ذیابیطس میں مبتلا افراد اپنے کھانے پینے کے حوالے سے بہت
زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔ جہاں ذیابیطس کے مریض میٹھا کھانے سے پرہیز کرتے
ہیں، وہیں انہیں مشروبات کے استعمال سے بھی منع کیا جاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے 42 کروڑ50 لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار
ہیں۔ آم، چیکو اور تربوز ایسے پھل ہیں جن کے فوائد تو بہت ہیں، تاہم ان
میں شوگر بھی کافی زیادہ موجود ہوتی ہے۔لیکن اچھی بات یہ ہے کہ چند پھل
ایسے بھی ہیں جن کو ذیابیطس میں مبتلا افراد باآسانی کھاسکتے ہیں اور
انہیں شوگر کے حوالے سے پریشان ہونے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
کیوی
کیوی نہایت مزیدار پھل ہے، جس میں وٹامن اے اور سی دونوں موجود ہیں، کیوی
خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتے۔ |
|
آڑو
آڑو کو سلاد میں بھی کھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس میں مبتلا
افراد اسے بغیر کسی فکر کے کھا سکتے ہیں۔
|
|
سنگترا
سنگترے کو بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدے مند پھل کہا جاتا ہے، اس میں
فائبر، وٹامن سی، پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔
|
|
سیب
روزانہ ایک سیب ذیابیطس میں مبتلا افراد کو کھانا چاہیے، اس میں فائبر
موجود ہوتا ہے، جبکہ اس سے نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔
|
|
امرود
امرود میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہے، یہ بلڈ میں شوگر کو بڑھنے نہیں
دیتے اور ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے۔
|
|