سیانوں کا کہنا ہے کہ بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو
گا تو ایسی ہی کچھ خواتین کے حوالے سے آج ہم آ پ کو بتائیں گے جنہوں نے
شہرت تو بہت حاصل کی مگر یہ شہرت اگر ایک جانب کچھ حلقوں میں بہت عزت کی
نظر سے دیکھی جاتی ہے تو ملک کے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہ ان کی مخالفت
میں سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار نظر آتے ہیں اور اسی بات نے ان کی شہرت
کو متنازعہ قرار دے دیا ہے
ملالہ یوسف زئی
ملالہ یوسف زئی جن کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات
سے ہے اور بچوں اور خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ان کو ایک ایکٹیوسٹ کے طور
پر جانا جاتا ہے اور انہوں نے اپنے علاقے کی لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز
اٹھائی ۔ نو اکتوبر 2012 میں اپنی دوستوں کے ساتھ اسکول جاتے ہوئٰے طالبان
کی جانب سے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے سبب علاج کے لیے انہیں
برطانیہ لے جایا گیا جہاں بعد میں تحفظ کے خیال سے انہیں وہاں کی باقاعدہ
شہریت بھی دے دی گئی ۔ اس کے بعد 2014 میں انہیں نوبل انعام سے بھی نوازا
گیا دنیا بھر میں انہیں بہت عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر
پاکستان کی عوام کا ایک بڑا حلقہ ایسا بھی ہے جن کا یہ ماننا ہے کہ ان کے
ساتھ ہونے والے تمام واقعات مغربی طاقتوں کی جانب سے پہلے سے منصوبہ تھے
اور انہیں خیبر پختونخواہ کی خواتین کی حالت کی غلط تصویر پیش کرنے کی وجہ
سے اتنی عزت سے نوازا گیا ہے- |
|
شرمین عبید چنائے
شرمین عبید چنائے کا تعلق کراچی سے ہے وہ ایک پاکستانی جرنلسٹ ،فلم میکر
اور ایکٹیوسٹ ہیں انہیں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر جانا جاتا ہے
اس حوالے سے ان کی بنائی گئی ڈاکیومنٹریز کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے
اور ان کا شمار دنیا کی ان چند خواتین میں ہوتا ہے جو دو بار اکیڈمی ایوارڈ
حاصل کر چکی ہیں اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز ہلال
امتیاز بھی حاصل کر چکی ہیں- ان تمام کامیابیوں کے باوجود پاکستانی عوام کا
ایک بڑا حلقہ احباب ایسا بھی ہے جن کا یہ ماننا ہے کہ اپنی فلموں میں شرمین
عبید چنائے نے پاکستانی عورت کا جو چہرہ پیش کیا ہے حالات ایسے قطعی نہیں
ہیں ۔ پاکستان میں ہر دوسری عورت تیزاب گردی یا جنسی زیادتی کا شکار نہیں
ہے اور مغرب والوں کے سامنے پاکستانی خواتین کی یہ تصویر پیش کر کے انہوں
نے پاکستان کا اچھا تاثر نہیں پیش کیا اسی سبب لوگ شرمین عبید چنائے کو
متنازعہ قرار دیتے ہیں-
|
|
ریحام خان
ریحام خان کا شمار پاکستان کی ان خواتین میں ہوتا ہے کہ ان کو ایک زمانے
میں پاکستانیوں نے بہت محبت سے بھی نوازہ ایسا اس وقت ہوا جب ان کی شادی
پاکستان تحریک انصاف کے قائد اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوئی
مختصر چلنے والی یہ شادی جلد ہی طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئی ۔ اس شادی کے
خاتمے کے بعد ریحام خان کی جانب سے عمران خان کی کردار کشی کے سلسلے کے سبب
پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا
اور سوشل میڈیا پر ان کے ہر الزام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا گیا ۔ اس کے
بعد ان کی کتاب جو انہوں نے اپنی آپ بیتی کے طور پر لکھی تھی اس میں عمران
خان کے قریبی ساتھیوں اور عمران خان پر شرمناک الزامات لگائے گئے تھے جنہوں
نے ان کی متنازعہ شہرت کو مزید ہوا دی اور ان کے لیے پاکستان آمد ایک
ناممکن امر بنا دیا-
پیشے کے اعتبار سے ریحام خان ایک جرنلسٹ ، فلم میکر اور مصنفہ ہیں لیبیا
میں پیدا ہونے والی ریحام خان عمران خان سے شادی کرنے سے پہلے بھی مطلقہ
تھیں اور ان کے پہلے شوہر سے بھی ان کے تین بچے تھے-
|
|
مہوش حیات
معروف اداکارہ مہوش حیات جو کہ موجودہ دور کی پاکستان کی کامیاب ترین فلموں
کی ہیروئن ہیں اور پنجاب نہیں جاؤں گی ، لوڈ ویڈنگ اور ایکٹر ان لا جیسی
فلموں میں اپنے جلوے دکھا چکی ہیں اس کے علاوہ کئی کامیاب پاکستانی ڈراموں
کا بھی حصہ رہ چکی ہیں ۔ فلموں میں ان کے آئٹم سانگز پر بولڈ مناظر سے
بھرپور رقص نے بھی ان کو شہرت اور کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم
کردار ادا کیا ہے مگر ان کی اس شہرت کے ساتھ تنازعات کا آغاز اس وقت ہوا جب
کہ انہیں 2019 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ۔
عوام کے ایک بڑے حلقے کا ماننا ہے کہ مہوش حیات اس اعزاز کے لیے درست
انتخاب نہ تھیں اور ان کو یہ اعزاز ان کی قابلیت کے بجائے ان کے اثر و سوخ
کی بنا پر دیا گیا ہے-
|
|
میشا شفیع
معروف گلوکارہ میشا شفیع جو کہ پاکستانیوں میں یکساں مقبول تھیں اس وقت
متنازعہ خبروں کا حصہ بن گئیں جب انہوں نے می ٹو مومنٹ کے تحت اپنے ساتھی
گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بنایا ان کے اس الزام
نے پاکستانیوں کو دو دھڑوں میں تقسیم کر دیا جس میں سے ایک حلقہ علی ظفر کو
قصور وار قرار دیتا ہے اور ان کی ہمدردیاں میشا شفیع کے ساتھ ہیں مگر عدالت
کی جانب سے علی ظفر کے ہتک عزت کے کیس کے جواب میں ثبوت پیش نہ کر سکنے پر
کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر یہ الزامات کچھ
فائدے حاصل کرنے کے لیے لگائے تھے-
|
|