انڈیا: طلبا کی تضحیک، نقل روکنے کے لیے سر پر کارٹن پہنا دیے گئے

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک پرائیوٹ کالج میں نقل روکنے کے لیے امتحانات کے دوران طلبا کے سر کو گتے کے ڈبوں یا کارٹن سے ڈھانپ دیا گیا-
 

image


بھارتی میڈیا کے مطابق ہویری میں واقع بھگت پری یونیورسٹی کالج کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا نے امتحان کے دوران سر پر کارٹن پہن رکھے ہیں-

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا مڈٹرم امتحان کے دوران کاغذ پر لکھ رہے ہیں جبکہ ٹیچر ان کی نگرانی کر رہے ہیں-

یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد وزیرِ تعلیم سریش کمار کا کہنا ہے کہ “ یہ عمل کسی طور پر بھی قابلِ قبول نہیں ہے- کسی کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ طلبا کے ساتھ جانوروں والا سلوک کرے“-

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس عمل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے -

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ “ یہ حرکت طلبا کے لیے مضحکہ خیز اور ذلت آمیز ہے- یقیناً نقل کا ایک مسئلہ ہے لیکن یہ عمل اس مسئلے کا حل نہیں ہے- جس نے بھی اس طریقہ کار کی منظوری دی ہے اس کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے“-
 


دوسری جانب کالج کے سربراہ MB Satish کا اس واقعہ کی وضاحت میں کہنا تھا کہ “ نقل کی روک تھام کے لیے یہی طریقہ کار انڈیا کی ریاست بہار میں بھی اپنایا گیا تھا اور اس وقت اس عمل کو خوب سراہا گیا تھا“-

“ ہم نے یہ طریقہ طلبا کی بہتری کے لیے اپنایا تھا- ہم نہیں چاہتے تھے کہ طلبا کی توجہ امتحان سے ہٹ کر کسی اور جانب ہوجائے- کارٹن کو سامنے کی جانب سے کھلا رکھا گیا تھا- یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا اور اس کے حوالے سے منفی اور مثبت دونوں طرح کی رائے سامنے آئی ہے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Students at a private college in India’s Karnataka were made to wear cartons during an exam to stop them from cheating. According to NDTV, images of students of Bhagat Pre-University College in Haveri, about 330 km from the state capital Bengaluru, began doing the rounds on social media where they are seen sitting in a classroom, wearing cardboard boxes.