حاصل کی ہے- یہ اداکار کے علاوہ رائٹر اور فلم پروڈیوسر بھی 
		ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Chris Evans
 اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر امریکی اداکار کرس ایونس ہیں جنہوں نے سالانہ 
		43.5 ملین ڈالر معاوضہ وصول کیا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Adam Sandler
 ساتویں اور چھٹی پوزیشن بنیادی طور پر ایک ہی پوزیشن ہے کیونکہ ان پوزیشن 
		پر موجود دوںوں اداکاروں نے ایک جتنا معاوضہ کمایا ہے- پہلے Adam Sandler 
		ہیں جنہوں نے 57 ملین ڈالر کمائے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Bradley Cooper
 اسی پوزیشن پر دوسرے اداکار Bradley Cooper نے بھی سالانہ 57 ملین ڈالر ہی 
		معاوضہ وصول کیا ہے-
 | 
	
		|  | 
	
		| Jackie Chan
 جیکی چن ایک ایسے مقبول ترین اداکار ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں- ان کی 
		فلمیں ہر عمر کے افراد پسند کرتے ہیں- سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے 
		اداکاروں کی اس فہرست میں جیکی چن 58 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر 
		ہیں-
 | 
	
		|  | 
	
		| Akshay Kumar
 بالی وڈ کھلاڑی اداکار اکشے کمار اس فہرست میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے میں 
		کامیاب ہوگئے ہیں- اکشے کمار نے سالانہ 65 ملین ڈالر معاوضہ وصول کیا-
 | 
	
		|  | 
	
	| Robert Downey Jr
 'آئرن مین رابرٹ ڈاؤنی جونیئر' نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں 
	تیسری پوزیشن سنبھال لی۔ انہوں نے 66 ملین ڈالر معاوضہ وصول کیا۔
 | 
	
	|  | 
	
	| Chris Hemsworth
 آسٹریلین اداکار 'کرس ہیمسورتھ' عُرف تھور کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔ 
	انہوں نے ایک سال کے دوران 76.4 ملین ڈالر کمائے-
 | 
	
	|  | 
	
	| Dwayne Johnson
 ڈوین جانسن عُرف 'دی راک' اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ڈوین جونسن نے جون 
	2018 سے جون 2019 کے درمیان 89.4 ملین ڈالر معاوضہ وصول کیا-
 | 
	|  |