آج ہم آپ کو سنائیں گے مشہور ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے
دانش یعنی ہمایوں سعید کی اصلی زندگی کی کہانی۔۔۔
یہ کہانی شروع ہوتی ہے ایک ایسے بچے سے جو اپنی دادی کے ساتھ اسکول جایا
کرتا تھا اور اس کی دادی اس وقت تک اسکول میں بیٹھتی تھیں جب تک چھٹی نہیں
ہوجاتی تھی۔۔۔وہ بچہ بچپن سے ہی کافی ذہین اور شرمیلا تھا۔۔۔گھر میں صرف
بھائی ہی تھے اور وہ اپنی والدہ کے بہت زیادہ قریب تھا۔۔۔اکثر خواب دیکھا
کرتا تھا کہ میں ایک دن سپر اسٹار بنوں گا۔۔۔
|
|
نوجوان ہوا تو ایک دن اپنے اس خواب کو لے کر پہنچا اپنے بہت عزیز دوست علی
کے پاس۔۔۔دوست نے جب یہ سنا تو فیصلہ کیا کہ وہ جس ممکن حد تک ہوگا مدد کرے
گا۔۔۔اور یوں ہمایوں سعید کے دوست علی نے اپنے بھتیجے سے بات کی جو اس وقت
تھیٹر میں زیادہ مقبول تھے اور آج وہ مزاح اور اداکاری کی دنیا میں راج کر
رہے ہیں۔۔۔ جنہیں شوبز انڈسٹری میں رؤف لالہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔۔۔
رؤف لالہ نے اس لڑکے کو دیکھ کر اندازہ لگا لیا کہ یہ تھیٹر کے لئے نہیں ہے
۔۔۔بلکہ اس کی دنیا ٹی وی ڈرامہ سے ہی شروع ہونی چاہئے۔۔۔اس سفر میں یوں تو
اور بھی کئی پڑاؤ آئے لیکن پہلی منزل تھی پی ٹی وی میں اینٹری۔۔۔ایک ٹی وی
پلے جس کا نام تھا یہ جہاں۔۔۔بنا ہمایوں سعید کے اس سفر کا پہلا پڑاؤ۔۔۔
|
|
ہمایوں سعید جب انیس سال کے تھے تو ایک گارمنٹ فیکٹری میں جاب کرتے تھے
جہاں دو سال میں اپنی کڑی محنت کے باعث اسسٹنٹ سے جی ایم کے عہدے تک پہنچ
گئے تھے۔۔۔لیکن یہ وہ خواب نہیں تھے جو اس نوجوان کی آنکھوں میں بستے تھے۔۔۔
اپنے ایک ڈرامے کے بعد ہی ہمایوں کے اس خواب کو تعبیر کا پروانہ مل
گیا۔۔۔مرینہ خان، مہرین جبار، سجاد گل جیسے بڑے ناموں نے ایک ایک کرکے
زندگی میں شامل ہونا شروع کیا اور ایک کے بعد ایک کامیابیوں کے سفر کا آغاز
ہوا۔۔۔
1996 میں انہوں نے ثمینہ سے شادی کی اور پھر بیگم کے ساتھ مل کر ہی اپنی
پروڈکشنز کو آگے بڑھایا۔۔۔
بہت سارے لوگوں کو لگتا ہے کہ اصلی زندگی میں ہمایوں سعید شاید ایک مغرور
انسان ہیں لیکن جو لوگ انہیں قریب سے جانتے ہیں وہ ان کی شخصیت کی سچائی سے
واقف ہیں۔۔۔ہمایوں اپنی زندگی میں کامیاب ہونے کے باوجود آج بھی اپنے
دوستوں کے لئے وہی انیس سال کا لڑکا ہے جو قدم قدم پر ان کی ہر بات مانتا
تھا۔۔۔ہمایوں سعید کے بھائیوں کو بھی ان پر فخر ہے ۔۔۔اور ان کے ایک بھائی
جسمانی معذوری کے باوجود بہترین موٹیویشنل اسپیکر ہیں جبکہ دو بھائی
اداکاری کے شعبے سے ہی وابستہ ہیں۔۔۔
|
|
آج کل اپنے ڈرامہ سے مقبولیت کے آسمان کو چھونے والے اس سپر اسٹار کا ماننا
ہے کہ میرے پاس تم ہو ان کے کیرئیر کے عزیز ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے
اور انہوں نے اس میں بہت محنت بھی ہے۔۔۔
کراچی کے ناصرہ پبلک اسکول میں پڑھنے والا ایک بچہ اپنے خوابوں کے سفر کے
لئے مشکلات اور جدوجہد کی جنگ لڑ کر آج پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک چمکتا
ستارہ بنا ہے جس کا نام ہے ہمایوں سعید۔۔۔جنہوں نے ثابت کیا کہ کچھ کرنے کی
چاہت آپ کو منزل تک پہنچا ہی دیتی ہے ضرورت ہے تو صرف یقین اور انتھک محنت
کی۔۔۔
|