شاہ رخ خان کو شوٹںگ کے دوران کیوں گرفتار کیا گیا؟

شاہ رخ خان نام ہی کافی ہے

اپنی فلموں کے ذریعے شاہ رخ خان ہمیشہ ہی یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن نیٹ فلیکس پر ڈیوڈ لیٹرمین کے شو میں یہ بات واقعی ثابت ہو گئی۔
 

image


اس شو کا نام ہی ہے 'مائی نیکسٹ گیسٹ نیڈ نو انٹروڈکشن ود ڈیوڈ لیٹرمین' یعنی 'میرے اگلے مہمان کو تعارف کی ضرورت نہیں'۔

اس انٹرویو کی خاص بات شاہ رخ خان کی بےباکی تھی۔ دنیا اور ان کے مداحوں نے پہلی بار شاہ رخ کو کچن میں کھانا بناتے بھی دیکھا۔ اس پروگرام میں شاہ رخ نے اپنے، اپنے خاندان اور کیریئر کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ڈیوڈ لیٹرمین نے ایک میگزین میں چھپنے والے مضمون کا ذکر کرتے ہوئے ان سے جیل جانے کے بارے میں سوال کیا۔ شاہ رخ نے بتایا کہ جریدے میں چھپنے والے اس مضمون پرانہیں بہت غصہ آیا تھا غصے میں انہوں نے جریدے کے مدیر کو فون کیا جس پر مدیر نے کہا کہ اس مضمون کو مذاق سمجھیں کیونکہ یہ ایک مذاق تھا۔
 

image


شاہ رخ کی گرفتاری
شاہ رخ نے قبول کیا کہ وہ غصے میں آپے سے باہر ہو گئے تھے اور اس جریدے کے دفتر پہنچ کر انہوں نے کالم گلوچ کی اس کے بعد ایک کی شوٹنگ کے دوران کچھ پولیس والے انکے فلم کے سیٹ پر پہنچے اور ساتھ چلنے کے لیے کہا۔

شاہ رخ کو پہلے لگا کہ یہ انکے مداح ہیں اور ان سے ملنے آئے ہیں بعد میں انہیں احساس ہوا کہ وہ انہیں میگزین کے ایڈیٹر کی شکایت پر گرفتار کر نے آئے ہیں۔

شاہ رخ نے بتایا کہ وہ انکے ساتھ چلے گئے اور انہوں نے زندگی میں پہلی بار سیل دیکھا جو بہت چھوٹا اور گندہ تھا۔ شاہ رخ کو ایک دن پولیس حراست میں گذارنا پڑا۔
 

image


بعد میں شاہ رخ کو ضمانت مل گئی اور واپسی پر وہ اس ایڈیٹر کے گھر رکتے ہوئے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 1993 میں ایک فلم آئی تھی اس فلم میں انہیں ڈائریکٹر کی بیوی کے ساتھ ایک لو سین کرنا تھا، یہ نوے کی دہائی کی انتہائی بولڈ فلم کہی جاتی ہے جس میں شاہ رخ کے ساتھ ساتھ کئی کرداروں نے بولڈ سین کیے تھے۔ اس فلم کے بارے میں ایک میگزین نے لکھا تھا کہ فلم کے ڈائریکٹر کیتن مہتہ نے اپنی بیوی دیپا سا ہی کے ساتھ شاہ رخ کو ایک رات ساتھ گزارنے کے لیے کہا تھا تاکہ وہ ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور پھر وہ سین شوٹ کریں۔

اس آرٹیکل کو پڑھ کر شاہ رخ بہت غصہ ہوئے تھے اور میگزین کے دفتر جا کر آرٹیکل لکھنے والے کو جان سے مارنے کی دھمکی دے ڈالی تھی۔


Partner Content: BBC
YOU MAY ALSO LIKE:

Actor Shah Rukh Khan, who engaged in a candid interview with American talk show host David Letterman, says he was thrilled and honoured to share his story with one of the most famous talk show personalities. “I’ve watched David Letterman’s late-night talk show for years and I’m a huge fan of his style of interviewing. I’m thrilled, and honoured to share my story with him.