“ میرے پاس تم ہو “ میں جیسے ہی آئزہ خان نے گھر چھوڑا تو سب
کو ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ فکر ہوگئی ننھے رومی کی بھی۔۔۔لیکن آج ہم آپ
کو بتائیں گے کہ ننھا رومی آخر ہے کون۔۔۔رومی کا اصل نام ہے شیث سجاد اور
ان کی عمر ہے محض آٹھ سال۔۔۔جب انہوں نے اس ڈرامہ میں کام کیا تو اس وقت وہ
سات سال کے تھے اور کلاس ٹو میں پڑھتے تھے۔۔
|
|
شیث سجاد مشہور ڈرامہ رائٹر سجی گل کے صاحبزادے ہیں جن کی قابل ستائش
تحریروں میں سجل علی کا اور رنگریزہ، طوبی صدیقی اور آفان کا التجا اور آنے
والے دنوں کی مشہور ویب سیریز بادشاہ بیگم شامل ہیں۔۔۔شیث سے چھوٹی ایک بہن
ہیں جن کی عمر صرف دو سال ہے۔۔۔بنیادی طور پر یہ فیملی اسلام اباد سے تعلق
رکھتی ہے لیکن کراچی میں رہائش پزیر ہے۔۔
|
|
اگر کسی کو یاد ہو تو یہ ننھا بچہ فلم سات دن محبت ان کے ایک گانے میں
شہریار منور صدیقی کے بچپن کی صورت میں دکھائی دیا تھا۔۔۔اس کے بعد شیث نے
ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ایک دودھ کے اشتہار pediasure میں بھی
نظر آئے۔۔۔
شیث کو ان کی معصوم صورت کی وجہ سے اس کردار میں کاسٹ کیا گیا اور اداکار
ندیم بیگ نے ڈرامہ کی شوٹ کے دوران ننھے رومی یعنی شیث کا بہت خاص خیال
رکھا گیا۔۔۔
|
|
ہماری ویب کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شیث کے والد سجی گل نے بتایا کہ وہ
صرف آغاز میں ہی شیث کے ساتھ شوٹنگ پر گئے لیکن اس کے بعد جس طرح ڈرامہ کی
ٹیم نے شیث کا خیال رکھا ان کے جانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی۔۔۔
شوٹ پر شیث کے سونے اور آرام کرنے کے لئے خاص طور پر ایک کمرہ رکھا گیا
تھا۔۔۔اور سجی گل جب بھی ویڈیو کال کرتے اپنے بیٹے سے بات کرنے کے لئے تو
ڈائریکٹر ندیم بیگ اور اداکار ہمایوں سعید اس کے لاڈ اٹھاتے ہی نظر
آتے۔۔۔خاص طور پر ندیم بیگ اکثر اس کو جھولا بھی جھلاتے۔۔۔
شیث بیکن ہاؤس اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور ڈرامہ کی ٹیم نے اس بات کا خاص
خیال رکھا کہ بچے کی پڑھائی پر شوٹنگ کا کوئی اثر نا ہو۔۔۔اس لئے شوٹنگ کا
وقت دوپہر دو بجے کے بعد رکھا جاتا تاکہ وہ اسکول سے آجائے۔۔۔
|
|
شیث کے والد نے بتایا کہ شوٹنگ پر شیث کا موڈ صرف اس وقت خراب ہوتا تھا جب
اس کو لگتا تھا کہ میرا کوئی کلوز اپ نہیں لیا گیا۔۔۔ڈرامہ میں ہمایوں سعید
ہر بار ننھے رومی کو آملیٹ کھلاتے نظر آئے لیکن اصلی زندگی میں رومی یعنی
شیث کو انڈے کچھ خاص پسند نہیں۔۔۔بوائل انڈا تو بالکل نہیں اور آملیٹ میں
صرف چیز آملیٹ کھا لیتے ہیں۔۔۔
شیث ایک بہت ہی خود اعتماد بچے ہیں اور وہ ایک سائنٹسٹ بننے کا خواب دیکھتے
ہیں۔۔۔والد کا کہنا ہے کہ شیث کو اداکاری کو مستقبل بنانے کا کچھ خاص شوق
نہیں لیکن وہ فی الحال اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں اور چاہتے ہیں
کہ لوگ اس کے چینل کو فالو بھی کریں۔۔۔
|
|
ڈرامہ کی اگلی قسط میں تو ننھے رومی کو یہ پتہ چلے گا کہ اس کی ماما اسے
چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔۔۔ دیکھتے ہیں یہ ننھا ستارہ کس طرح اس مشکل سچویشن کو
نبھائے گا۔۔۔
|