شوبز انڈسٹری میں محبتوں کی پھوار۔۔۔ہیروز جنہوں نے نبھایا اصلی زندگی میں
بھی اپنا پیار
شوبز انڈسٹری میں اب محبت بھی پلاسٹک کے انڈوں کی طرح ہو گئی ہے۔۔۔دکھنے
میں بالکل خالص لیکن اثرات ہوتے ہیں شدید نقصان کا باعث۔۔۔دور حاضر کی
محبتوں پر بھروسہ کرنا ذرا مشکل ہوگیا ہے لیکن انڈسٹری کے کچھ ناموں نے
اپنی دیرپا محبت اور اس کی شدت سے یہ سمجھا دیا کہ اس جذبہ کو صرف پانا ہی
ضروری نہیں بلکہ اسے نبھانا اور سنبھالنا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔۔۔
محمد علی اور زیبا:
ویسے تو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک طویل فہرست ہے کامیاب شادی شدہ جوڑوں
کی لیکن اس چھوٹے سے مقابلے میں جن کی محبت سب سے پہلے لے گئی بازی ۔۔۔وہ
ہیں فلمسٹار محمد علی مرحوم اور اداکارہ زیبا۔۔۔1962 میں فلم چراغ جلتا رہا
کے سیٹ پر ہوئی ملاقات اور پھر جب تک جلا زندگی کا چراغ۔۔۔محمد علی نے دیا
ہمیشہ زیبا کا ساتھ
|
|
راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی:
دوسرے نمبر پر آنے والی محبت ہے راحت کاظمی اور سائرہ کاظمی۔۔۔شوبز میں آنے
کے بعد ہوئی ملاقات۔۔۔مختلف سا لگتا تھا دونوں کا ایک دوسرے سے مزاج۔۔۔لیکن
اس جوڑی نے ہنستے کھیلتے کیا ایک دوسرے پر راج۔
|
|
فضیلہ قیصر اور قیصر خان نظامانی:
تیسرے نمبر پر ہے جن کے پیار کی مضبوط کہانی ، وہ ہیں فضیلہ قیصر اور قیصر
خان نظامانی۔۔۔فضیلہ قیصر نے شادی اس وقت کی جب وہ اپنے کیریئر کی
اونچائیوں پر تھیں۔۔۔لیکن محبت مانگتی ہے قربانی۔۔اس لئے شوبز کو وقتی طور
پر کیا تھا خیر آباد ۔۔۔اور اپنے گھر کو بنایا۔۔
|
|
صاحبہ اور افضل خان:
چوتھے نمبر پر فلم انڈسٹری کی جس جوڑی نے کیا حیران۔۔۔وہ تھے صاحبہ اور
افضل خان۔۔۔اپنے پیار کو پانے کے لئے افضل نے کیا طویل انتظار۔۔۔ساس نے کر
دیا تھا رشتے سے انکار ۔۔۔لیکن آج ان کی خوشحال محبت کو دیکھ کر سب کہتے
ہیں۔۔۔ایسا ہوتا ہے پیار۔
|
|
پیار کرنے کے ہیں چند اصول، پرانی لڑائیوں پر ڈالو دھول، ایک دوسرے کے لئے
کبھی نا سوچو فضول، اور دل سے کرو ایک دوسرے کی ہر اچھائی اور برائی کو
قبول۔۔۔۔تبھی بڑھتی اور چلتی ہے پیار کی کہانی-
|