ایک خبر گردش کر رہی ہے کہ کچھ عرصہ قبل اپنے سابقہ شوہر
کے ساتھ گزاری جانے والی تکلیف دہ زندگی کا تذکرہ دوبارہ نکالنے والی
حمائمہ ملک نے بزنس مین اکبر دیدھی سے شادی کرلی ہے۔۔اس بارے میں حمائمہ
ملک نے تو اپنے ہونٹ سی رکھے ہیں اور اس حوالے سے کوئی بیان بھی نہیں دیا
لیکن حال ہی میں ہوئیں کچھ ایسی باتیں جنہوں نے سب کے دماغ میں پہنچایا ایک
ہی سوال۔۔۔کیا واقعی یہ رشتہ طے ہو چکا ہے۔
|
|
اکبر دیدھی یوں تو سوشل میڈیا پر اس طرح شامل نہیں اور نا ہی ان کا سوشل
سرکل کچھ اتنا طویل ہے لیکن انہوں نے حمائمہ ملک کو ایک پوسٹ کیا باقاعدہ
تصویر کے ساتھ جس میں انہوں نے واضح لکھا کہ تم میری زندگی کا سب سے خاص
تحفہ ہو ۔۔۔اور اس کا جواب اداکارہ نے کچھ اس طرح دیا کہ شکریہ ۔۔۔اﷲ تمہیں
ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
دیکھ مگر پیار سے میں کامیاب اداکاری کا جوہر دکھانے والی اس سے پہلے بھی
اکبر دیدھی کے ساتھ مختلف مواقع پر تصاویر سامنے لاتی رہیں اور دیکھنے
والوں کو یہی تاثر ملا کہ یہ رشتہ کوئی عام رشتہ نہیں ہے۔۔
|
|
خاص طور پر حمائمہ ملک کی رمضان میں عمرہ پر لی جانے والی ایک تصویر
میں بھی وہ اکبر کے ساتھ نظر آئیں ۔۔۔جہاں سعودی قانون کے مطابق محرم کا
ہونا شرط ہے۔۔۔
حال ہی میں اس جوڑے نے لاہور کی ایک ستاروں سے بھری شادی میں شرکت کی اور
وہاں ان کی تصاویر نے یہ ہلچل مچادی کہ شاید انہوں نے خفیہ طور پر شادی کر
لی ہے۔۔۔یہ اور بات ہے کہ اس بات کا دونوں میں سے کسی نے بھی باقاعدہ
اعتراف نہیں کیا۔۔۔اور نا ہی کھل کر اظہار کیا ہے۔۔۔
|
|
حمائمہ ملک نے اس سے پہلے اداکار اور ہدایتکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی
جو بہت عرصہ نا چل پائی اور حمائمہ نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک خوفناک رشتہ تھا
جس سے وہ باہر آئیں اور انہوں نے اس سے نکلنا ہی بہتر سمجھا ۔۔۔
ویسے حمائمہ اکثر اپنے فینز کو ایسے چھوٹے چھوٹے چٹکلے اپنے حوالے سے دیتی
ہی رہتی ہیں اور ان میں سے اکثر سچ بھی ہوجاتے ہیں۔۔۔دعا تو یہی ہے کہ
انہیں ان کی زندگی کا ساتھی مل جائے اور کامیابی سے ان کی زندگی آگے
بڑھے۔۔۔لیکن سچ کیا ہے وہ بھی جلد سامنے آہی جائے گا-
|