بیٹیوں کے لئے سب سے بڑی سپورٹ۔۔۔والد کا پیار، شوبز انڈسٹری کی چند مثالیں

یوں تو والدین کے لئے ان کے سارے ہی بچے ہوتے ہیں جگر کے ٹکڑے ، لیکن بیٹیوں کی محبت کو ہمیشہ باپ سے اور بیٹوں کی محبت کو ماں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔۔۔یہ سچ بھی ہے کہ مضبوط بیٹی کے پیچھے کہیں نا کہیں نظر آتی ہے ایک ساتھ دینے والے باپ کی شفقت۔۔۔
 
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں آج سے پہلے بھی ایسی کئی مثالیں نظر آتی ہیں جہاں والد کی سپورٹ نے ایک بیٹی کو آسمان کی اونچائیوں تک پہنچا دیا۔۔۔
 
image
 
مارننگ شو کی دنیا کا ایک نام ندا یاسر اپنے والد کاظم پاشا کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ مانتی ہیں۔۔۔کاظم پاشا نے اپنی تینوں بیٹیوں کو اس طرح پروان چڑھایا کہ آج وہ ان کے نام کو فخر سے کرتے ہیں بیان۔۔۔اور بیٹیاں بنیں اپنے والد کی شان۔۔۔
 
اداکارہ مایا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے والد کی مرضی کے بغیر انڈسٹری میں قدم رکھا لیکن جس دن ان کے والد نے ان کی کامیابیوں کو پہچاننا شروع کیا، اسی دن سے مایا کو زندگی کا مقصد سمجھ آیا ۔۔۔اور اپنے والد کے دنیا سے جانے کے بعد انہیں یہ خوشی ہے کہ ان کے والد نے ان کی محنت کو سراہا۔۔۔والد کی ایک تھپکی بیٹی کو حوصلے کی چٹان بنادیتی ہے۔۔۔
 
اداکارہ مومل شیخ نے اس وقت تک انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا جب تک انہیں مل نا گئی والد کی اجازت اور خوشی۔۔۔اپنے ٹیلنٹ کو پہچاننے کے باوجود مومل کو لگتا تھا کہ شاید جاوید شیخ یعنی ان کے پاپا انہیں اس انڈسٹری کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔۔۔لیکن شادی کے بعد جب ان کے شوہر نے اجازت دی تو پاپا نے بھی ہاں میں ہاں ملادی اور یوں وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی گئیں۔۔۔
 
image
 
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنی ذاتی زندگی میں کافی نشیب و فراز دیکھے اور پہلی شادی کے ختم ہونے کے بعد انہیں سب سے بڑی سپورٹ ملی اپنے والد کی طرف سے۔۔۔کیونکہ والدہ تو اس فیصلے پر نہیں تھیں راضی۔۔۔لیکن جس نے انہیں ہمت اور حوصلے کی منزل تک پہنچایا وہ تھے ان کے پاپا۔۔۔آج وہ اپنی زندگی کی خوشیوں کا حاصل اپنے والد کی سپورٹ کو مانتی ہیں۔۔۔
 
اداکارہ آئزہ خان کے والد نے بھی انہیں زندگی کے کسی مقام پر نہیں روکا ۔۔۔بات بات پر نہیں ٹوکا۔۔۔اسی لئے آئزہ نے کبھی نہیں دیا انہیں دھوکا۔۔۔آج وہ نا صرف انڈسٹری میں راج کر رہی ہیں بلکہ اپنے پیا کا گھر بھی خوب آباد کر رہی ہیں۔۔
 
صنم جنگ نے اپنے بہت سارے شوز میں کہا کہ ہم چار بہنیں ہیں اور کوئی بھائی نہیں لیکن ہمارے والد نے ہمیں بہت باکمال انداز میں پالا ہے اور ہماری تعلیم سے لے کر ہمارے ہر شوق کو بہت اچھی طرح پایہ تکمیل تک پہنچایا۔۔۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی پسندیدہ شخصیات میں لیا اپنے والد کا نام۔۔۔
 
image
 
کامیاب بیٹیوں کے پیچھے ہمیشہ پائیں گے سراہنے والے مضبوط باپ کو ۔۔۔بیٹیاں مشکلات سے ٹکراتی ہیں اور مڑ کر بھی نہیں دیکھتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ انہیں تھامنے کے لئے ہمیشہ رہیں گے ان کے والد کے محبت بھرے ہاتھ۔۔اور یہی سوچ بنا دیتی ہے انہیں خود اعتماد-
YOU MAY ALSO LIKE:

Today we are going to share the pictures of famous Pakistani celebrities and their fathers. We have already shared the pictures of Pakistani celebrities with their mothers, but most of us haven’t see our favorite stars with their fathers.