عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات آج

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں جہاں اُن کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
 

image


عمران خان امریکہ میں سات روزہ قیام کے دوران اقوام متحدہ کی کارروائیوں میں شریک ہوں گے اور مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج (پیر) کو ملاقات ہوگی اور وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں سال ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہوگی۔ اس سے قبل ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے کشمیر کے معاملے کو اُجاگر کیا تھا۔

اتوار کو صدر ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمراہ بھارتی نژاد امریکیوں کے ایک جلسے سے خطاب کیا تھا۔ 'ہاؤڈی مودی' نامی اس پروگرام کی کوریج بھارتی میڈیا سمیت امریکی ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر کی گئی۔
 

image


بھارتی وزیر اعظم کی نریندر مودی سے ملاقات کو موجودہ تناظر میں خصوصی اہمیت دی جارہی تھی۔ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ تاہم ان کا خطاب پاکستان کے وزیراعظم سے پہلے ہوگا۔

خیال رہے کہ عمران خان خود کو کشمیر کا سفیر قرار دیتے رہے ہیں جبکہ انہوں نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ماہ قوم سے خطاب میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دنیا کشمیر کے لیے کچھ کرے یا نہ کرے، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی ترک صدر رجب طیب ایردوان، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، سوئس صدر یولی مورر، اطالوی وزیر اعظم گوئسیپے کونٹی اور ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے ملاقات شیڈول ہے۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق عمران خان نے اتوار کو نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے سربراہ فاروق کتھواری سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے دوران بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُس موقع پر پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے


Partner Content: VOA
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan Prime Minister Imran Khan is likely to meet US President Donald Trump in New York on September 23 on the sidelines of the UN General Assembly, according to a media report. Pakistani leading daily Dawn quoting diplomatic sources said this could be the first of the two meetings Prime Minister Khan is expected to have with President Donald Trump during the UNGA session.