آزاد کشمیر میں دوبارہ زلزلہ اور دوبارہ زخمی

میرپور آزاد کشمیر ، جہلم، ساہنگ، ککری اور ملحقہ علاقوں میں 4 اعشاریہ 4 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جس سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق 24 ستمبر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور آج صبح یہ تیسری مرتبہ آئے ہیں تاہم اس بار اس کی شدت پہلے سے زیادہ تھی۔

آج آنے والے آفٹر شاکس کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے قریب موجود فالٹ لائن ہی تھی، جبکہ ابھی آنے والے آفٹر شاک زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 تھی اور اس کی زمین میں گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

ذرائع کے مطابق شدید نوعیت کے اس آفٹر شاک زلزلے سے ایک بار پھر زمین کانپ اٹھی اور وہاں پر موجود لوگ کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آنے والے ہولناک زلزلے کے باعث زخمی ہونیوالے 2 مزید افراد دم توڑگئے ہیں جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 614 تک جا پہنچی ہے ۔

 

YOU MAY ALSO LIKE: