پاکستانی خواتین اپنے شریک حیات میں کون سی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟

پاکستانی معاشرے میں جہاں اب روایات میں تیزی سے تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے وہیں پاکستانی خواتین ماضی کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور خاندانی فیصلہ سازی کے عمل میں بااختیار ہوتی جا رہی ہیں اس لیے ماضی کی بہ نسبت موجودہ حالات میں جیون ساتھی کے انتخاب میں لڑکی کی رائے کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے اور والدین اور خاندان کے بڑے اس بات کو سمجبھنے لگے ہیں کہ جیون ساتھی کے انتخاب میں لڑکے کی طرح لڑکی کی رائے کو بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے-

ایک کامیاب لڑکی اپنے جیون ساتھی میں کیا خصوصیات دیکھنے کی خواہشمند ہوتی ہے ان میں سے کچھ یہ ہیں -
 

image


لڑکا تعلیم یافتہ ہونا چاہیے
موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اور جس طرح لڑکیاں تعلیمی میدان میں بہت آگے نظر آتی ہیں اسی طرح ہر لڑکی بھی اس بات کی خواہشمند ہوتی ہے کہ اس کا جیون ساتھی تعلیمی میدان میں اس سے زیادہ پڑھا لکھا ہونا چاہیے-

معاشی طور پر کامیاب ہونا چاہیے
ایک اچھی زندگی اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے جیون ساتھی کا معاشی میدان میں کامیاب ہونا بہت ضروری ہے ۔ معاشی طور پر مضبوط انسان ہی ایک اچھی زندگی کا ضامن بن سکتا ہے-

خوش شکل اور اسمارٹ ہونا چاہیے
ماضی سے قطع نظر جب یہ کہا جاتا تھا کہ مردوں کی شکل کون دیکھتا ہے حالیہ دنوں میں لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا جیون ساتھی خوش شکل اور اسمارٹ ہونا چاہیے تاکہ وہ اس کا تعارف اپنے حلقہ احباب میں فخر سے کروا سکیں-
 

image


دین دار اور مضبوط روایت کا حامل ہونا چاہیے
اچھی اور مضبوط روائتی اقدار کا حامل انسان عورت کی عزت کرنے والا ہوتا ہے جو آج کل کے دور کی عورت کی اولین ترجیح ہے اس لیے عورتیں اس بات کی خواہشمند ہوتی ہیں کہ ان کا جیون ساتھی نہ صرف ان کی عزت کرنے والا بلکہ اچھی اقدار کا حامل ہونا چاہیے-

اچھا سامع ہونا چاہیے
ایک اچھے جیون ساتھی کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ آپ کی بات اچھے طریقے سے سننے اور اس کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔ ایک اچھا سامع شوہر ہی اپنی بیوی کے مسائل نہ صرف حل کر سکتا ہے بلکہ ایک مضبوط تعلق قائم کر سکتا ہے-
 

image


مختصر خاندان کا حامل ہونا چاہیے
عام طور پر اگرچہ جوائنٹ فیملی اسلامی تعلیمات کا حصہ نہیں ہے مگر ہمارے معاشرے میں مشترکہ خاندانی نظام قائم ہے اس لیے لڑکی اس بات کی خواہشمند ہوتی ہے کہ اس کا ہونے والا شریک حیات بہت ساری بہنوں کا بھائی نہ ہو یا پھر ایک بڑی جوائنٹ فیملی کا حصہ نہ ہو-

YOU MAY ALSO LIKE: