14 اگست کا دن ہر پاکستانی کے دل میں ایک عظیم یاد بن کے
زندہ ہے- ہر سال یہ دن پاکستانیوں کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے-
جذبہ حب الوطنی ویسے تو ہر وقت ہی موجود ہوتا ہے مگر اگست کے مہینے میں یہ
جذبہ اپنے عروج پر ہوتا ہے- اسی اہم موقع کی مناسبت سے آج ہم آپ کے سامنے
تصاویر کی صورت میں پاکستان کے چند تاریخی لمحات کی جھلکیاں پیش کر رہے ہیں:
|
|
بانی پاکستان محمد علی جناح 1947 کے آخر میں تقسیمِ ہند کے بعد ہندوستان سے
پاکستان کے شہر کراچی ہجرت کر کے آنے والے شخص کی شکایت انتہائی تحمل سے سن
رہے ہیں-
|
|
اکتوبر 1951 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی یہ تصویر ان
کی شہادت سے 20 منٹ قبل لی گئی تھی۔ یہ ان کی زندگی کی آخری تصویر تھی-
|
|
پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری اپنے اہلیہ اور بیٹیوں کے
ساتھ کھڑے ہیں- یہ تصویر 1954 میں کھینچی گئی تھی-
|
|
یہ تصویر 1958 کی ہے جب ملک کا پہلا مارشل لاء نافذ کرنے کے دوران فوجی
پولیس کراچی کی سڑکوں پر گشت پر ہے۔
|
|
اس تصویر میں پاکستان کا پہلا ٹیلی ویژن اسٹیشن دکھایا گیا ہے۔ پاکستان میں
پہلی ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز 1964 میں کیا گیا ۔ ملک کا پہلا ٹی وی
اسٹیشن لاہور کی ایک گھر نما عمارت میں قائم کیا گیا تھا۔
|
|
1965 میں کھینچی گئی اس تصویر میں کراچی ائیرپورٹ کے رن وے پر پاکستانی
ایئر لائن پی آئی اے کی ہوائی میزبان دکھائی گئی ہیں 1955 تک پاکستان کے
پاس قومی ایئر لائن نہیں تھی۔
|
|
1964 میں صدر ایوب خان ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کر رہے ہیں- یہ
پاکستان کا وہ دور تھا جب صنعت تیزی سے ترقی کر رہی تھی-
|
|
1970 کے عام انتخابات کے دوران مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکہ میں پاکستانی
پرچم فروخت ہورہا ہے- آج مشرقی پاکستان کو دنیا بنگلہ دیش کے نام سے جانتی
ہے-
|
|
1987 میں کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے کی خبر- یہ پاکستان
پہلا بڑا شہریوں پر ہونے دہشت گردی کا حملہ تھا- |