نماز

بیٹھ کر نماز پڑھنا

جب نماز کا ٹائم ہوا صائمہ باجی نے کرسی پے بیٹھ کر اشاروں سے نماز پڑھی جیسے کہ وہ ایک بوڑھی خاتون ہوں ۔کئی سال سے میں انکو دیکھ رہی تھی کہ وہ اسی طرح نماز پڑھتی تھیں جب کہ اس وقت شاید چالیس بیالیس کی ہوں گی ۔پوچھو تو کہتیں ٹانگوں میں شدید درد رہتا ہے ۔چلو مانا ہوگا درد مگر باقی سارے کام کرنے میں انکی تیزی کا جواب نہیں تھا مثلا بازار جانا ہو سب سے پہلے وہ تیار گھنٹوں شاپنگ کے لیۓ گھوم سکتی تھیں وہ ۔کھانا نیچے دسترخوان پے لگا ہو تو وہ آرام سے نیچے بیٹھ کر سب کے ساتھ کھانا کھا سکتی تھیں۔اسی طرح سب کام میں ایکٹو تھین وہ بس نماز مریضوں کی طرح پڑھتی تھین ۔ یعنی نماز بغیر سر زمین پر لگاے اشاروں سے پڑھتی تھین ۔

مجھے کبھی سمجھ نہیں آیا لوگ ذرا سی بھی تکلیف نہیں اٹھاتے جبکہ فائدہ جانتے ہیں اس نماز کا جو شوق و زوق سے پڑھی جائے اپنے رب کے لیۓ ۔اگر آپ تھوڑی تکلف برداشت کر بھی لیں گے تو اجر کتنا بڑا دے گا میرا رب ۔سجدے میں کتنا سکون ہے مسلمان کے لیۓ ۔

آج کل درس وغیرہ میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے نماز کا ٹائم ہو تو کافی تعداد میں خواتین کرسی پے بیٹھ کر نماز ادا کرتی ہیں جبکہ پہلے صرف بہت ضعیف خواتین جسے نانی دادی اس طرح نماز پڑھتی تھیں ۔

اللّه ہمیں توفیق دے کہ ہم بھلے تھوڑی تکلیف برداشت کر لیں مگر نماز اس طرح پڑھیں جس طرح ہمارے رب کو پسند ہے ۔امین
 

Sabina Rashid
About the Author: Sabina Rashid Read More Articles by Sabina Rashid: 13 Articles with 17004 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.