شوبز سے جڑی ہستیاں اپنی فٹنس اور خوبصورتی کے معاملے میں
بہت حساس ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسی
غذا کا استعمال کریں جو ان کو زیادہ پرکشش اور اسمارٹ بنانے میں مدددگار
ثابت ہو ۔آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہمارے سیلیبریٹی صبح کے ناشتے میں ایسا
کیا کھاتے ہیں جو ان کی خوبصورتی کا راز ہے-
ماہرہ خان
ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اسمارٹنس کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے کھانے پینے
کی شوقین ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ویسے تو وہ عام طور پر کھانے پینے کی بہت
شوقین ہیں اور سب کچھ کھاتی ہیں مگر ناشتے میں انڈے کھانا بہت پسند ہیں اور
تین انڈے وہ لازمی کھاتی ہیں جو فرائیڈ یا آملیٹ کسی بھی صورت میں ہو سکتے
ہیں- پراٹھے یا وقت کی کمی کے سبب ٹوسٹ کے ساتھ لے لیتی ہیں ۔ یا پھر ٹوسٹ
کے ساتھ چیز لگا کر اس کے ساتھ بھی انڈہ کھا لیتی ہیں- |
|
ایمن خان
ماضی کی گول مٹول ایمن خان اپنی ڈائٹ کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور اسی وجہ
سے وہ بہت زیادہ وزن کم کر کے سلم اور یوٹی فل بننے میں کامیاب ہو سکی ہیں-
اپنی ڈائٹ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ ناشتہ کرنے کی عادی نہیں ہیں
اور ناشتے میں صرف بسکٹ کھاتی ہیں جو ان کو بہت زیادہ پسند ہیں-
|
|
صبا قمر
صبا قمر کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ آغاز ہی سے بہت
متناسب قدو قامت کی مالک رہی ہیں اس کے باوجود انہوں نے اپنی فٹنس پر کبھی
سمجھوتہ نہیں کیا اسی وجہ سے وہ بہت پراپر ڈائٹ پلان پر عمل پیرا رہتی ہیں
ان کے ناشتے میں ہر روز تین انڈوں کی سفیدی کم چکنائی والے دودھ کے ساتھ
شامل ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ فروٹ سلاد کا بھی استعمال کرتی ہیں- اس کے
بعد ہر دو گھنٹے کے بعد کچھ صحت مند اسنیک بھی ان کی ڈائٹ کا حصہ ہوتے ہیں-
|
|
ریما خان
سدا بہار نظر آنے والی ریما خان کی خوبصورتی کا راز ناشتے میں دلیہ کھانا
ہے جس میں تازہ پھل اور ڈرائی فروٹ بھی شامل ہوتے ہیں ۔۔ دلیے میں ریما خان
کے مطابق وہ دودھ شامل نہیں کرتی ہیں-
|
|
فیصل قریشی
فیصل قریشی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اکثر اپنی خوراک کے بارے
میں اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا سے آگاہ کرتے رہتے ہیں اور جس کو دیکھ
کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ صحت کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور صحت مند غذا کو
ترجیح دیتے ہیں- ان کے ناشتے میں دودھ ، کچھ مقدار میں گوشت اور ہائی فائبر
بریڈ ان کے ناشتے میں شامل ہوتے ہیں دوسرے اداکاروں کی بہ نسبت فیصل قریشی
کے ناشتے میں کاربوہائیڈریٹ والی میٹھی اشیا بھی شامل ہوتی ہیں -
|
|
جگن کاظم
چکن کاظم اپنے ناشتے میں دو دیسی انڈے ضرور لیتی ہیں اور اگر کام زیادہ ہوں
تو ان انڈوں میں دو انڈوں کی سفیدی مزید شامل کر لیتی ہیں اور ان کا آملیٹ
وہ تازہ سبزیوں کو شامل کر کے کھاتی ہیں ساتھ میں کھجور اور کیلے والا دہی
بھی ان کے ناشتے کا حصہ ہوتا ہے-
|
|
نیمل خاور
نیمل خاور کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ان کے ناشتے کے متعلق پتہ چلتا ہے کہ وہ
براؤن بریڈ کے بجائے سفید بریڈ کا استعمال کرتی ہیں اس کے علاوہ اس کے
ناشتے میں مکھن ، پھل بکثرت شامل ہوتے ہیں اور وہ میٹھی اشیا کا استعمال
ناشتے میں خاص طور پر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں- |
|