نواسہ رسول ،جگر گوشہ بتول،شہید کربلا حضرت سیدنا حسین ابن علی رضی اﷲ عنہ

تحریر:مولانا قاری شبیر احمد عثمانی

نواسۂ رسول ﷺ سیدنا حسین ابن علی ث قریش کا خلاصہ اور بنی ہاشم کا عطر تھے ، آپ ؓکا شجرہ طیبہ یہ ہے کہ آپ ؓکے والد گرامی حضرت سیدنا علی المرتضیٰ ث اور والدہ ماجدہ سیدۃ نساء اہل لجنۃ سیدہ فاطمہ بنت محمدﷺ ہیں ،نام حسین، کنیت ابو عبداﷲ اور لقب ’’سیدہ شباب اہل الجنۃ‘‘ اور ریحانۃ النبی ‘‘ ہیں ۔ابھی آپ ؓشکم مادر میں ہی تھے کہ حضرت حارثؓ کی صاحبزادی ام الفضلؓ نے خواب میں دیکھا کہ کسی نے رسول اکرمﷺ کے جسم اطہر کا ایک ٹکڑا کاٹ کر ان کی گود میں رکھ دیا ہے انہوں نے اسے ناگوار جانا اور رسول اﷲﷺ سے عرض کیا یا رسول اﷲ ﷺ میں نے ایک ناگوار اور بھیانک خواب دیکھا ہے :فرمایا کیا؟عر ض کیا کہ ناقابل بیان ہے ، فرمایا بیان کرو آخر کیا ہے ؟انہوں نے پورا خواب گوش گزار کیا ،آپﷺ نے فرمایا یہ تو بہت مبارک خواب ہے ، فاطمہؓ کے لڑکا پیدا ہوگا اور تم اسے گود میں لوگی ۔کچھ دنوں بعد خواب کو تعبیر ملی اور گلستانِ نبوی ؐمیں ایک خوش رنگ گلِ لالہ کھلا جس کی مہک آج تک جرأت وبسالت ،عزم و استقلال ، ایمان ،عمل اور حریت وحرارت کی وادیوں کو مشکبا رکیے ہوئے ہے، شعبان 4ہجری کو آپ ؓ نے نبوت کے پرنور گھرانے میں آنکھ کھولی اور سیدنا علیث کا دولت کدہ حسین کے تولد سے رشک ومتاں بنا۔

ولادت باسعادت کی خبر سن کر نبی مکرمﷺ تشریف لائے اور فرمایا کہ بچے کو دکھاؤ ، کیا نام رکھا ہے ؟ اور پھر اس ننھے بچے کو منگا کر اس کے کانوں میں اذان دی ،گویا کہ زبانِ نبوت نے آپؓ کے کانوں میں توحیدِ الٰہی کا صور پھونکا ،اس کے بعد حضرت فاطمہؓ کو عقیقہ کرنے اور بچے کے سرکے بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کرنے کا حکم دیا ۔روایا ت کے مطابق والدین نے آپ ؓکا نام ’’حرب‘‘ رکھا تھا لیکن حضور ﷺ نے بدل کر ’’حسینث ‘‘ (خوبصورت ،اعلیٰ اوصاف والا ،نیکیوں اور بھلائیوں والا ) رکھا ۔آپ ؓاور آپ ؓکے بڑے بھائی سیدنا حسن بن علی ث نے اپنے بچپن میں اپنے نانا ﷺ کے پیار کی بہاروں کو خوب جی بھر کر لوٹا، آپﷺ کو حسن ؓوحسین ؓسے غیر معمولی محبت تھی ۔ آپ ﷺ کبھی آغوش شفقت میں لیے ہوئے نکلتے اور کبھی دونوں ننھے دوش مبارک پر سوار ہوتے ۔حضرت اسامہؓ بن زید ؓکہتے ہیں کہ ایک رات میں اپنی کسی ضرورت کی بنا پر نبی کریمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپﷺ گھر کے اندر سے اس حال میں باہر تشریف لائے کہ کسی چیز کو اپنے ساتھ لپیٹے ہوئے تھے اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا چیز ہے ؟ پھر جب میں اپنی ضرورت بیان کر چکا تو پوچھا کہ یہ کیا چیز آپ نے لپیٹے رکھی ہے ؟ آپﷺنے اسے کھولا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ حسنؓ وحسینؓہیں ،جو آپﷺ کی دونوں کوکھوں پر تھے (یعنی آپﷺ نے ان دونوں کو گود میں لے رکھا تھا )اور پھر آپﷺ نے فرمایا یہ دونوں (حکماً) میرے بیٹے ہیں اور حقیقتاً میری بیٹی کے بیٹے ہیں پھر فرمایا:اے اﷲ! میں ان دونوں کو محبوب رکھتا ہوں،تو بھی ان کو محبوب رکھ اور ہر اس شخص کو محبوب رکھ جو ان دونوں کو محبوب رکھے (ترمذی) دونوں ننھے بھائی (حسن ؓ وحسینؓ) آپ ﷺ کو کس قدر محبوب تھے اس کا اندازہ اس روایت سے بھی ہوتا ہے کہ :حضرت انس بن مالکثکے مطابق آپﷺ سے پوچھا گیا کہ آپ کے اہل بیت میں سے کون شخص آپ ﷺ کو سب سے زیادہ محبوب وعزیز ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا:’’حسن اور حسین رضی اﷲ عنہم ‘‘

حضرت انسث کا بیان ہے کہ رسول اﷲ ﷺ کسی وقت حسنؓ اور حسینؓ کو گھر میں نہ دیکھتے تو حضرت فاطمہؓ سے فرماتے میرے دونوں بیٹوں کو بلاؤ۔ پھر جب (حسنؓ وحسینؓ) آجاتے تو آپؐ ان دونوں کے جسموں کو سونگھتے اور ان کو اپنے گلے سے لگاتے (ترمذی)ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ مسجد میں خطبہ دے رہے تھے کہ اچانک حسنؓ وحسینؓ آگئے ، اس وقت انہوں نے سرخ کرتے پہن رکھے تھے اور بچپن اور کمزوری کی وجہ سے گرتے پڑتے آرہے تھے ، رسول اﷲﷺکی نگاہ مبارک پڑی تو منبر سے اتر آئے اور ان دونوں کو اپنی گود میں اٹھالیا ،پھران کو اپنی گود میں بٹھا کر فرمایا:اﷲ تعالیٰ نے سچ کہا : انما اموالکم واولادکم فتنہ’’تمہارے مال اور تمہاری اولادیں آزمائش ہیں ‘‘۔پھر فرمایا:میں نے ان دونوں بچوں کو دیکھا کہ ان سے چلا نہیں جارہا اور گرتے پڑتے چلے آرہے ہیں تو مجھ سے صبر نہ ہوسکا اور میں نے اپنی بات بیچ میں ادھوری چھوڑی اور ان کو گود میں اٹھا لیا (ابوداؤد، نسائی)

حضرت ابوہریرہث روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں رسول اﷲﷺ کے ساتھ قینقاع کے بازار سے لوٹا تو آپﷺ اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ کے گھر تشریف لے گئے اور پوچھا بچے کہاں ہیں؟ تھوڑی دیر میں دونوں دوڑتے ہوئے آئے اور رسول اﷲﷺ سے لپٹ گئے ۔ آپﷺ نے فرمایا خدایا میں ان کو محبوب رکھتا ہوں اس لیے تو بھی انہیں محبوب رکھ اور ان کو محبوب رکھنے والے کو بھی محبوب رکھ۔(مسلم) حسنؓ وحسینؓ نماز کی حالت میں بھی آپﷺکیساتھ طفلانہ شوخیاں کرتے ، آپﷺ رکوع میں جاتے تو دونوں بھائی ٹانگوں میں گھس جاتے ،سجدے میں جاتے تو دوش مبارک پر سوار ہوجاتے ، اسی بنا پر رسول کریم ﷺ اپنے سجدے کو بھی طویل فرما دیتے ۔

حضرت سیدناابوبکر صدیقث کے زمانہ خلافت میں حضرت حسینثکی عمر زیادہ نہ تھی ا س لئے ان کے عہد کا کوئی خاص واقعہ قابل ذکر نہیں ہے ۔سیدنا عمرث کے ابتدائی زمانہ خلافت میں ابھی صغیر السن تھے البتہ آخری دور میں آپؓ سنِ شعور کو پہنچ چکے تھے ، سیدنا عمرث آپ ث پر بڑی شفقت فرماتے تھے رسول اﷲ ﷺ سے نسبی قرابت کا خاص لحاظ فرماتے ۔ چنانچہ جب بدری صحابہث کے لڑکوں کا دو دوہزار وظیفہ بیت المال سے مقرر فرمایا تو حضرت حسینث کا وظیفہ قرابت رسول کی وجہ سے پانچ ہزار ماہوار مقرر فرمایا، حضرت عمرث کسی چیز میں حضرات حسنین کریمینؓ کو نظر انداز نہ ہونے دیتے ۔

ایک مرتبہ یمن سے بہت سے قیمتی جبے آئے ۔ حضرت عمرث نے تمام صحابہؓ میں تقسیم کیے ۔ آپ قبر مبارک اور منبر نبویﷺ کے درمیان تشریف فرما تھے ۔لوگ ان حُلوں کو پہن پہن کر آپ کے پاس آتے اور شکریہ کے طور پر سلام کرتے ، اسی دوران حضرت حسن ؓ وحسینؓ گھر سے نکلے ، جو مسجد نبوی ؐکے ساتھ ہی تھا ، حضرت عمرث کی نگاہ دونوں صاحبزادوں پر پڑی تو ان کے جسموں پر حلے نظر نہ آئے ، آپؓ کے دل پر چوٹ لگی اور لوگوں سے کہا کہ مجھے تم کو حلے پہنا کر کوئی خوشی نہیں ہوئی اس لئے کہ ان دونوں شہزادوں کے جسم ان حلوں سے خالی ہیں چنانچہ سیدنا عمرثنے حاکم یمن کو لکھ بھیجا کہ دو حلے ویسے ہی بنوا کر بھیجو ، نئے حلے منگواکر دونوں بھائیوں کو پہنائے اور فرمایا اب مجھے خوشی ہوئی ہے ۔سیدنا عثمان ث کے دور خلافت میں حضرت حسینثجوان رعنا تھے ، اسی زمانے میں آپؓ نے میدانِ جہاد میں قدم رکھا ۔ سن تیس ہجری میں طبرستان کی فتح میں شریک ہوئے ۔ حضرت عثمانث کے خلاف بغاوت برپا ہوئی تو سیدنا حسین ث اپنے برادر زبزرگ سیدنا حسنث کے ہمراہ دولت کدۂ خلافت کا پہرہ دیتے رہے ۔سیدنا عثمانثکے خلاف بغاوت کے یہ ایام نہایت سخت تھے ۔دونوں برادران نے پہرہ داری کافریضہ انجام دیا ۔جنگ صفین اور جنگ جمل میں اپنے والد ماجد سیدنا علی ث کے ہمراہ تھے ، جنگ جمل کے اختتام کے بعد ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ کو کئی میل دور تک چھوڑنے گئے ۔ حضرت حسنث جب سر پر آرائے خلافت ہوئے تو سیدنا حسینث ان کے دس راست تھے ، سیدنا حسنث کی طبیعت صلح جوئی کی طرف مائل تھی اور خصوصاً پچھلے ادوار میں مسلمانوں میں جو آپس میں خون ریزیاں ہوئیں ان کی وجہ سے کافی کبیدہ خاطر تھے ،چنانچہ چاہتے تھے کہ کسی طرح ان لڑائیوں کا باب بند ہو اور عالم اسلام امن وچین سے زندگی بسر کرے ۔ حضرت حسینثایک مرتبہ نماز میں مشغول تھے کہ گلی میں ایک سائل کی صدا گونجی ، جلدی جلدی نما زختم کی باہر نکلے تو فقیر کی خستہ حالی دیکھی ، اپنے غلام کو آواز دی وہ حاضرہوا تو پوچھا کہ ہمارے اخراجات میں سے کچھ باقی رہ گیا ہے ؟ غلام نے جواب دیا کہ آپ نے دوسودرہم اہل بیت ؓمیں تقسیم کرنے کے لیے دیئے تھے وہ ابھی باقی ہیں ، فرمایایہ ساری رقم لے آؤ، اہل بیت ؓسے زیادہ ایک مستحق آگیا ہے غلام نے وہ رقم لا کردی تو وہ ساری کی ساری سائل کودے دی اور اس سے کہا کہ اس وقت میرا ہاتھ خالی ہے اس سے زیادہ خدمت نہیں کرسکا ۔ اسی طرح اس کے علاوہ تاریخ میں بہت سے واقعات ملتے ہیں ۔

فضل وکمال
حضور نبی کریم ﷺ کی وفات کے وقت نہایت کمسن تھے اور آپ کو براہِ راست اپنے نانا جان سے استفادہ کا موقع نہیں ملا لیکن اس کی تلافی آپ ؓکے والد ماجد سیدنا حضرت علیثکے وجود گرامی نے کردی تھی ،کمسنی کے باوجود مورخین ومحدثین کے مطابق آپ ث نے آٹھ احا دیث براہِ راست آنحضرتﷺ سے روایت کی ہیں ،ان احادیث کے علاوہ آپثنے جن بزرگوں سے احادیث روایت کی ہیں ان کے نام یہ ہیں حضر ت علیؓ ، حضرت فاطمہؓ ، ہند بن ابی ہالہؓ، عمر بن خطابؓ اور جن حضرات نے آپ ؓسے روایات لی ہیں ان کے نام یہ ہیں حضرت حسنؓ، صاحبزادہ علیؓ، زیدؓ ، صاحبزادی سکینہؓ ، فاطمہ ؓ، پوتے ابوجعفر الباقروغیرہم رضوان اﷲ علیہم اجمعین۔

خطابت میں آپ ؓکوکمال حاصل تھا اور یہ چیز آپ ؓکو اپنے والد گرامی سے وراثتاً ملی تھی، آپ ؓکے بعض خطبات جو تاریخ کی کتابوں میں ملتے ہیں نہایت پر اثر ہیں اسی طرح آپ ؓکے حکیمانہ اشعار بھی ملتے ہیں لیکن ان کا درجہ استناد مشکوک ہے ۔ ارباب سیر لکھتے ہیں :سیدنا حسینث بڑے نمازی ، روزہ دار، حج کرنے والے اور بہت صدقہ دینے والے تھے اور تمام اعمال حسنہ کو انجام دیتے تھے ۔نماز کے ساتھ انہیں خصوصی شغف تھا، آپؓ کا قیام اور رکوع وسجود نہایت طویل ہوتے ، کثرت عبادت کی وجہ سے آپ ؓکو اپنی بیویوں سے ملنے کا بہت کم وقت ملتا، روزے کثرت سے رکھتے ،اکثر حج آپ ؓنے پاپیادہ کیے ہیں ،جہاد میں شریک کا حال تو گزر ہی چکا ہے ۔آپؓ نے مختلف اوقات میں متعدد شادیاں کیں ، آپ ؓکی ازواج میں لیلیٰ، حباب، حرااور غزالہ تھیں، اولاد میں محمد ، جعفر ، فاطمہ ،عمر ،سکینہ ،علی (زین العابدینؓ) کے نام ملتے ہیں ۔دس محرم الحرام اکسٹھ ہجری کو میدان کربلا میں آپؓ کی شہادت ہوئی ، بلاشبہ یہ خاندانِ نبوت کے ایک آفتاب و ماہتاب کی شہادت تھی ، جس نے تاریخ اسلام کے صفحات کو رنگین کررکھا ہے ۔اہل اسلام آپ ؓکی شخصیت گرامی سے اپنے لیے راہِ عمل چنتے ہیں۔
 

Muhammad Salman Usmani
About the Author: Muhammad Salman Usmani Read More Articles by Muhammad Salman Usmani: 182 Articles with 187505 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.