صدائے حق

صدائے حق صحافت و ابلاغ اور معاشرتی پہلوؤں پر تنقیدی اور عمیقی نگاہ رکھنے والے صاحب زوق کے مطالعہ کے لئے نہائت موزوں کتاب ہے۔اس کتاب میں مصنف نے اپنے احساسات،جذبات اور خیالات کو یکجا کر دیا ہے۔قاری ایک تسلسل ایک بہاؤ کے ساتھ زندگی کے معاشی معاشرتی اور سیاسی پہلوؤں کو اپنے زاویہ نظر سے دیکھتا اور سمجھتا ہے۔

نئے لکھاریوں کی فلاح و بہبود اور انہیں متعارف کروانے کے لئے ایک با اعتماد تنظیم آل رائیٹر ویلفئیر ایسو سی ایشن کے سنئیر نائب صدر ایم ایم علی نے اپنے قلم سے حالا ت و واقعات کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی پے گہری نظر ڈالی ہے۔مصنف کا زوق مطالعہ ان کی کتاب میں جھلک دکھاتا ہے۔مصنف کے موضوعات محدود نہیں ہیں۔ان کا قلم موضوعات کی قید سے بالاتر ہے۔مذہب ہو یا سیاست آئین ہو یا قانون وہ کسی بھی موضوع پے بے جھجک لکھ سکتے ہیں مصنف ملکی حالات کو عمیقی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور اپنے دل میں موجودہ سابقہ یا آنے والے حالات کے تحت اپنے خیالات کو لفظوں کا پیراہن پہناتے ہیں۔مستند معلومات کا خزینہ ان کی تحریر کی اصل خوب صورتی ہے۔تحقیق کا رجحان ان کے ہاں نمایاں ہے۔اس لیے حساس موضوعات اور ان کی باریکیاں سمجھنا مشکل نہیں ہے۔انداز بیان اور دل موہ لینے والا اسلوب ہی ایک لکھاری کی پہچان ہے۔کہانی ہو افسانہ ہو یا کالم نگاری۔کسی بھی تحریر کا حسن اس تحریر کی روانی میں پوشیدہ ہوتا ہے۔زیر مطالعہ کتاب میں آپ کی تحریر میں تسلسل کے ساتھ ساتھ بہت دلچسپی بھی محسوس ہوتی رہے گی اور کسی کسی مقام پر قاری پے سکتہ طاری ہو جاتا ہے۔ تحریر کو عام فہم قاری کے لئے کسی طور مشکل نہیں بنایا گیا۔اسے آسان لفظوں کے ساتھ عام قاری تک پہنچایا گیا ہے کسی بھی تحریر کی کامیابی کا یہی راز ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مصنف کی شخصیت ایسی ہے کہ جسے ایک بہترین شخصیت کے طور پر مانا جا سکتا ھے۔مصنف نہائت خوش اخلاق،درد مند دل رکھنے والے حساس انسان ہیں۔میں نے ان کو بہترین انسان کے روپ میں دیکھا ہے۔اپنی تنظیم کے سب ہی عہدیداران اور اراکین کے ساتھ ان کا برتاؤ مساوی ہے۔وہ ایک مشفق حلیم اور پیار کرنے والے انسان ہیں۔بچوں سے مصنف کا خصوصء لگاؤ ہے۔اور نو آموزکم عمر لکھاری ضحی سید کو وہ اپنی بیٹی سمجھتے ہیں۔اس لئے انہوں نے‘‘ بیٹیاں ضحی ہوتی ہیں ‘‘ کے عنوان سے بہت خوب صورت کتاب لکھی ہے۔جس کا موضوع بیٹی سے محبت ہے۔کتاب کا کردار ضحی ہے جس کے گرد مصنف کے لفظوں کی بنت کا تمام ترگھیراؤہے۔امید کرتی ھوں صدائے حق کی طرح مصنف کی نئی آنے والی اس تصنیف کو بھی بھرپور پذیرائی ملے گی۔جیسے کالم نگاری میں وہ ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔بلکل ایسے ہی بہ حثیت انسان ان کی بہت الگ پہچان ہے۔اور ایسے انسان دل کے بہت انمول ہوتے ہیں۔
 

Nayaab Jelani
About the Author: Nayaab Jelani Read More Articles by Nayaab Jelani: 12 Articles with 9796 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.