سفر حج چیپٹر ٥

سو آج فلائٹ میں دن رہ گئے دس ، آج ہونے والی ہے بس
کیونکہ آج لگنی ہے ویکسینیشن،
because that is compulsory befor leaving for destination

وہ دن آہی پہنچا جس کے بارے میں سوچ سوچ کر خوف تھا بس تھوڑا تھوڑا ذیادہ نہیں ۔کہ آخر
ویکسینیشن لگوانے میں درد کتنا ہوگا۔
گھر والوں کا کہنا تھا کہ کچھ بھی نہیں ہوتا مگر دل تھا کہ مانتا نہیں کہ یہ تو تسلی دینے کے لئے کہہ رہے ہیں۔
جب سواری میں سوار سارا قافلہ حاجی کیمپ پہنچا تو وہاں باہر سے جو منظر ہے
وہ کچھ ایسا تھا کہ
ایک دبلا پتلا سا سکاوٹ واک تھرو گیٹ کے پاس کھڑا ہے
گیٹ کے اس طرف آپ ہیں۔
گیٹ کے ساتھ سکاوٹ
اور
گیٹ کے اس پار چار عدد صحت مند پولیس والے ہیں ۔
سکاوٹ بے چاری سی شکل بنائے اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ کوئی بھی واک کی تھرو کے بغیر نہ اندر جانے پائے۔
آگے ٹوٹا پھوٹا راستہ کسی سنگلاخ میدان جیسا ہے۔راستے میں قرشی کے بورڈ آویزاں ہیں۔ انکو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
خوشی کی وجہ بعد میں بتاتی ہوں۔
مگر ابھی
سر پر تپتا سورج ، گرمی جلاتی ہوئی اور سوئی کا تصور چھبتا ہوا۔۔۔
مگر جیسے ہی
marquee
کے اندر قدم رکھا ٹھنڈے ٹھار کولروں، پنکھوں ، نے استقبال کیا۔

پانی کے ڈسپینسر جگہ جگہ لگے تھے اور کارپٹ نے سنگلاخ فرش کو نرم ملائم کر دیا تھا۔
اب سب سے پہلا مرحلہ تھا دوائیں مہر بند کروانے کا کیونکہ پاکستانی حکومت نے بتایا تھا کہ سعودی حکومت کی خاص ہدایت ہے کہ

وہ مہر بند لفافے میں ڈالے بغیر کوئی بھی دوا آگے نہیں لے کر جانے دیں گے۔
خاص طور پر کوئی پھکی سفوف چورن لے کر جانے سے بھی منع کیا گیا تھا

اسی لئے سب سےپہلے ناک کان گلا دانت ٹانگ پیٹ پیر سب کی دوائیں سیل بند کروائیں۔
پھر جہاں کونے میں خواتین کے لئے مخصوص نشست تھی جہاں بیٹھ کر انھوں نے اپنی باری کا نتظار کرنا تھا کہ
کب وہ ویکسینیٹڈ ہو کر ایک قدم آگے آجائیں گی حج پر جانے والوں کی فہرست میں ۔۔۔۔۔ تو وہاں جا کر بیٹھ گئے۔

سوئی نے درد واقعی نہیں کیا۔ پولیو کے قطرے پیتے ہوئے کڑوے لگے مگر دل کو تسلی تھی کہ آگے جام شیریں بھی تو ملنا ہے۔
(یہی بات بعد میں بتانی تھی کہ قرشی کا بورڈ دیکھ کر خوشی کیوں ہوئی)
مگر ہماری دفعہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ آفر موجود نہیں تھی۔

 
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 237 Articles with 317294 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More