پاکستانی والدین کے بچوں کو ڈرانے کے چند دلچسپ انداز

دیسی والدین بچوں کو نئی اور اہم چیز سکھانے کے لیے انوکھے طریقے رکھتے ہیں- عموماً پاکستانی والدین بچوں کو روکنے یا مخلتف کاموں سے دور رکھنے کے لیے ایسے کہانیاں یا باتیں سنائی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا- درحقیقت یہ افسانوی قصے کہانیاں خود اپنے والدین سے بچپن میں سن رکھے ہوتے ہیں اور اب ہماری ثقافت کا حصہ بن چکے ہیں- اسی حوالے سے ہم یہاں پاکستانی والدین کے چند غیر حقیقی جملے بیان کر رہے ہیں جو وہ اپنے بچوں کو ڈرانے کے لیے استعمال کرتے ہیں-
 

image
مغرب کے وقت پرفیوم لگانے سے جن چمٹ جاتے ہیں-
 
image
زیادہ ٹی وی مت دیکھو--- آنکھیں خراب ہوجائیں گی-
 
image
سو جاؤ ورنہ جن آجائے گا-
 
image
جھوٹ بولنے سے ناک لمبا ہوجاتا ہے-
 
image
الٹے سیدھے منہ بناؤ گے تو ہمیشہ کے لیے ایسے ہی ہوجاؤ گے-
 
image
سوتے ہوئے کے اوپر سے نہیں گزرتے قد چھوٹا رہ جاتا ہے- اس منطق پر تو سائنسدان بھی حیران ہیں-
 
image
زیادہ شیشہ نہیں دیکھتے نظر لگ جاتی ہے-
 
image
اگر کوئی جھوٹ بولتا ہے تو اس کی زبان کالی ہوجاتی ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Desi parents have their own way of making their children new and important things. Some of the methods they adapt are more of myths than a fact or phenomena. Parents tell some of these myths to their kids because their parents told them, and some of them are too famous that they have become part of culture.