قوم کا مستقبل کون بیک بنچرز یا فرنٹ بنچرز؟

بیک بنچرز

ایک ایسا لفظ اور طالب علموں کا ایک ایسا گروہ جو کہ متعدد اساتذہ کی تنقید کا شکار ہوتا ہوا یا سوشل میڈیا پر لوگوں کے مزاح کا نشانہ بنتا ہوا نظر آتا ہے وہ ہے "بیک بنچرز" کا گروپ مختلف اساتذہ کو میں نے اس گروپ کی سرزنش کرتے ہوئے یا انہیں سمجھاتے ہوئے مختلف فقروں اور جملوں سے نوازتے ہوئے سنا ۔۔ایک استاد محترم نے تو پوری کلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسا کہا کہ
"یہ وہ لوگ ہیں جو کلاس روم میں پیچھے بیٹھنے کی وجہ سے زندگی میں بھی بہت پیچھے رہ جاتے ہیں! "

انکے اس ایک جملے نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ واقعتاً ایسا ہے؟؟ کہ قوم کا مستقبل صرف فرنٹ بنچرز ہی ہیں اور بیک بنچرز ہوتے ہی زندگی میں پیچھے رہنے کیلئے ہیں۔۔

اگر ایسا ہے تو انتظامیہ بیک پر بنچز یا کرسیاں رکھتی ہی کیوں ہے؟ ایسے تو پھر پوری کلاس میں صرف ایک ہی قطار ہونی چاہیئے کرسیوں کی جسے فرنٹ بنچرز کہا جائے اور زندگی میں کوئ بھی پیچھے نہ رہے کیا ایسا ممکن ہے؟؟

یقیناً ایسا ہرگز ممکن نہیں ہے کیا کرسیوں کی صرف ایک قطار بنانے سے قوم کا مستقبل اچھا ہوجائیگا اگر ایسا نہیں ہے تو پھر آخر کیا بات ہے؟

بات کچھ اسطرح سے ہے کہ زندگی میں آگے رہنے یا پیچھے رہنے کا تعلق ہرگز فرنٹ یا بیک بنچر ہونے سے نہیں بلکہ اسکا تعلق آپکی خود اعتمادی اور آپکے سیکھنے کے عمل سے ہے ۔۔ پیچھے بیٹھنا جرم نہیں نا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ آپ اب زندگی میں بھی بہت پیچھے رہینگے اور کبھی بھی سرفرازی آپکا مقدر نہیں بن سکتی بلکہ جرم اور غلط یہ ہے کہ آپ پیچھے بیٹھیں خود کو چھپانے کی غرض سے اور نہ سیکھنے کا ارادہ لے کر بس وقت گزاری کیلئے آنا اور خود کو چھپا کر بیٹھ کے ہر وہ عمل کرنا جس سے یہ بات ایک عالمگیر سچائی بن جائے کہ ''بیک بنچرز" ہوتے ہی زندگی میں پیچھے رہنے کیلئے ہیں
یقین جانیں آپ پیچھے بیٹھتے ہوئے وہ کچھ سیکھ سکتے ہیں جو کبھی بھی آگے بیٹھا ہوا انسان نہ سمجھ پائے بس کمی ہے تو ارادے کی اور خود پر اعتماد ہونے کی۔۔ آپ اگر بیک بنچر ہیں تو آئیں اور آج یہ ارادہ کرلیں کہ آپ خود کو چھپانے کی غرض سے نہیں بلکہ پیچھے بیٹھ کر خود کو ہیرہ ثابت کرنے کی غرض سے بیک بنچر رہیں گے ۔۔

"The best brains of the nation May be found on the last Benches of the Classroom"
_ Dr A.P.J Abdulkalam_

YOU MAY ALSO LIKE: