عام طور پر لوگ اپنی تنخواہ کو راز رکھتے ہیں- یہاں تک کہ
آپ کا قریبی دوست بھی شاید ہی آپ کو اپنی تنخواہ یا آمدن کے بارے بتائے-
تاہم دنیا کے مختلف ممالک کے صدور یا وزرائے اعظم کی تنخواہ کوئی راز نہیں
ہے- دنیا کے چںد ممالک کے مشہور حکمران کتنی تنخواہ لیتے ہیں٬ آئیے آج ہم
آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں بتاتے ہیں:
Donald Trump
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالانہ تنخواہ سالانہ 4 لاکھ ڈالر ہے لیکن وہ یہ
تنخواہ وصول نہیں کرتے- ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے لیے سالانہ صرف 1 ڈالر مختص کر
رکھی ہے- ڈونلڈ ٹرمپ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں اور ان کے اثاثوں کی
مالیت 3 بلین ڈالر ہے- |
|
Petro Poroshenko
یہ یوکرین کے صدر ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 12220 ڈالر ہے- یوکرین کے
صدر یوکرین کی چھٹی سب سے امیر ترین شخصیت بھی ہیں- ان کے اثاثوں کی مالیت
1.3 بلین ڈالر ہے-
|
|
Xi Jinping
چینی صدر کی سالانہ تنخواہ 20593 ڈالر ہے اور وہ یہ تنخواہ سال 2015 سے
وصول کر رہے ہیں- سال 2015 میں اس تنخواہ میں اس وقت 62 فیصد کا اضافہ کیا
گیا تھا-
|
|
Sauli Niinistö
فن لینڈ کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے- فن لینڈ کے صدر کی
سالانہ تنخواہ 146,700 ڈالر ہے-
|
|
Vladimir Putin
روسی صدر کا شمار دنیا کے بااثر ترین افراد میں ہوتا ہے- روس کے صدر
ولادیمر پیوٹن تنخواہ کی مد میں سالانہ 151,032 ڈالر وصول کرتے ہیں-
|
|
Emmanuel Macron
فرانس کے نوجوان صدر کی سالانہ تنخواہ 211,530 ڈالر ہے- سیاسی کیریر کے
آغاز سے قبل فرانسیسی صدر بینکنگ سیکٹر کی کامیاب شخصیت کے طور پر بھی جانے
جاتے تھے-
|
|
Justin Trudeau
کینیڈا کے صدر کی سالانہ تنخواہ 267,415 ڈالر ہے- گزشتہ سال کینیڈین صدر
بہاماس میں جب چھٹیاں گزار رہے تھے تو اس وقت ان کے تمام اخراجات کی
ادائیگی ان کے امیر ترین دوست پرنس آغا کریم نے کی- اس کی وجہ سے صدر سیاسی
اسکینڈل کی زد میں بھی آگئے |
|
Malcolm Turnbull
آسٹریلیا کے وزیراعظم کی سالانہ تنخواہ 403,745 ڈالر ہے- لیکن انہوں نے
ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح اپنی تنخواہ میں کمی کا فیصلہ نہیں کیا جبکہ یہ خود ایک
ارب پتی اور کامیاب کاروباری شخصیت ہیں-
|
|
Narendra Modi
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی سالانہ تنخواہ 31 لاکھ روپے ہے- نریندرا
مودی سال 2014 سے بھارت کے وزیراعظم ہیں اور مسلسل دوسری بار منتخب ہوئے
ہیں-
|
|
Imran Khan
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ماہانہ تنخواہ
تقریباً دو لاکھ روپے ہیں جو کہ کسی بھی وفاقی وزیر کی تنخواہ سے کم ہے-
ایک وفاقی وزیر کو بھی کم سے کم ماہانہ تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے ادا کی جاتی
ہے-
|
|