Eposide No-9
قسط نمبر ٩َ- کشمیر جل رہا ہے
مظلوم جو مرتا ہے تو کیا ہوا اسے مرنے دو..
قاتل ہے میرا یار اسے دم بھرنے دو
کہنے کو تو ہیں ہم مسلم امہ
مفاد ہیں میرے وابستہ مودی سے
اس لیے میری بہنوں کی عزتیں لٹنے دوں..
دین ہے کیا ہمارا ہمیں پتا نہیں دولت کہ ہیں ہم پجاری کسے ہمارا پتا نہیں..
.
کیا ہم کر سکتے ہیں کشمیر کے لیے کیا ہمیں پتا نہیں.
جب سے پیدا ہوا کشمیر کو جلتے ہوئے دیکھا کبھی بھوک سے مرتے بچوں کو دیکھا
تو کبھی سرے بازار اپنی بہنوں کی عزتوں کو پامال ہوتے دیکھا کبھی دیکھا تو
نوجوانوں کو مار کھاتے انڈین جیپ کے آگے بندھے ہوئے دیکھا کبھی دیکھا تو
کیا ہی کمال دیکھا بچوں کو اپنے والد کی میت کے پاس بیٹھے ہوئے آزادی کے
لیے اپنی آواز بلند کرتے دیکھا. کبھی دیکھا تو اس ماں کی آنکھوں میں وہ خون
کےآنسو دیکھے جو دیکھے جاتے تو بند آنکھوں سے بھی نطر آ جاتے جو اس کے جوان
بیٹے کی میت پہ بہہ رہے تھے کبھی دیکھا تو بھوک سے پیاس سے بلکتے ڈر اور
خوف میں سہمے ہوئے بچے نطر آے جن کی آنکھوں میں امید تھی کہ مسلم امہ ان کی
مدد کو آئے گی اور یہ اس عذاب سے آزاد ہوں گے لیکن ان بچوں اور عزت لوٹانے
والی بہنوں کو کیا پتا جس مسلم آمہ کو وہ اپنی مدد کے لیے پکار رہے ہیں ان
کے ان قاتلوں سے مفاد وابستہ ہیں. اور اس مسلم امہ کو مفاد بہنوں کی عزتوں
سے زیادہ عزیز ہیں.. سب کچھ مجھے کیوں نظر آ رہا ہے دنیا کو یہ نطر نہیں
آرہا یہ ظلم تو بند آنکھوں سے بھی نطر آ رہے ہیں. دنیا کیوں خاموش تماشائی
بنی ہوئی ہے. آج کہاں ہے مَسلم آمہ کہاں ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں.
مسلمانوں کو سوچنا ہو گا کہ آگر آج ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کھڑے
نہیں ہوں گے تو کل ہمارے لیے بھی کوئی کھڑا نہیں ہو گا. آج ہمیں اور مسلم
امہ کے لیڈروں کو ضرورت ہے برہان وانی بننے کی. ضرورت ہے آج مسلم آمہ کو
جگایا جائے خواب غفلت سے اور کشمیر میں ہونے والے اندوھناک ظلم و ذیادتیوں
کے خلاف یک ذبان ہو کر آواز بلند کی جائے. اور اپنے ذاتی اور تجارتی مفادات
کو ترک کرتے ہوئے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے لیے سفارتی اور ذاتی کوششوں
کو تیز کریں اور اپنے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے آلودہ ہونے سے بچائیں.آج OIC
کو کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا اور بھارت پر زور بڑھانے کے ساتھ ساتھ
اس پر تجارتی اور سفارتی پابندیاں لگانی پڑیں گی.. خدارا نوے لاکھ کشمیری
مسلمان بھارتی فوج کی ظلم زیادتیاں برداشت کر رہے ہیں.کشمیری ادویات اور
کھانے پینے کی چیزوں سے محروم ہو چکے ہیں. کربلہ جیسا سما ہے کشمیر میں. چھ
ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں. عورتوں کی عصمت دری بھارتی درندوں
کے ہاتھوں کی جا رہی ہے. ضرورت ہے تو آج اس امر کی کہ ہر مسلمان لیڈر اب
خالد بن ولید بنے اور کشمیر کو فتح کرے.
جاگو امہ مسلم کے غفلت میں سونے والو
کشمیر جل رہا ہے کشمیر کو بچا لو.
یہ بھارتی لٹیرے یہ فوجی درندے
لوٹ رہے ہیں عزتیں یہ ہوس کے شکاد کارندے
یہ ظلم کب ہوا تھا جو آج ہو رہا ہے
کشمیر جل رہا ہے کوئی تو اس کو بچا لو..
|