پاکستانی طالبعلم نے حیران کن عالمی ریکارڈ قائم کر دکھایا

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں قابلیت کی کمی نہیں ہے- متعدد پاکستانی نوجوان طلبا کئی تعلیمی اور کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں فتح حاصل کرنے کر کے اپنے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں-
 

image


ایسی ہی ایک مثال گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے ذہین طالبعلم 11 سالہ عماز علی ابڑو نے نیا عالمی ریکارڈ بنا کر قائم کی-

عماز نے یہ عالمی ریکارڈ عالمی نقشے میں موجود صرف آؤٹ لائن کی مدد سے ایک منٹ میں 57 ممالک کی شناخت کر کے قائم کیا- یقیناً صرف آؤٹ لائن کی مدد سے صرف ایک منٹ میں 57 ممالک کو شناخت کرنا کسی کے لیے آسان نہیں ہے-

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ عماز نے متاثر کن نیا عالمی ریکارڈ 8 اکتوبر 2019 کو قائم کیا-
 

image


‎عماز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں اور اتنی کم عمر میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد مزید آگے بڑھنے کے منصوبے بنا رہے ہیں-

ذرائع کے مطابق عماز علی ابڑو کا مقصد نوبل انعام حاصل کرنا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan isn’t short on talent and this has been proved by so many youngsters and adults alike, winning several international competitions in the world of academia and sports. The educational system of Pakistan may need thorough improvements, but that still doesn’t hinder intelligent students from Pakistan to mark their places on international forums.