ایسے دلچسپ حقائق جن سے آپ ناواقف ہیں

آج کے جدید دور میں کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہا کیونکہ انٹرنیٹ نے اس کا حصول آسان بنا دیا ہے- لیکن اس کے باوجود انسان اب بھی بہت سے حقائق سے لاعلم ہے٬ جیسے کیوی وہ واحد پرندہ ہے جو اپنے شکار کو سونگھ لیتا ہے- آج کا آرٹیکل چند ایسے ہی عجیب و غریب اور دلچسپ حقائق کے بارے میں ہے جو کہ آپ کی معلومات میں ضرور اضافے کا باعث بنے گا-
 

image
دنیا میں ایک ایسا بندر بھی پایا جاتا ہے جس کی جسامت ایک گلہری کے برابر ہے اور اسے marmoset کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ہمنگ برڈ ہے- اس کی لمبائی صرف 2.24 انچ ہوتی ہے-
 
image
چین کی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں- ان ممالک میں شمالی کوریا٬ روس٬ منگولیہ٬ قازقستان٬ کرغستان٬ تاجکستان٬ افغانستان٬ پاکستان٬ انڈیا٬ نیپال٬ بھوٹان٬ میانمر٬ لاؤس اور ویتنام شامل ہیں-
 
image
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کویت ایسا ملک ہے جہاں کوئی مستقل دریا موجود نہیں ہے-
 
image
شہد کی مکھی کی آنکھوں کی تعداد 5 ہوتی ہے-
 
image
ہمنگ برڈ ایسا پرندہ ہے جو اڑ تو سکتا ہے لیکن چلنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا ہے-
 
image
پانامہ ایسا ملک ہے جو سال میں 2 بار آزادی کی سالگرہ مناتا ہے- پہلی 3 نومبر کو اور دوسری 28 نومبر کو-
 
image
ہمنگ برڈ ایک ایسا پرندہ ہے جو الٹا یعنی پیچھے کی جانب بھی اڑ سکتا ہے-
 
image
شارک وہ واحد مچھلی ہے جو اپنی دونوں آنکھیں جھپک سکتی ہے-
 
image
گولڈ فش کی یادداشت صرف 3 سیکنڈ کے لیے ہوتی ہے-
 
image
ایک چوہیا ایک سال کے دوران 2000 چوہوں کو جنم دے سکتی ہے-
 
image
گھونگھے کی بعض اقسام 20 ہزار سے زائد دانتوں کی مالک ہوتی ہیں-
 
image
آسٹریلیا میں واقع یہ ایک پراسرار جھیل ہے جس کے پانی کا رنگ گلابی ہوتا ہے- اس جھیل کو Hilier کے نام سے جانا جاتا ہے- ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رنگ اس جھیل میں پائی جانے والی الجائی یا پھر جراثیموں کی وجہ سے ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Some Interesting And strange Facts about World - In this article some interesting information is provided to increase your knowledge. Which are wonderful and very interesting. It Is difficult to believe on them but these things are truly real.