دو ٹکے کی عورت کی اصل زندگی کی کہانی۔۔۔

ڈرامہ تم میرے پاس ہو کی کہانی ہی نہیں بلکہ ڈائیلاگز بھی لوگوں کو زندگی کا حصہ لگنے لگے ہیں۔۔۔اس کہانی کے سارے کرداروں کو شہرت کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی سامنا ہے۔۔۔پچھلی قسط میں ڈرامہ کے کردار مہوش یعنی آئزہ خان کو اس کا شوہر دانش یعنی ہمایوں سعید ایک ڈائیلاگ میں دو ٹکے کی عورت کہتا ہے اور یہ جملہ ہر زبان زد عام ہو گیا۔۔۔لیکن آج ہم آپ کو سنائیں گے ڈرامہ میں دو ٹکے کی عورت کا ٹائٹل پانے والی آئزہ خان کی اصلی زندگی کی کہانی۔۔۔
 

image


آئزہ خان کا اصلی نام ہے کنزہ اور وہ اپنے گھر میں سب سے بڑی بیٹی ہیں۔۔۔ان سے چھوٹی بہن حبا چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے شوبز میں آئیں اور دونوں بھائی وائف خان اور ارحم خان ابھی تک زیر تعلیم ہیں۔۔۔آئزہ ایک بہت ہی سادہ مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے کراچی کے نیو پورٹ انسٹیٹیوٹ سے بیچلرز کیا ہے۔۔۔گھر میں انہیں پیار سے آئزہ بھی بلایا جاتا تھا اور و ہ اسی نام سے میڈیا انڈسٹری میں داخل ہوئیں۔۔۔

اس ستارے کا اپنا ستارہ برج دلو ہے اور پیدائش کا سال 1991 ہے۔۔۔آئزہ نے ماڈلنگ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اداکاری کی دنیا میں ایک سپورٹنگ کردار سے قدم رکھا۔۔۔ان کا پہلا ڈرامہ تھا تم جو ملے۔۔۔اس کے بعد بھی آئزہ نے کئی ایسے ڈرامے کئے جن میں انہیں لیڈ کردار تو نہیں ملا لیکن وہ سپورٹنگ اداکارہ کی حیثیت سے کام کرتی رہیں۔۔۔ان ڈراموں میں صندل، پل صراط، لڑکیاں محلے کی شامل ہیں۔۔۔

پھر زندگی نے لیا ایک نیا موڑ اور آئزہ خان کو ملا پہلا لیڈ کردار اداکار سمیع خان کے ساتھ ڈرامہ ٹوٹے ہوئے پر میں۔۔۔اس کے بعد آئزہ نے خود کو کئی کرداروں میں منوایا جن میں ڈرامہ زرد موسم میں وہ اپنی سوتیلی ماں کے ہاتھوں تکالیف کا شکار ہوتی رہیں ساتھ ہی رشتوں میں بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرتا دکھائی دیا۔۔۔اس کے بعد ڈرامہ عکس اور پھر شہریار منور صدیقی کے ساتھ مشہور ڈرامہ کہی ان کہی میں نظر آئیں۔۔۔اس کے بعد ایک اور ڈرامہ ادھوری عورت اور اس جیسے ڈراموں میں وہ اداس اور روتی ہوئی لڑکی کا کردار کرتی نظر آئیں۔۔۔
 

image


‎لیکن ان کے کیرئیر کا ایک بڑا بدلاؤ لایا ڈرامہ پیارے افضل میں خود اعتماد اور بہادر لڑکی کا کردار جس کا نام تھا فرح ابراہیم۔۔۔اور اس کردار پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔۔۔اس کے بعد دو اور بڑے ڈرامے کئے جن میں سے ایک دانش تیمور کے ساتھ بھی تھا اور اس کا نام تھا ۔۔جب وی ویڈز۔۔

کہتے ہیں خدا جب حسن دیتا ہے نزاکت آہی جاتی ہے۔۔۔ایسا صرف میرے پاس تم ہو والی آئزہ کے ساتھ ہے۔۔۔اصلی زندگی میں آئزہ خان ایک انتہائی گھریلو لڑکی ہے جس کے لئے اس کے گھر، بچوں اور شوہر سے زیادہ ضروری کچھ بھی نہیں۔۔۔مزیدار بات یہ ہے کہ اصل زندگی میں بھی ان کے جیون ساتھی کا نام دانش ہے اور ڈرامہ میں بھی ان کے شوہر دانش ہی ہیں۔۔۔

آئزہ کا کہنا ہے کہ وہ صبح چھے بجے سو کر اٹھتی ہیں اور بیٹی کو تیار کرکے ناشتہ بنا کر اسکول چھوڑنے بھی جاتی ہیں۔۔۔ان کے شوہر دانش تیمور کو ان پر فخر ہے کہ وہ بہترین انداز میں گھر کو نا صرف سنبھالتی ہیں بلکہ رکھ رکھاؤ میں بھی ماہر ہیں۔۔۔شادیوں اور سالگراہوں میں جانا اور تحفے تحائف لینا سب ان کی ذمہ داری ہے۔۔۔
 

image


آئزہ جب انڈسٹری میں آئیں تھیں تو صرف اٹھارہ سال کی تھیں اور پھر آٹھ سال ان کی اور دانش تیمور کی دوستی کے بعد گھر والوں کی رضامندی سے 2014 میں ان کی شادی ہوئی اور اب ان کے دو بچے ہیں ایک بیٹی حورین اور بیٹا رایان۔۔۔

آئزہ اپنے والد کی کافی لاڈلی بھی ہیں اور اپنی شادی میں نکاح کے وقت ان کا اور ان کے والد کا گلے مل کر رونا یہ صاف بتا رہا تھا کہ وہ آئزہ کے لئے کس حد تک جذباتی ہیں۔۔۔

آئزہ خان بچپن کی شرارتوں میں سے اپنا ایک واقعہ کبھی نہیں بھولتیں جب وہ اسکول کے باتھ روم میں بند ہوگئی تھیں اور اسکول بند ہورہا تھا۔۔۔اس خوف سے وہ پھر کبھی اسکول اور کالج کے باتھ روم میں نہیں گئیں۔۔۔
 

image

کھانے میں انہیں بریانی کچھ خاص پسند نہیں اور وہ اپنی اسکن کا بہت خیال رکھتی ہیں جن میں زیادہ تر گھریلو ٹوٹکے ہوتے ہیں۔۔۔ان کا معمول ہے کہ وہ روز رات کو کبھی دہی اور کبھی بالائی منہ پر لگاتی ہیں تاکہ ان کی جلد ہمیشہ ترو تازہ رہے۔۔۔

اصل زندگی میں سادہ اور گھریلو سی اس لڑکی نے ڈرامہ میں مہوش کے جاندار کردار سے بہت ساری لڑکیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ عورت کی عزت اس کے گھر اور شوہر سے ہوتی ہے اور جہاں اس نے یہ حد پار کی۔۔۔اس کی حیثیت زمانے میں دو ٹکے کی ہوجاتی ہے۔۔۔کیونکہ اصلی زندگی میں آئزہ کی زندگی وفا اور محبت سے سرشار ہے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Ayeza Khan was born on January 15, 1991, in Karachi, Sindh, Pakistan. Her father is Riza Yilmaz but her mother's name is not known. She has a younger sister, Hiba Khan who is a child actress and two brothers, Wasif Khan and Arham Khan, the actress is eldest among them. She went to a local school at her early age.