خان کا خطاب لاجواب
پی ٹی آئی کا ہو،ن لیگ کاہویاپاکستان پیپلزپارٹی کاہوآج ہرکارکن
جوسچاپاکستانی ہے اپنے وزیراعظم پرفخرمحسوس ہورہاہے اورفخرہوبھی کیوں نہ
خان نے انتہائی جراٗ ت مندانہ خطاب کرکے اپناموقف دنیاکے سامنے پیش کرکے
قوم کی ترجمانی کاحق اداکردیاہے۔جیسے کے خان صاحب اپنی پریس کانفرنس اورقوم
سے خطاب کے دوران کشمیرکے بارے میں کہتے تھی بلکل اسی طرح انہوں نے عالمی
میڈیا کے سامنے واضع کردیاکہ اگراقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیرپرکچھ نہ
کیاتودوایٹمی طاقتیں آپس میں لڑیں گی جس کانقصان پوری دنیاکوہوگا۔ عمران
خان نے مودی کے چہرے سے نقاب اتارپھینکااورعالم دنیاکے سامنے ثابت کردیاکہ
بھارت دہشتگردملک ہے50منٹ کے قریب خطاب کاجو مغربی دنیاکی کی غلط سوچ
اورآنکھیں کھولنے کیلئے کافی تھے ۔عمران خان نے جب پہلے بسمہ اﷲ پڑھی اسکے
بعدہمیشہ کی طرح ’’ایاک نعبدووایاکانستعین‘‘جسے عالمی میڈیا پرسن کے
ہرمسلمان کادل خوش ہوگیاعمران خان نے پہلے پہل ماحولیاتی آلودگی بات کرتے
ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہم دس ارب درخت لگارہے ہیں لیکن صرف ایک ملک سے
ماحول تبدیل نہیں ہوگااس میں پوری دنیاکوساتھ دیناہوگااوراس کیلئے اقوام
متحدہ آگے بڑھے۔ہرسال اربوں ڈالرترقی پذیرممالک سے منی لانڈرنگ ہوتی ہے
ترقی پذیرممالک کے سربراہ اربوں ڈالربیرون ملک بھجواتے ہیں پاکستان میں
ٹیکس وصولی کاآدھاحصہ قرضوں کی ادائیگی میں جارہاہے آئی اہم ایف ،ورلڈ بینک
اورایشن بینک کواس پرلائحہ عمل طے کرناہوگا۔خان نے اسلام پربات کرتے ہوئے
کہاکہ 9/11کے بعداسلاما فوبیامیں خطرناک حد پراضافہ ہواہے اورحجاب کرنے
والی خواتین کوکئی ممالک میں مسئلہ بنادیاافسوس کی بات تویہ ہے کہ مسلم
سربراہوں نے بھی اس مسئلہ پرآج تک بات نہیں کی خان نے کہا کہ اسلام میری
نبی ﷺ کا دین ہے اوراسلام شدت پسندی اوردہشت گردی کاسبق نہیں دیتا۔مغرب میں
بہت وقت گزاراہے اورجانتاہوں اسلام کے بارے میں مغربی کیاسوچتے ہیں :مغرب
میں لوگ کہتے ہیں اسلام عورت کی آزادی کے خلاف ہے اوران میں ایک
تاثرپایاجاتاہے کہ اسلام اقلیتوں کے خلاف ہے جوکہ سچ نہیں کیونکہ ریاست
مدینہ دنیاکی پہلی فلاحی ریاست تھی اسلام میں کہاگیاہے کہ تمام
افرادبرابرہیں میرے پیارے آقاﷺ نے کہا سب سے اچھاکام غلام آزادکراناہے اس
وقت معیشت کاانحصارغلامی پرتھا۔میرے آقامحمدﷺ کی توہین ہوتی ہے توہم
مسلمانوں کے دل میں دردہوتاہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے خلاف جنگ
لڑی جس میں 70ہزارپاکستانی شہیدہوئے اور80کی دہائی میں افغانستان میں لڑنے
کیلئے مجاہدین تیارکیے۔بھارت میں اچھے دوست بھی ہیں جن کی وجہ سے اقتدارمیں
آنے کے بعد بھارت کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھایامگرمودی نے کہا کہ پاکستان کی
طرف سے دہشت گردحملے ہوتے ہیں خان نے کہاکہ ہم نے بھارتی وزیراعظم
کوبتایاکہ بھارت سے بلوچستان میں دہشت گردی ہوتی ہے جس اعتراف کلبھوشن
یادیونے کیاہے۔بھارت اپنی دشمنی کے مرض میں آخری سٹیج پرہے انہوں نے ہم
پرحملہ کیاتوان کے دوطیارے مارگرائے اورفوری طورپران کاپائلٹ واپس
کیاکیونکہ ہم امن چاہتے ہیں اس کے برعکس بھارت میں واویلاکیاگیاکہ پاکستان
میں 50دہشت گردمارے گئے لیکن انہوں نے ہمارے 10درخت گرائے ۔خان نے آرایس
ایس کے بارے میں کہاکہ آرایس ایس سے مہاتماگاندھی کوقتل کرایااورمودی اس کے
تاحیات رکن ہیں برطانیہ میں 80لاکھ جانوربندہوتے ہیں توشورمچ جاتاہے
اورکشمیرمیں 55دن سے انسان بندہیں توہرکوئی خاموش ہے کشمیرمیں دوکروڑ اسی
لاکھ مسلمانوں پرظلم تشدداورماؤں بہنوں کی عزتیں مجروح کی جارہی ہیں جنہیں
30کروڑ مسلمان دیکھ رہے ہیں اورپھرمیں دہشتگرمسلمانوں کاکہاجاراہے پاکستان
پرالزام لگایاگیاہے کہ 500دہشتگردلائن آف کنٹرول پربیٹھے ہیں حالانکہ 9لاکھ
بھارتی فوجی کشمیرمیں موجودہیں اب ہرصاحب عقل سوچ سکتاہے کہ 9لاکھ کہاں
اور500کہاں مگربھارت پھربھی مسلمانوں کودہشت گردثابت کرنے پرتلاہواہے
بھارتی وزیراعظم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ کشمیرمیں جوخون کی ہولی کھیلی جارہی
ہے اس سے مسلمان شدت پسندبن رہے ہیں اور کرفیوختم ہوتے ہی بھارتی فوجیوں
پرکشمیری جھپٹ پڑیں گے اوربدلہ کی آگ میں کچھ ان کے فوجی ماریں گے اورکچھ
کشمیری شہیدہونگے مگربھارت اس کاالزام پاکستان کوہی دے گااگر8لاکھ یہودی
بندہوتے تویہودیوں کاردعمل کیاہوتا۔کیامسلمان باقی مذاہب کے افرادسے
کمترہیں؟اگرکوئی چھوٹاملک جوکسی ملک سے 7گناچھوٹاہواوراس کی بڑے ملک سے جنگ
ہوتواس کے پاس دوآپشن ہونگے یاوہ گھٹنے ٹیک دے یاآخری سانس تک لڑے اورہم
آخری سانس تک لڑیں گے اوراس کے نتائج کہیں زیادہ بھیانک ہوسکتے ہیں۔اگراس
آرٹیکل پرلوگوں کے تاثرات نہ لکھے توناانصافی ہوگی کئی دوستوں نے میسج
اورکال کے ذریعے اس خطاب پرآرٹیکل لکھنے کیلئے زوردیاتوکچھ دوستوں سے رابطہ
کیاجن میں سیاسی سماجی وصحافتی لوگ شامل تھے انہوں نے خان کے خطاب کے بارے
میں اصغرخان لغاری صدرتحصیل پریس کلب نے کہاعمران خان کاخطاب مقبوضہ
کشمیرمیں بھارتی ظلم وجبراجاگرکرنے کیلئے پاکستان نے جوکوششیں کیں ان
کااثرامریکہ سمیت دنیابھرمیں عوامی سطح پرمظلوم کشمیریوں کے حق میں
بلندہونیوالی آوازوں کی صورت میں نمایاں ہے۔ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی سینئرصحافی
سیاسی وسماجی رہنمانے کہایہ خطاب دنیاکے ہرفردجن میں بھارتی غنڈہ گردی
پرخاموش رہنے والوں کے منہ پرتھپڑ اوربولنے والوں کیلئے خراج تحسین خان نے
ہمارے ووٹ کاحق اداکردیا۔مظفرگڑھ پنجاب پریس کلب کے چیئرمین حبیب اﷲ خان نے
کہاکہ یہودی ایجنٹ امریکہ جاکردنیاکواسلام سکھارہاہے اورنام نہاد دین کے
پہرے داراسلام آباد مارچ کی تیاریوں میں ہیں۔وزیراحمدملک نے کہاخان کی
تقریرسے مودی اورابلیس کے پیروکارافسردہ ہیں اوراس خطاب کے بعداب تک ان
کایوم سیاہ چل رہاہے۔اجمل ملک سیاسی وسماجی رہنمانے کہاکہ خان نے پہلے
سیاست اوراپنے ووٹ کی قدرہمیں بتائی اوراب خطاب کی بات چھوڑیں عام
پاکستانیوں کواس بات کاعلم اب ہواہے کہ ایسی طرز کابھی کوئی اجلاس ہوتاہے
ہمیں اپنے وزیراعظم پرفخرہے۔شفیع قادری نے کہاخان کی تقریرسے پوری دنیامیں
سوائے ابلیس اوراس کے حواریوں کے سب مسلمان خوش ہیں ۔زاہدشفیع مہروی نے
کہاجسے لوگ یہودی ایجنٹ کہتے تھے وہ تومیرے آقاﷺ کاایجنٹ نکلا۔آئی ایس ایف
جتوئی کے صدرگل حیدرنے کہاحرمت رسولﷺمسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک
،پاکستان پردہشت گردی کے الزامات اورمسئلہ کشمیرخان ہرمحاذ پرکھڑاہے ۔کلیم
اﷲ فاروقی چیئرمین انٹرنیشنل ایچ ڈی نیوز نے کہاجولوگ کہتے تھے عمران خان
سلیکٹڈہے آج میں ان کی بات مانتاہوں کیونکہ واقعی خان کواﷲ پاک نے سلیکٹ
کیاہے۔ مرزااورنگزیب نے کہاخان کاخطاب بہت اچھاتھامگراسکے ساتھ ہمیں عملی
کام بھی چاہیں بس خان ہمیشہ کی طرح یوٹرن نہ لے لیں ۔نیشنل پریس کلب کے
صدررب نواز خان نے کہاکہ بغض عمران کی عینک اتارکرتقریرسنیں توآپ
کوپاکستانی اورمسلمان ہونے پرفخرمحسوس ہوگاعمران خان نے اقوام متحدہ میں
امت مسلمہ کاجومقدمہپیش کیاہمیشہ اس شخص کے مقروض رہیں گے۔راناوقاص اسلم نے
کہاتقریرکاسب سے خوبصورت جملہ تھااگرہمیں جنگ لڑناپڑی تومیرایمان ہے’’لاالہ
الااﷲ‘‘۔پی ٹی آئی کے کارکن انصرملک نے کہاجتناکیچرعمران کی ذات پراچھالتے
ہومیرارب اس کی اتنی عزت دنیامیں اوربڑھادیتاہے۔عدنان فداسعیدی نے کہا خان
کے خطاب نے دل پراتنے تیربرسائے جوبیان نہیں ہوسکتے خوشی بھی ہوئی اوردکھ
بھی خوشی اس بات کی کہ اﷲ پاک نے ایسالیڈرہمیں عطاکیاجس کی ہمیں ضرورت تھی
اوردکھ اس بات کا کہ یہ ہیراہمیں 72سال پہلے کیوں نہیں ملا۔
|