خاتون باس مرد باسز کے مقابلے میں کیوں بہتر ثابت ہوتی ہے؟

آج جب ہم اکیسویں صدی میں سانس لے رہے ہیں اور ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جہاں خواتین کی آبادی ملک کی آبادی کا 51 فی صد ہے ایسے ماحول میں خواتین وقت کے ساتھ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ آچکی ہیں اور کارپوریٹ سیکٹر میں اکثر جگہوں پر خواتین باسز نظر آتی ہیں جو انتہائی بہترین انداز میں اپنے ماتحت عملے سے نہ صرف کامیابی سے کام لے رہی ہیں بلکہ بہت سارے معاملات میں مرد باسز سے بہتر ثابت ہو رہی ہیں-

آج ہم ایسی کچھ خصوصیات کا ذکر کریں گے جن کی بنا پر ایک خاتون مرد کے مقابلے میں بہتر باس ثابت ہو رہی ہے -
 

image


ماتحت عملے سے کام لینے کا ہنر جانتی ہیں
اس بات سے انکار ممکن نہیں ہے کہ ایک خاتون مرد کے مقابلے میں اپنے ماتحت عملے سے زيادہ کام لینے کا ہنر جانتی ہے اور اس کے سبب کام کی مقدار اور کوالٹی میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے -

ڈسپلن زیادہ بہتر قائم رکھتی ہے
خاتون باس کو یہ بھی شرف حاصل ہے کہ اس کی موجودگی میں دفتر کا ماحول زیادہ ڈسپلن اور صاف ستھرا نظر آتا ہے اور یہ صرف اور صرف خاتون باس کی موجودگی کے سبب ہی ممکن ہے -

مختلف النوع کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
اللہ تعالیٰ نے عورت کو مختلف النوع کام کرنے کی صلاحیت سے نوازہ ہے اور اس کا فائدہ وہ ایک باس کی حیثیت سے بھی اٹھاتی ہے اور اس کی اس صلاحیت کے سبب وہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ لوگوں کا کام بھی کر دیتی ہے اور اپنے ماتحت عملے کے لیۓ ایک ژٹال بن کر ان سے بھی زیادہ کام کروا لیتی ہے -
 

image


خاتون مائکرومینجمنٹ میں بہترین ہوتی ہیں
خواتین کی باریک بینی کی صلاحیت ان کو مائکرومینجمنٹ کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے جس کے سبب وہ اپنے ماتحت عملے کے کام کی معمولی جذیات پر بھی نظر رکھتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی کامیابی کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے -

دوسروں کی بات کو سمجھنے کی صلاحیت
عورتوں کے اندر مردوں کی نسبت برداشت کرنے اور دوسروں کی بات سمجھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کا ورکنگ ریلیشن اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے -
 

image


ماتحت عملے کا زیادہ خیال رکھتی ہیں
عورت اپنے ماتحت کام کرنے والے لوگوں کے حوالے سے بہت خیال رکھنے والی ہوتی ہیں اسی سبب اس کے بدلے میں ان کے ماتحت بھی کام کے معاملے میں اپنا بہترین کام دینے کی کوشش کرتے ہیں-

ایسی ہی خصوصیات کی بنیاد پر دنیا بھر میں اب خواتین باسز کی نگرانی میں چلنے والے ادارے کامیابیوں کی سیڑھیاں زیادہ تیزی سے طے کر رہی ہیں -

YOU MAY ALSO LIKE:

This corporate world used to be a place where there was discrimination against opposite genders of the society, but eventually, such discrimination resolved as time passed by. But there is still some thinking that creates a small line of difference between working abilities of a male and a female gender.