زلزلہ

زلزلہ ------ (24 ستمبر 2019)
ماں جیسی عظیم ہستی کا اپنے بچے سے پیار ,اس کی کیفیت ,اس کی گہرائ کسی تعارف کی محتاج نہیں _ ماں کی محبت کو ناپنے کا کوئ پیمانہ نہیں _
اور اللہ !!
اپنے بندوں سے ,ایک ماں سے ستر گنا زیادہ محبت کرتا ہے !
وہ ایسا بادشاہ ہے جو اپنی رعیت سے محبت کرتا ہے !
لیکن اس محبت کا ایک سرا ,خوف سے جڑا ہے ...
اس کے بندے ,اس کی ناراضگی سے ڈرتے رہتے ہیں ...
پھر ہم کیسے بندے ہیں ؟
وہ کیسا نادان بچہ ہوگا جو یہ جانتا ہی نہ ہو کہ اگر ماں اس کی پٹائ کر رہی ہے تو اس کی ناراضگی کی وجہ کیا ہے ؟وہ کیسا بیوقوف ہوگا جو مار بھی کھاتا جاۓ اور ماں کو منانے کی کوشش بھی نہ کرے ؟
حالیہ زلزلوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ...ہمارے قدموں تلے زمین ہلا کر وہ کیا پیغام دے رہا ہے ؟؟
لاہور, اسلام آباد ,پنڈی , میرپور ,آزاد کشمیر,جہلم
ہلا مارے گئے ....
اے بندو ! رب کی ناراضگی کو سمجھو !
ارض_کشمیر پکارتی ہے !!
اس کے حالات دیکھو ...
یا اللہ ! ہمیں معاف کردے !
ہم کشمیر کے دکھ میں ڈوبے ہیں ..
ہم اپنی بے بسی پہ کڑھتے ہیں ...
ہم دریاؤں سے آنے والے دوپٹے دیکھتے ہیں...
ہم اپنے حکمرانوں کو جھنجھوڑتے ہیں ....
یا اللہ ہمیں معاف کردے !
ہم پاکستانی حکمرانوں کی غفلت سے بری ہیں ..
ہم انکے گناہوں سے بری ہیں ..ہمیں معاف کردے !
اگر تونے ہمیں معاف نہ کیا تو ہم کہاں جائیں گے ؟؟
یارب , تیرے سوا ہمارا ہے ہی کون ؟
آنا تو تیری ہی طرف ہے !
ہمارے پاس اشک_ندامت کے سوا کچھ بھی نہیں !!
ان آنسوؤں کے صدقے ہمیں معاف کردے !
تو نے گھروں کی چھتیں گرادیں ...گاڑیاں الٹادیں ...
مالک !
ہم تیرے اشارے سمجھتے ہیں ...ہمیں معاف کردے !
ہمیں معاف کردے 🙏
عصمت اسامہ
#فکرونظر
#RandomThoughts.