| ایک طویل مدت بعد ایسی پاکستانی فلمیں پاکستانی سینماؤں 
		کی زینت بن رہی ہیں جنہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پسند کر رہی ہے- اور یہ 
		پاکستانی فلمیں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے کئی ممالک کے سینما 
		میں دکھائی جارہی ہیں- یہی وجہ ہے کہ ان کامیاب پاکستانی فلموں نے کروڑوں 
		روپے کمائے ہیں- مندرجہ ذیل میں 10 ایسی پاکستانی فلموں کا ذکر ہے جنہوں نے 
		سب سے زیادہ بزنس کیا-
 جوانی پھر نہیں آنی 2
 یہ فلم سال 2018 میں ریلیز کی گئی اور باکس آفس پر دیکھتے ہی دیکھتے سب سے 
		کامیاب فلم بن گئی- اردو زبان میں بنائی جانے والی یہ فلم سال 2015 میں 
		ریلیز ہونے والی جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئیل تھا- اس سیکوئیل نے دنیا 
		بھر میں 70 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا- یہ پاکستان کی ایک کامیڈی اور 
		رومانٹک فلم تھی جسے بے انتہا پسند کیا گیا- اس فلم میں پاکستان کے کئی 
		نامور فنکاروں نے کام کیا-
 | 
	
		|  | 
	
		| پنجاب نہیں جاؤں گی
 یہ دنیا بھر کے باکس آفس پر دوسری پاکستانی کامیاب ترین فلم رہی- اس فلم نے 
		51 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا- یہ فلم اردو اور پنجابی یعنی دونوں 
		زبانوں پر مشتمل تھی- یہ بھی ایک پاکستانی رومانٹک اور کامیڈی مووی تھی جسے 
		لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پسند کیا- یہ فلم سال 2017 میں ریلیز کی گئی اور 
		اس میں مرکزی کردار ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین نے ادا کیا-
 | 
	
		|  | 
	
		| طیفا ان ٹربل
 سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں تیسرے نمبر پر احسن رحیم کی ڈائریکٹ 
		کردہ فلم طیفا ان ٹربل ہے- یہ فلم سال 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور 
		دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی- اس فلم نے 50 کروڑ روپے سے 
		زائد کا بزنس کیا- یہ فلم دو زبانوں پنجابی اور اردو پر مشتمل تھی- یہ 
		رومانس، ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم تھی- اس فلم میں مرکزی کردار علی 
		ظفر کا تھا-
 | 
	
		|  | 
	
		| جوانی پھر نہیں آنی
 یہ وہی فلم ہے جس کا بعد میں سیکوئیل بھی تیار کیا گیا اور باکس آفس پر سب 
		سے کامیاب بھی قرار پایا- جوانی پھر نہیں آنی کا پہلا حصہ سال 2015 میں 
		ریلیز کیا گیا تھا اور یہ بھی بڑی حد تک کامیاب رہا- اس فلم نے 49 کروڑ 
		روپے سے زائد کا بزنس کیا- یہ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم تھی اور اس 
		کامیابی کو دیکھتے ہوئے ہی اس کا سیکوئیل بنایا گیا تھا- اس فلم کے نمایاں 
		اداکاروں ہمایوں سعید، واسع چوہدری، علی بٹ اور حمزہ علی عباسی شامل تھے-
 | 
	
		|  | 
	
		| پرواز ہے جنون
 حسیب حسن کی ڈائریکٹ کردہ یہ فلم سال 2018 میں ریلیز ہوئی- اس فلم نے باکس 
		آفس پر 43 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا- یہ فلم جنگ اور رومانس سے بھرپور 
		فلم ہے اور بہت زیادہ پسند بھی کی گئی ہے- یہ فلم اردو زبان میں تیار کی 
		گئی ہے- اس فلم میں مرکزی کردار حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر اور احد رضا 
		میر نے ادا کیے-
 | 
	
		|  | 
	
		| وار
 یہ وہ کامیاب پاکستانی فلم تھی جس نے باکس آفس پر بےانتہا دھوم مچائی- بلال 
		لاشاری کی ڈائریکٹ کردہ یہ فلم اردو اور انگریزی زبان پر مشتمل تھی- سال 
		2013 میں بننے والی اس فلم کو لکھنے اور اور پروڈیوس کرنے کا سہرا حسن رانا 
		کے سر ہے- اس فلم نے تقریباً 35 کروڑ روپے کا بزنس کیا- اس فلم کی کاسٹ میں 
		شان شاہد، میشا شفیع، علی عظمت اور شمعون عباسی سمیت کئی اور معروف اداکار 
		شامل تھے-
 | 
	
		|  | 
	
		| بن روئے
 شہزاد کاشمیری اور مومنہ درید کی ڈائریکٹ کردہ یہ فلم سال 2015 میں ریلیز 
		ہوئی- یہ ایک رومانوی فلم تھی اور اردو زبان پر مشتمل تھی- اس فلم نے بھی 
		اس وقت باکس آفس پر دھوم مچائی اور 31 کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب 
		ہوگئی- یہ ایک رومانوی فلم تھی جس میں مرکزی کردار ہمایوں سعید ، ماہرہ خان، 
		ارمینا خان، زیبا بختیار اور جاوید شیخ نے ادا کیا-
 | 
	
		|  | 
	
	| رانگ نمبر
 سال 2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب پاکستانی فلم یاسر نواز نے ڈائریکٹ کی تھی- 
	یہ ایک رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم تھی- اس فلم میں مرکزی کردار جاوید شیخ، 
	دانش تیمور، ندیم جعفری، دانش نواز شفقت چیمہ اور سوہا علی ابڑو نے ادا کیا- یہ 
	فلم بھی عوام کے دل جیتنے میں کامیاب رہی- اس فلم نے 30 کروڑ روپے سے زائد کا 
	بزنس کیا-
 | 
	
	|  | 
	
	| ایکٹر اِن لا
 سال 2016 میں ریلیز ہونے والی یہ کامیڈی فلم نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کی- اس فلم 
	میں مرکزی کردار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات نے ادا کیا- یہ فلم اردو زبان میں 
	بنائی گئی- اس پاکستانی فلم میں ہندوستانی اداکار اوم پوری نے بھی اپنی اداکاری 
	کے جوہر دکھائے اور یہ ان کی پہلی پاکستانی فلم تھی- 6 جنوری 2017 میں اوم پوری 
	ہارٹ اٹیک کے باعث جہانِ فانی سے کوچ کر گئے- اس فلم نے 30 کروڑ روپے کمائے-
 | 
	
	|  | 
	
	| جاناں
 جاناں ایک اردو اور پشتو زبان پر مبنی ایک پاکستانی فلم تھی جو کہ سال 2016 میں 
	ریلیز کی گئی- اس فلم کو بھی بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا- اس فلم کو اظفر جعفری 
	نے ڈائریکٹ کیا تھا- یہ ایک رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم تھی جس نے 30 کروڑ 
	روپے کا بزنس کیا-
 | 
	|  |