اسپینش گلوکارہ اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ہلاک، ویڈیو

اسپین میں پاپ گلوکارہ اور ڈانسر جوانا سینز اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران افسوسناک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیس سالہ جوانا اپنے میوزیکل گروپ سوپر ہولی وڈ اورکسٹرا کے 15 ساتھیوں سمیت اسٹیج پر پرفارمنس دے رہی تھیں۔
 

image


سماﺀ کے مطابق گلوکارہ کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین موجود تھے جبکہ آتش بازی کا زبردست مظاہرہ بھی کیا جارہا تھا۔

آتش بازی کے دوران ہی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جانے والا ایک راکٹ ( پائیرو ٹیکنیک ڈیوائس ) اسٹیج پر موجود جوانا کے پیٹ میں جاکر لگا اور وہ فوری طور پر گر گئیں۔

ہنگامی بنیادوں پر پروگرام روکتے ہوئے شائقین میں سے ہی ایک ڈاکٹر نے آگے بڑھ کر جوانا کا معائنہ کیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچانے کا کہا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

حادثہ رات 2 بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک دم بہت تیز دھماکہ سنا جس کے بعد جوانا کو اسٹیج پر گرتے دیکھا گیا۔ آتشبازی والے دو راکٹوں میں سے ایک کی سمت صحیح تھی لیکن دوسرا سیدھا جا کر گلوکارہ کے پیٹ میں لگا۔
 


سوپر ہولی وڈ اورکسٹرا نامی اس گروپ میں جوانا مرکزی ڈانسر اور کوریو گرافر بھی تھیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A young pop star has died in front of shocked fans after a pyrotechnic device exploded mid-performance. Spanish singer Joana Sainz — a member of the Super Hollywood Orchestra group — was performing on stage at Las Berlanas, a small town northwest of capital city Madrid when the incident occurred.