ڈرامہ عہد وفا میں کام کرنے والا کتا زورو پاکستان آرمی کے کس گھرانے کا
حصہ ہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
ایم ڈی پروڈکشن اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے باہمی تعاون سے تیار کیا جانے
والا ڈرامہ عہد وفا آج کل عوام میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے ۔ بڑی کاسٹ
کے اس ڈرامے کے بارے میں عوام کا یہ تاثر تھا کہ یہ ماضی کے مقبول ڈرامے
الفا براو چارلی کا سیکوئیل ہے مگر اس کی اقساط دیکھ کر عوام کا یہ تاثر
زائل ہو چکا ہے-
|
|
اس ڈرامے کی کہانی چار دوستوں احد رضا میر ، خالد عثمان بٹ ،احمد علی اکبر
اور وہاج علی کے گرد گھومتی ہے جس میں ساتھی اداکاراؤں کے طور پر زارا نور
، علیزے شاہ ونیزہ احمد اور ہاجرہ یامین ان کا ساتھ دیتے ہوئے نظر آتی ہیں
ان تمام کرداروں کے ساتھ ایک اور کردار بھی ہے جو عوام میں تیزی سے مقبول
ہو رہا ہے اور اداکاری کے میدان میں عہد وفا ان کا پہلا ڈرامہ ہے اور وہ
کردار ایک کتے زورو کا ہے -
زورو اس ڈرامے سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کافی مشہور تھا ۔ زورو دی
ریٹرائیور کے نام سے انسٹا گرام کے انفلونسر کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس
ڈرامے سے قبل بھی کئی مقابلے جیت کر بہت سارے ایوارڈ اپنے نام کر چکا ہے-
|
|
زورو درحقیقت پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کی ملکیت ہے
اور ان کا پالتو کتا ہے اس کی عمر دو سال ہے اور یہ باقاعدہ ایک تربیت
یافتہ کتا ہے جس کی جھلک ڈرامہ عہد وفا میں وہ اپنی بہترین اداکاری سے دکھا
چکا ہے-
سنہرے بالوں والے زورو کے انسٹا گرام پر تقریباً 10 ہزار تک فالور موجود
ہیں اور اس ڈرامے میں کام کرنے کے بعد اس کی فین فالونگ میں بھی تیزی
سےاضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور زورو نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اداکاری کے
حوالے سے اسٹوریز بھی شئیر کی ہیں-
|
|
جیسے جیسے ڈرامہ عہد وفا کی اقساط آگے بڑھتی جا رہی ہیں اس ڈرامے میں لوگوں
کی توجہ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے کردار عوام میں مقبولیت کے
ریکارڈ توڑتے جا رہے ہیں امید ہے کہ زورو بھی اسی طرح مقبولیت حاصل کرتا
رہے گا اور آنے والی اقساط میں ہمیں اس کی بہترین اداکاری دیکھنے کو ملے
گی-
|